آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان اور آسٹریلیا کے روابط کو 75 سال مکمل ہونے کی خوشی میں مینگو فیسٹول منعقد کیا گیا، اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ہائی کمشنر آف پاکستان زاھد حفیظ چوھدری کاکہنا تھا کہ پاکسانی آم کے علاوہ پاکستانی کھانے کے ذائقے اور موسیقی کو "سیلیبریٹ " کرنے کے لئے اس میلے کا انعقاد کیا گیا ۔
جناب زاھد حفیظ کے مطابق تقریب کے شرکاء میں صرف پاکستانی نہیں بلکہ آسٹریلیا کے مقامی افراد کی بھی بڑی تعداد شریک تھی ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی سفارت خانہ مستقبل میں پاکستانی آموں کے اس میلے کو کینبرا کی ثقافت کا ایک حصہ بنانے کا خواہاں ہے ۔
فیسٹول میں شرکت کے لئے سڈنی سے کینبرا جانے والی وردہ عبدالقادر کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستان سے جڑنے کا بڑا ذریعہ ہوتی ہیں اور یہاں موجود پاکستانی نژاد افراد کے پاکستان سے لگاؤ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ۔ وردہ اس موقع پر پاکستان ہائی کمیشن کی جانب سے پیش کئے گئے کھانے اور انتظامات کو بھی سراہا۔
جناب زاھد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی کڑکڑاتی گرمی کے بعد مون سون کے موسم میںآنے والا آم پاکستانی عوام کے لئے صرف ایک پھل نہیں رہتا بلکہ اس سے پاکستانیوں کے جذبات وابستہ ہوتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آم کو آسٹریلین مارکیٹ میں بھرپور انداز میں متعارف کروانے کے لئے پاکتسانی درآمد کنندہ گان اور سفارت خانہ دونوں ہی کام کر رہے ہیں ۔

Source: high commission of Pakistan

Source: high commission of pakistan

Source: high commission of Pakistan