Watch
تیراکی کے دوران حفاظت کی مہم میں ملٹی کلچرل کمیونیٹی کی شمولیت اہم کیوں؟
Published 29 July 2024, 6:10 am
ایک ایسے وقت جب بہت سے آسٹریلین سخت سردیوں میں ٹھٹر رہے ہیں، جان بچانے والے گروپس کا کہنا ہے کہ گرمیوں سے پہلے تیراکی کے تالابوں اور تیرنے کے مقامات پر حفاظت کے ساتھ تیراکی اور اس میں مہارت پیدا کرنے کا یہی بہترین وقت ہے۔ تارکین وطن کمیونیٹیز کے اراکین ڈوبنے سے بچاؤ کے ہفتے میں پانی میں حفاظت کا تربیتی پروگرام چلا رہی ہیں۔ میلبورن کےمشرق میں جاری ایک پائلٹ پروگرام تارکین وطن افراد کے ساتھ مل کر تارکینِ وطن کو تیراکی سکھا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں تیراکی کے دوران ڈوبنے والوں کی بڑی تعداد تارکینِ وطن کی ہے اس لئے آگاہی پر مبنی یہ عملی تربیتی پروگرام اہم ہے۔
شئیر