Australian Census 2016 data - What's in it for the Urdu community

Census for Urdu speakers in Australia

Source: SBS Urdu

Australian Census 2016 data - What is in it for the Urdu community?


آسٹریلیا کے شعبہ شماریات نے ۲۰۱۶ کی مردم شماری کے اعداد و شمار جاری کر دئے ہیں جس کے مطابق سرکاری طور پر آسٹریلیا میں اردو کو اپنی زبان قرار دینے والوں کی تعداد ۲۰۱۱ کی مردم شماری کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے
Census breakdown by age
Source: SBS Census Explorer
ان افراد کی اکثریت کا تعلق پاکستان سے ہے۔ ان افراد کی اکثریت کی جائے پیدائیش بالترتیب پاکستان، آسٹریلیا اور ھندوستان ہے

اردو بولنے والوں کی سب سے بڑی تعداد نیو سا وتھ  ویلز میں آباد ہے۔ سب سے کثیر آبادی سڈنی کے سبرب آبرن میں رہتی ہے۔ اردو مائگرینٹ کی سب سے بڑی تعداد ۲۰۱۵ میں آسٹریلیا آئی ہے۔ کمونیٹی میں سب سے ذیادہ تعداد تیس اور چونتیس سال کی عمرکے افراد کی ہے
Year of arrival
Source: SBS Census Explorer
ہماری انگریزی کی صلاحیت اچھی ہے مگر آمدنی کی شرح کم ہے۔
English proficiency of Urdu speakers in Australia
Source: SBS Census Explorer
ہم تعلیمی میدان میں اوسط آسٹریلین سے  بہتر ہیں

ھماری کمونیٹی میں تعلیم کے باوجود بیروزگاری کی شرح کیوں ذیادہ  معلوم ہوتی ہے - اعداد و شمار،  آبادی اور مردم شماری کے ماہر پروفیسر فرحت یوسف کا خیال ہے کہ کمونیٹی کی خواتین میں کام نہ کرنے کا رحجان بیروزگاری کی شرح ذیادہ ہونے کی وجہ ہو سکتی ہے۔  ہے ورنہ پاکستانی مردوں میں ملازمت کی شرح ذیادہ ہے ۔ پروفیسر فرحت یوسف مانتے ہیں کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اب آسٹریلیا میں سب سے ذیادہ مسلمانوں کا تعلق پاکستان سے ہے جب کہ ماضی میں آسٹریلیا کی مسلم آبادی کا تعلق مشرق وسطِیِ اور عرب ممالک سے رہا ہے۔ پروفیسر فرحت کہتے ہیں کہ پاکستانی عام طور پر پروفیشنلز اور تعلیم یافتہ ہونے کے باعث آسٹریلیامیں  مسلمانوں کی اچھی شناخت بنانے میں مددگار ہو سکتے ہیں۔ عام طور پر پاکستانی  کسی ایک مخصوص سبرب کے بجائے شہری آبادی میں گھل مل کر رہنے والوں کی کمونیٹی ہے۔ پروفیسر فرحت یوسف کہتے ہیں کہ گرچہ مردم شماری سے معاشرتی مسائیل کی نشاندہی نہیں ہوتی مگر بیروزگاری، تعلیم کی کمی،   آمدنی کی کمی ، مذہب اور سبسرب جیسی معلومات  سے مسائیل کا  اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
Income of Urdu speakers in Australia
Source: SBS Census Explorer
اردو بولنے والوں کی اکثریت کا مذہب اسلام ہے جب کہ آسٹریلیا میں لا مذہب افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
Religion of Urdu speakers in Australia
Source: SBS Census Explorer
اردو بولنے والی کمونیٹی کے مزید اعداد و شمار نیچے دئیے گئے چارٹ میں دیکھے جا سکتے ہیں

RELATED
Most Pakistanis and Urdu speakers live in this Australian state

Most Pakistanis and Urdu speakers live in this Australian state




Share