Sports Report: Pakistan is set to host the New Zealand cricket team next week

Fast bowler Wahab Riaz is named as the caretaker Sports Minister of the Punjab

Fast bowler Wahab Riaz is named as the caretaker Sports Minister of Punjab. Pakistan's Wahab Riaz during the ICC Cricket World Cup group stage match at Edgbaston, Birmingham.. Picture date: Wednesday, June 26, 2019. See PA story CRICKET New Zealand. Photo credit should read: Simon Cooper/PA Wire. RESTRICTIONS: Editorial use only. No commercial use. Still image uses only. Credit: Simon Cooper/PA/Alamy

Upcoming Pakistan opener Saim Ayub wants to create his own legacy instead. Wahab Riaz is appointed as Punjab's interim sports minister. Pakistan is set to host the New Zealand cricket team next week.



نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پانچ ٹی ٹونٹی اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز چودہ اپریل سے شروع ہوگی جو لاہور ، راولپنڈی اور کراچی میں کھیلی جائے گی ۔افغانستان سے ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد سینئر کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی بھی ہوگئی ہے بابراعظم کو دوبارہ سے ٹیم کی کمان سونپ دی گئی ہے جبکہ شاہین آفریدی ، محمد رضوان اور حارث رؤف کو بھی دوبارہ اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔حال ہی میں پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کا حصہ بننے والے بیٹر صائم ایوب کہتے ہیں انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا میری پاکستان ٹیم کی جانب سے کھیلنے کی خواہش پوری ہوئی پاکستان ٹیم میں جو بھی رول ملے گا میں اس کے لیے تیار ہوں بابر اعظم بہت اعتماد دیتے ہیں جس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے پاکستان کے سابق کرکٹر سعید انور کی طرح بننا چاہتا ہوں ان کی ویڈیوز دیکھ کر اپنے کھیل کو بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے وزیر کھیل کا قلمدان سنبھالنے کے بعد ملک میں کرکٹ ٹیم کے علاوہ دوسرے کھیلوں کے فروغ کی ٹھان لی ہے ۔کرکٹ گراؤنڈز سے شہرت پانے والے وہاب ریاض ان دنوں ہاکی ،ٹینس ، بیڈمنٹن سمیت دیگر کھیلوں کے میدانوں میں بھی نظر آرہے ہیں وہاب ریاض کہتے ہیں پاکستان میں کھیلوں کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے صرف لوگوں کو میدانوں میں لانے کی ضرورت ہے کوشش کروں گا گراس روٹ لیول پر کام کروں سکولوں کالجز اور یونیورسٹیز میں زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کروائیں تاکہ نئے کھلاڑی سامنے آئیں قومی کھیل ہاکی کی بحالی پہلی ترجیح ہے ایک لمبا عرصہ کرکٹ کھیلی ہے کھلاڑی کی کیا ضروریات ہوتی ہیں ان کو سمجھتا ہوں ۔

پاکستان کی پہلی خاتون کرکٹ میچ ریفری ثمن ذوالفقار نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ منسلک ہونے کی خواہش کا اظہار کر دیا لاہور سے تعلق رکھنے والی ثمن ذوالفقارمیچ ریفری کی فیلڈ چننے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہیں وہ اب تک ڈومیسٹک ویمن کرکٹ کے میچز میں ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں لیکن پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل میں نظر انداز کرنے پر نالاں ہیں ثمن ذوالفقار کو شکوہ ہے کہ پی ایس ایل کے دوران کھیلے گئے تین ویمن کرکٹ میچز میں بھی ان کو موقع نہیں دیا گیا ویمن میچوں میں بھی خواتین کی بجائے مرد میچ ریفریز کو ہی ترجیح دی جا رہی ہے ثمن ذوالفقار کہتی ہیں آئی سی سی کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹس میں میچ ریفری کے فرائض انجام دینا ان کا مقصد ہے جس کے حصول کے لیے محنت جاری رکھوں گی ۔۔

Share