چالمرز اور کلیولینڈ کے درمیان انٹرسیکشن پر ایمرجنسی سروسز کو پیر کی شام ٹریفک حادثے کے بعد بلایا گیا۔
فُوڈ ڈیلیوری ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
ستمبر سے اب تک آسٹریلیا میں پانچ فُوڈ ڈیلیوری رائیڈر مرچکے ہیں جن میں بیجوائے پال، ڈیڈے فریڈی، شاوجن چین، چاو خائے شاین شامل ہیں۔
مزید جانئے
حلال رزق کے حصول میں محنت سے نہ گبھرائیں
ہفتے کے روز بنگلہ دیشی شہری سڈنی میں فوڈ ڈیلیوری کے دوران کار کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا تھا۔
پولیس کی ترجمان کا ریڈفرن میں واقعے کی جگہ پر کہنا تھا کہ صورتحال بہت "خراب" ہے۔
" ڈرائیور اُلٹے ہاتھ پر گاڑی موڑ رہا تھا جب اسی طرف سے رائیڈر بھی جانے کی کوشش کررہا تھا۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ٹرک کو اوور ٹیک نہ کریں۔"
واقعے میں ملوث ٹرک کے ڈرائیور کو طبی معائنہ کے لئے سینٹ ونسنٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پیر کے روز ٹرانسپورٹ ورکرز یونین نے مطالبہ کیا تھا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز کومزید حفاظت کی ضرورت ہے اور آسٹریلیا کے لئے یہ ایک قومی مسئلہ ہے۔