آسٹریلیا میں اسلامی کیلینڈر کے آخری مہینے کا چاند نظر آنے کے بعد عید کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ (عید الاضحیٰ ذی الحج کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے)۔
سڈنی، میلبورن، پرتھ، ایڈیلیڈ کے علاوہ دیگر شہروں میں عید پروگرامز اور کلچرل شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔
دوسری جانب تقریباً بیس لاکھ افراد اس سال مکہ مکرمہ میں فریضہِ حج ادا کریں گے۔

Muslim pilgrims circumambulate around the Kaaba, in the Muslim holy city of Mecca, Saudi Arabia, Sunday, Aug. 4, 2019.(AP Photo/Amr Nabil) Source: AP
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے عید کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ عید بارہ اگست کو منائی جائے گی۔
پاکستان میں عید کی سرکاری چھٹیوں کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ عیدِ قرباں کی چھٹیاں بارہ سے پندرہ اگست تک ہوں گی۔
ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگ چکی ہیں اور خریداری کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔
ایس بی ایس اردو کے نمائندے شفیع نقی جامعی نے اتوار کے روز ریڈیو پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے جانوروں کا اعلیٰ طریقے سے اہتمام کیا جارہا ہے۔
"گلی محلوں میں بڑے بڑے شامیانے لگے ہیں جن میں جانوروں کو رکھا جارہا ہے۔ [کسی ایک شامیانے کی بات کریں تو] ایک شامیانہ سڑک تک پھیلا ہوا ہے۔

Sacrificial animals are on sale ahead of the Eid al-Adha festival in Karachi, Pakistan, 03 August 2019 (issued 04 August). EPA/REHAN KHAN Source: EPA
شامیانے میں ایک طرف چار پائی ہے تو دوسری طرف دیگر اقسام کے جانور بندے ہوئے ہیں۔ گائے، بیل، بکرے اور بکریاں بھی موجود ہیں۔ پھر جانوروں کی حفاظت کے لئے چوکیدار بھی ہیں۔ یہ ان لوگوں کے جانور ہیں جو صاحبِ تمدّن ہیں، جن کے پاس بہت پیسا ہے۔ ان جانوروں کو دیکھنے لوگ بھی آرہے ہیں۔
بعض جگہوں پر گاڑی کے گیراج میں جانوروں کو رکھا گیا ہے اور رات میں تالا لگادیا جاتا ہے کہ کہیں چوری نہ ہوجائے۔
"کچھ بیل ہیں جو رسّا تڑا کو بھاگ جاتے ہیں تو کچھ چور رسّا کاٹ کر انھیں لے جاتے ہیں۔"
ایسی وارداتیں عموماً رات کے وقت ہوتی ہیں۔ کچھ لوگوں سے جو بات کی تو پتا چلا کہ کئی ایک چوریاں بھی ہوچکی ہیں۔"