وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس کا ایک نیا نظام تشکیل کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے ٹیکس نہ دینے والے اب بچ نہیں سکیں گے۔
اُوبر ڈرائیور اور ائیر بی این بی میزبان جو اب تک ٹیکس نہیں دے رہے ہیں، وفاقی حکومت اس کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کر رہی ہے۔
آسٹریلوی ٹریژری نے ایک صنعتی پیپر تشکیل دیا ہے جس میں شراکتی کاروباروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شراکتی صنعت کے بڑے کھلاڑیوں میں اُوبر، ائیر بی این بی، ائیر ٹاسکر اور ڈیلوری سروسز شامل ہیں۔
اس نئے نظام میں اُن لوگوں کو نشانہ بنایا جائے گا جو ان میں کام کرتے ہیں۔
ٹریژری کے نائب وزیر، زیڈ سیسلجا کا کہنا ہے کہ شراکتی معیشت آسٹریلیا کیلئے بہت مفید رہی ہے۔
"لیکن جس طرح یہ صنعت بڑھ رہی ہے، خطرہ یہ ہے کہ لوگ اپنی پوری آمدنی نہیں بتارہے اور ٹیکس سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
"ہم لوگوں سے جائز ٹیکس لینے کے معاملے میں پُرعزم ہیں۔"
(AAP Image/Joel Carrett) Source: AAP