آسٹریلیا کے دو بڑے شہروں یعنی سڈنی اور میلبورن میں تو پراپرٹی مارکیٹ میں نئی لسٹنگز اور لوگوں کی قوت خرید میں کمی نے نرخوں کو ایک اندازے تک کنٹرول میں رکھا تاہم پرتھ، برسبن اور ایڈیلیڈ میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ ان تین شہروں میں گزشتہ ماہ مئی سے زمین و جایداد کی قیمتوں میں مسلسل ایک فیصد کی شرح سے اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے
CoreLogic کے اندازے کے مطابق گزشتہ برس مجموعی طور پر جائیدادوں کی قیمتوں میں آٹھ اعشاریہ ایک فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ آخری ماہ دسمبر میں یہ شرح محض اعشاریہ چار فیصد رہی۔ یہ شرح سال 2022 سے قیمتوں میں اضافے کے سلسلے بعد کی سب سے کم شرح تھی۔ اس ادارے کے ڈایریکٹر ٹم لالیس کے مطابق گزشتہ برس بڑے شہروں اور مضافاتی شہروں کے مابین زمین و جائیداد کی قیمتوں میں فرق ایک خاصا نمایاں پہلو تھا۔ "بڑے شہروں میں قیمتوں کے مابین فرق کا زیادہ دارومدار ڈیمانڈ اور سپلای کے مابین فرق پر رہا ہے۔"

House prices dipped in Melbourne during 2023. Source: AAP / Bianca De Marchi
ہوبارٹ میں رہائش کی قیمتیں 12 مہینوں کے دوران 0.8 فیصد کم ڈارون میں 0.1 فیصد کم جبکہ کینبرہ میں محض 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہروں نے پچھلے سال مضافاتی علاقوں کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا کیونکہ کووڈ کے بعد بڑے شہری مراکز سے باہر مکانات کی مانگ بڑھنے کے بعد علاقائی نقل مکانی کے رجحانات خاصے عام رہے۔
2024 میں ہاؤسنگ مارکیٹ کسی رہے گی؟
CoreLogic کے ٹیم لالیس کہتے ہیں: "مئی میں قیمتوں میں ماہانہ نمو 1.3 فیصد تک پہنچنے کے بعد، جون میں شرح سود میں اضافے اور نومبر میں ایک اور اضافے کے ساتھ ساتھ مہنگائی اور خریداروں کی عدم دلچسپی نے سال کے اواخر میں مارکیٹ کی گرماگرمی کو کم کیا۔"
اے ایم پی کے چیف اکنامسٹ شین اولیور البتہ کہتے ہیں کہ پراپرٹی مارکیٹس کی قیمتوں کے مزید نیچے آنے کا خطرہ ہے کیونکہ قیمتوں میں اضافہ پہلے ہی سست ہونا شروع ہو گیا ہے۔
جایدادوں کی نیلامی میں تیزی اس کی ایک اور علامت تھی کہ رہائش کی طلب کے مقابلے میں بہتر فراہمی اور دیگر عوامل نے قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا۔
شین اولیور کے مطابق: "سال 2023 کے اوائل میں امیگریشن میں تیزی نے نرخوں کو بلند کیا تاہم سال کے اواخر میں شرح سود میں اضافے اور دیگر عوامل نے اسی دوبارہ کمی کی جانب دھکیلا۔"
ان حالات میں، ماہرین اقتصادیات توقع کررہے ہیں کہ سال رواں میں گھروجایداد کی قیمتوں میں تین سے پانچ فیصد تک کمی متوقع ہے۔

The value of housing decreased in Hobart, Darwin and the ACT during the past 12 months. Source: AAP / Jono Searle
اندازے لگاے جارہے ہیں کہ سال کے وسط تک قیمتیں مزید نیچے آجائیں گی اور 2024 کے آخر تک پھر سے بہتر ہونا شروع ہو جائیں گی کیونکہ ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔