ملک بھر میں شہری اور مضافاتی محلّوں کی رہائیشی قابلیت کی درجہ بندی کے نتائج کے مطابق، آسٹریلیا کی قابل رہائیش ہونے کی درجہ بندی میں کمی آرہی ہے۔ مگر اس درجہ بندی کے مثبت یا منفی ہونے کا انحصارجنس اور عمر جیسے بڑے عوامل میں منحصر ہے۔
اسٹیٹ آف پلیس رپورٹ 2023، کے ڈیٹا ریسرچ آرگنائزیشن پلیس سکور کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق 25,000 سے زیادہ آسٹریلیینز کا سروے کیا گیا تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ شہریوں کو ملک بھر کی مختلف کمیونٹیز میں رہنا کیسا ہے۔
بہتر زندگی کے حوالے سے یہ ملک کا سب سے بڑا سماجی تحقیقی ڈیٹا بیس ہے اور مختلف علاقوں اور دیگر آبادی کے لوگوں کے اطمینان اور بہبود کی سطح کے بارے میں کچھ روشن پہلو بھی سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کی بنیاد پر دو اہم نتائج:
- کمیونٹیز کے مطابق، آسٹریلیا میں رہنے کی اہلیت مجموعی طور پر کم ہوئی ہے۔
- درجہ بندی کا انحصار انفرادی رہاشی محلوں اور وہاں بسنے والی آبادی پر ہے۔
رپورٹ کے مرتّب کرنے والے کہتے ہیں: "تمام محلے(رہائیشی علاقے ) ایک جیسے نہیں ہیں. ہماری تمام کمیونٹیز ایک جیسے فوائد سے لطف اندوز نہیں ہو رہی ہیں۔"
رہاشی علاقوں اور وہاں کے آبادی کے بارے میں رائے کا انحصار اس پر ہے کہ وہاں کس جنس اور کس عمر کے افراد رہتے ہیں۔ اس مردم شماری میں نوجوان آسٹریلین باشندوں کی اکثریت اپنی کمیونٹیز کو مجموعی طور پر کم رہنے کے قابل درجہ بندی کرنے کا سب سے زیادہ امکان رکھتے ہیں۔ تمام عمر کے غیر بائنری باشندوں نےاپنے خراب یا منفی تجربے بیان کئے ہیں، اس کے بعد تسمانیہ یا شمالی علاقہ جات میں رہنے والی 25 سال سے کم عمر کی خواتین کا نمبر آتا ہے جو تلخ تجربات کا سامنا کرتی ہیں۔
دریں اثنا، 64 سے زائد افراد نے رہنے کی اہلیت کو اوسط سے 7 فیصد زیادہ درجہ دیا، اور بتایا کہ وہ سوائے NSW کے ہر ریاست یا علاقے میں کسی بھی دوسرے عمر گروپ کے مقابلے میں اپنی رہائیشی کمیونیٹی سے سب سے زیادہ مطمئن ہیں۔ مردوں نے ہر ریاست اور علاقے، خاص طور پر وکٹوریہ اور ACT میں خواتین کے مقابلے میں رہنے کی صلاحیت کو زیادہ درجہ دیا۔
سٹیٹ آف پلیس رپورٹ کے ایک محقق اور مصنف، لیوک ہوڈسن نےخیال ظاہر کیا کہ مختلف آبادیوں کے درمیان تحفظ کے بارے میں تصورات اور اس کی اہمیت کے بارے میں تضادات موجود ہیں
"2023 کی Australian liveability مردم شماری کے مطابق لوگوں کی صنف سے قطع نظر تمام نوجوان اپنے ذاتی تحفظ کے احساس کو بہت اہمیت دیتے ہیں، مرتب کرنے والوں میں سے ایک مسٹر ہوڈسن نے رپورٹ کے 'رائے عامہ کے حصے میں اپنے خیالات اس طرح رقم کئے ہیں :
"بدقسمتی سے، زندگی گزارنے کا تجربہ ہر گروپ کے لیے بالکل مختلف ہے۔ مختلف جنسوں کی طرف سے ان ہی صفات سے منسوب کردہ درجہ بندیوں سے پتہ چلتا ہے کہ نوجوان خواتین اور جو خود کو غیربائنری کے طور پر شناخت کرتے ہیں، ان کی ذاتی حفاظت کے احساس کی شرح دیگر نوجوان سے پندرہ فیصد کم ہے۔"
اسی طرح، رپورٹ میں بتایا گیا کہ رہنے کے قابل ہونے کے لئے دو سب سے اہم شراکت دار ہیں اور دونوں کا تعلق "جگہ کے سماجی پہلوؤں سے ہے جو ہمیں خوش آئند اور محفوظ محسوس ہوتے ہیں" - یعنی آسٹریلیا بھر میں کوئی محلہ تمام لوگوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔
اچھی زندگی کے قابل کمیونٹی کے دیگر اہم عوامل میں کنیکٹوٹی، قدرتی ماحول کے عناصر، اور مقامی کاروباروں کی رسائی شامل ہے جو روزمرہ کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
مردم شماری کے نتائج کے مطابق مثالی آسٹریلوی پڑوس وہ ہے جو سبز ہے اور "اپنے قدرتی ماحول کی انفرادیت کا جشن مناتا ہے"، جبکہ ساتھ ہی ساتھ اچھی طرح سے برقرار رکھا جا رہا ہے اور گھروں سے پیدل فاصلے کے اندر مقامی دکانیں اور خدمات پیش کرتا ہے۔ مقامات جیسے کہ سڈنی میں لین کوو کے مضافاتی علاقے، اور میلبورن میں بوروندرا کے مقامی حکومتی علاقے اور پرتھ میں ونسنٹ۔
تاہم، ان عوامل کی نسبتا اہمیت عمر کے گروپ کے مطابق مختلف ہے۔
قدر میں سب سے اہم فرق جس نے ایک "مثالی پڑوس" کی درجہ بندی میں عمر رسیدہ اور نوجوانوں کے درمیان سب سے زیادہ فرق ہے، 25 سال سے کم عمر کے افراد روزگار کے مواقعے، مکانات کی قیمتوں جیسے عوامل کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
"مردم شماری کی رپورٹ کے مصنفین نے کہا کہ نوجوان یہ چاہتے ہیں کہ محلے کام سے لے کر تفریح تک اپنی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرنا چاہئے، اوررہاشی علاقے یا محلے جڑے ہوئے پائیدار طریقے سے ڈیزائن کیے جائیں –
اگرچہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے پاس اپنی کمیونٹیز کے بارے میں زیادہ مثبت باتیں ہوتی ہیں، تاہم، نوجوانوں کی آبادی اب بھی اپنے علاقوں کے قابل رہائش ہونے کے لحاظ سے قومی اوسط سے دو پوائنٹ زیادہ ہے۔
مسٹر ہوڈسن نے کہا "نتائیج عام طور پر ان بہت سے پہلوؤں کے بارے میں زیادہ مثبت ہیں جن کے بارے میں بزرگ رہائشی شکایت کرتے ہیں،"
رپورٹ کے مصنفین کے مطابق، 25 سے 44 سال کی عمر کے افراد نے اس دوران بورڈنگ میں رہنے کی اہلیت کو کسی بھی دوسرے عمر کے مقابلے میں کم درجہ دیا – جس کا نتیجہ ممکنہ طور پر زندگی گزارنے کی لاگت، سہولیات تک رسائی اور دفتر میں کام کرنے سے متاثر نظر آتے ہیں۔
وکٹوریہ اور جنوبی آسٹریلیا ملک کی سب سے زیادہ قابل رہائش ریاستوں اور خطوں کے لیے مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے، جگہ کے تجربے کے اسکور 70 کے ساتھ، اس کے بعد NSW، مغربی آسٹریلیا اور ACT (67)، کوئنز لینڈ اور تسمانیہ (66) کے درمیان سہ طرفہ مقابلہ ہے جبکہ شمالی علاقہ جات کی درجہ بندی (63) ہے۔
____________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: