اگرچہ کووڈ۔۱۹ کے دوران کئی لوگوں نے اپنی نوکریاں گنوا دی ہیں، بیشتر افراد ایسے ہیں جو گھر سے کام کررہے ہیں۔
انھی میں سے ایک اسٹیفینی بار ہیں جو میلبورن میں مارکیٹنگ اسیپیشلیسٹ ہیں۔
"میں پہلے بھی گھر سے کام کرتی تھی اور میرا ایک کمرا کام کے لئے وقف ہے۔"
"اب جبکہ میں پورا وقت ہی گھر سے کام کررہی ہوں اور میرے شوہر بھی بعض اوقات گھر سے کام کرتے ہیں، تو یہ اچھا موقع ہے کہ ہمیں کچھ فائدہ ہوجائے۔"
لاکھوں کی تعداد میں افراد اب گھر پر کام کرنے پر 80 سینٹ فی گھنٹہ کے حساب سے ٹیک کلیم حاصل کرسکتے ہیں، لیکن ٹیکس کا پرانا نظام بھی برقرار رہے گا۔
80 سینٹ فی گھنٹہ ٹیکس کلیم کا اطلاق اضافی خرچوں پر ہوگا لیکن پرانا 52 سینٹ فی گھنٹہ کے لحاظ سے ٹیکس کلیم بھی ممکن ہے جس میں گھر کو گرم یا ٹھنڈا رکھنا اور فرنیچرکا استعمال شامل ہے۔
نئے ٹیکس قوانین کا اطلاق کب سے ہوگا؟
آسٹریلین ٹیکس آفس اسسٹنٹ کمیشنر کیرن فوٹ کے مطابق اس کا اطلاق یکم مئی دو ہزار بیس سے مالی سال کے آخر تک ہوگا۔
"ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ یہ نظام لوگوں کے لئے آسان ہو۔"
"ہمارے لئے یہ بات اہم نہیں کہ کتنے لوگ اس وقت گھر سے کام کررہے ہیں۔ یہ ایک غیر یقینی صورتحال ہے جس کے لحاظ سے ہم اقدامات لے رہے ہیں۔"
نائب وزیرِخزانہ مائیکل سوکر کے مطابق یہ ایک عارضی اقدام ہے لیکن ٹیکس کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام اگلے مالی سال پر لاگو نہیں ہوگا۔
آپ کن اشیا پر ٹیکس کلیم نہیں کرسکتے؟
ٹیکس آفس کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا جن پر پہلے ہی سے کلیم لیا جاچکا ہو یا ایسی اشیا جو کاروبار نے فراہم کی ہوں، کلام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
نائب ٹیکس کمشنر کیرن فوٹ کا کہنا ہے کہ اگر آپ کا آجریا جہاں آپ کام کرتے تھے چائے یا کافی فراہم کرتا تھا اوراب آپ یہ گھر میں پیتے ہیں تو ان پر کلیم نہیں لیا جاسکتا۔
"آپ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی ٹیکس کلیم نہیں لے سکتے۔"
کیا نئے قوانین مستقل ہوسکتے ہیں؟
اکاونٹنگ کا ادارہ سی پی اے آسٹریلیا چاہتا ہے کہ اس عارضی اقدام کا مستقل کردیا جائے۔
ادارے کے جنرل مینیجر ایکسٹرنل افرئیرز پال ڈرم کا کہنا ہے کہ مارچ میں گھر پر کام کرنے والوں کو پرانا نظام ہی استعمال کرنا پڑے گا۔
"میرے خیال میں اسی سینٹ فی گھنٹہ کا اقدام کلیمز حاصل کرنے کے لحاظ سے پرانے نظام سے بہتر ہے۔ پرانا نظام ایک مشکل نظام ہے اور ماضی کے قوانین ابھی بھی موجود ہیں۔"
لیکن پال ڈرم کا کہنا ہے کہ بہت سے ایسے افراد ہیں جو پہلی دفعہ گھر سے کام کر رہے ہیں جن کے لئے نظام زیادہ موثر ہے۔
ٹیکس کلیم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
اگر آپ گھر پر کام کررہے ہیں تو اپنے اخراجات کا ریکارڈ ضرور بنائیں۔
یکم جولائی سے لے کر اکتوبر تک ٹیکس ریٹرن جمع کرائے جاسکتے ہیں جس کے لئے "کووڈ ۔ فی گھنٹہ ریٹ" کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔
مزید معلومات کے لئے آسٹریلین ٹیکس آفس کی ویب سائٹ وزٹ کیجئے۔
کرونا وائیرس کے بارے میں ہدایات
وفاقی حکومت کی ویب سائٹ کے مطابق کرونا وائرس کی علامات، ہلکی بیماری سے لے کر نمونیا کی علامات کی طرح ہوسکتی ہیں۔علامات میں بخار، کھانسی ،خراب گلا، تھکن یا سانس لینے میں دشواری شامل ہیں۔ اگر آپ میں بیرونِ ملک سے واپسی پر چودہ دن کے اندر یہ علامات پیدا ہوتی ہیں یا کسی کووڈ ۔ ۱۹ سے متاثرہ مریض سے رابطے میں آئے ہیں، تو فوری طبّی امداد حاصل کریں۔ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کو ٹیسٹ کرانا ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کریں یا قومی کرونا وائرس ہیلتھ معلوماتی ہاٹ لائن پر فون کریں۔
فون نمبر۔ 1800020080