کھیلوں کی دنیا: پاکستان شاہینز ڈارون میں ٹاپ اینڈ T20 ٹورنامنٹ میں جیت کے لئے پُرعزم

WhatsApp Image 2023-07-30 at 11.45.23 AM.jpeg

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ڈارون میں ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا-پاکستان کا آئندہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز, ایشین باکسنگ چیمپئن آصف ہزارہ آسٹریلین ٹائیٹل کے لئے تیار


ڈارون میں آج سے ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز سمیت چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہے پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ ناردرن ٹیریٹری اسٹرائیک کے خلاف ناردرن ٹیریٹری کرکٹ گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے اس دورے میں پاکستان شاہینز دو ون ڈے میچز بھی کھیلے گی جو 8 اور 9 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل چھ اگست کو شیڈول ہے .
میچ سے قبل پاکستان شاہینز کے کپتان وکٹ کیپر بیٹر روحیل نذیر نے ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ایسے ایونٹس آتے ہیں تو پلئیرز کو بہت خوشی ہوتی ہے اور پرجوش ہوں کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو لیڈ کروں گا اس طرح کے ٹورنامنٹ سے کافی فائدہ ہوتا ہے، کھلاڑی مختلف ٹیموں اور مختلف کنڈیشنز میں کھیلتے ہیں اور کپتان کی زمہ داری نبھاتے ہوئے کھلاڑی بہت زیادہ گروم ہوتا ہے آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں پہلے بھی کھیلا تھا اور انجوائے کیا تھا اور ناردرن ایریاز جہاں سے میں نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا وہاں کی کنڈیشنز بھی آسٹریلیا جیسی ہیں۔
ایشین باکسنگ چیمپئن آصف ہزارہ نے اپنی اگلی فائٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کے نام کرنے کا اعلان کیا ہےآصف ہزارہ ان دنوں میلبرن میں آسٹریلین ٹائٹل کے لیے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں ۔ آسٹریلین ٹائٹل کے لیے ان کی اگلی فائٹ ستمبر میں نائجیریا کے باکسر کے خلاف ہوگی ۔ اس سے قبل آصف ہزارہ سڈنی میں فیجی اور میلبرن میں ہونے والی فائٹ میں تھائی لینڈ کے باکسرز کو شکست دے چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ان کے ہوم گراؤنڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں چت کر دیا ہے پاکستان نے سری لنکن ٹیم کو دو صفر سے شکست دے کر آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 222 رنز سے شکست کا سامنا رہا دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ڈبل سنچری کی بدولت عبداللہ شفیق پلیئر آف دی میچ جبکہ سلمان آغا پلیئر آف دی سیریز قرار پائے.
پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہوں گزشتہ تین ماہ سے ساتھی کھلاڑیوں پر محنت کر رہا تھا نعمان علی اور نسیم شاہ کی شاندار باؤلنگ نے سیریز کی کامیابی میں اہم رول پلے کیا.

بشکریہ: انس سعید
Contributor: Anus Saeed

شئیر