مختصر خبریں: جمعرات 15 مئی 2025

Sarah Hanson-Young and Mehreen Faruqi

Australian Greens Senator Sarah Hanson-Young and Greens Deputy Leader Mehreen Faruqi Source: AAP / LUKAS COCH BIANCA DE MARCHI/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کے ساتھ باضابطہ بات چیت سے قبل جکارتہ میں علاقائی سلامتی پر بات کی۔ ایک امریکی غیر منافع بخش ادارےکا کہنا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بعد اس ماہ غزہ میں امداد کی تقسیم شروع کر دے گا. گرینز اپنے نئے رہنما کا نتخاب آج کریں گے


LISTEN TO
Urdu_15052025_Urdu news flash image

مختصر خبریں: جمعرات 15 مئی 2025

SBS Urdu

04:14
وزیر اعظم انتھونی البانیزی کا کہنا ہے کہ جب وہ آج جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے ساتھ باضابطہ بات چیت کریں گے تو علاقائی سلامتی اور دفاع ایجنڈے میں ہو گا۔

وزیر اعظم البانیزی وزیر برائے خارجہ امور پینی وونگ اور وزیر داخلہ ٹونی برک کے ساتھ جکارتہ پہنچے ہیں۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ انڈونیشیا میں روس کے زیادہ اثر و رسوخ کی کوششوں کو کس طرح سنبھالیں گے، وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت دفاعی اور سفارتی انتظامات دونوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

گرینز آج میلبورن میں نئے رہنما کے انتخاب کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔

سابق رہنما ایڈم بینڈٹ انتخابات میں میلبورن سے اپنی سیٹ ہار گئے، آسٹریلیا میں نسبتا چھوٹی سیاسی جماعت گرینز نے ایوانِ نمائندگان میں اپنی چار میں سے تین نشستیں گنوائیں جب کہ سینیٹ میں 11 جگہیں برقرار رکھی۔

سینیٹرز سارہ ہینسن ینگ، مہرین فاروقی اور لاریسا واٹرس کے مابین قیادت کے عہدے کے لیے مقابلہ متوقع ہے

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں ” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر