دنیا میں سب سے ذیادہ دیکھا جانے والا موسیقی کا مقابلہ ’ یورو وژن 2025‘ اور احتجاجی آوازیں

Eurovision 2025

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

دنیا میں سب سے ذیادہ دیکھا جانے والا موسیقی کا مقابلہ یورو وژن کے منتظمین کی امیدوں کے برخلاف اور اس سال کا تھیم "موسیقی کے ذریعے اتحاد" دئے جانے کے باوجود موسیقی کے گرینڈ تفریحی شو کے اردگرد مظاہرے اور تنازعات پہلے ہی شروع ہو چکے ہیں۔مزید جانئے رپورٹ میں۔


LISTEN TO
urdu_15052025_Eurovision and protests image

دنیا میں سب سے ذیادہ دیکھا جانے والا موسیقی کا مقابلہ ’ یورو وژن 2025‘ اور احتجاجی آوازیں

SBS Urdu

05:35
 سوئٹزرلینڈ 1989 کے بعد پہلی بار اس سال اس مقابلے کی میزبانی کر رہا ہے، جس کا تھیم ہے "موسیقی کے ذریعے اتحاد"۔افتتاحی تقریب میں آسٹریلیا کے پاپ اسٹار مارٹی زامبوٹو، جنہیں "گو-جو" کے نام سے جانا جاتا ہے، نے شرکت کی۔گو-جو کا مزاحیہ گانا "ملک شیک مین" اس ہفتے کے مقابلے میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہے۔تاہم گو-جو کو سخت مقابلے کا سامنا ہے، کیونکہ سویڈن کے نمائندے "کائی" کو مقابلے سے قبل ہی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
میوزک اور کامیڈی گروپ "کاجی" نے لانچ ایونٹ پر منگل (13 مئی) کی پرفارمنس سے پہلے شائقین کو جھلک دکھائی

لیکن یورو وژن 2025 کی موسیقی اور خوشی کے ساتھ ساتھ ایک اور آواز بھی ہجوم سے بلند ہو رہی ہے۔اور وہ ہے احتجاج کی آواز۔اگرچہ میزبان 2024 کے تنازعات سے بچنے کے خواہاں تھے، لیکن لانچ تقریب کے دوران ہجوم میں درجنوں فلسطینی جھنڈے نظر آئے اور اسرائیل کی شرکت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔
مقامی صحت حکام کے مطابق، غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی میں 52,000 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جس کے بعد اسپین، سلووینیا اور آئس لینڈ کے حکام نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا اسرائیل کو اس مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

مظاہرین نے یورپی نشریاتی اتحاد پر دوہرے معیار کا الزام عائد کیا ہے، کیونکہ اس نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کو مقابلے سے باہر کر دیا تھا۔
گزشتہ سال 163 ملین ناظرین کی جانب سے دیکھے جانے والا فائنل اس سال 17 مئی کو بازل کے اسٹیڈیم "سینٹ جیکوب ہالے" میں منعقد ہوگا، جو 12,000 شائقین کو سمو سکتا ہے۔
یورپی نشریاتی اتحاد کو امید ہے کہ اس سال کا تھیم "موسیقی کے ذریعے اتحاد" دنیا کی توجہ بازل میں فنکاروں اور ان کے گانوں پر مرکوز رکھے گا، جیسا کہ دنیا ایک بار پھر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے تفریحی شو کے لیے تیار ہو رہی ہے۔
 یہ واضح نہیں کہ یہ مظاہرے ہفتے بھر جاری رہیں گے یا نہیں، لیکن کارکن بظاہر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج میں سے ایک کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ اپنا پیغام دنیا تک پہنچا سکیں۔
 ______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ
پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر