LISTEN TO

SBS Examines:کیا آپ کو کبھی بتایا گیا کہ آپ کا ویزہ منسوخ ہو سکتا ہے؟
SBS Urdu
07:51
سنیل نے فیس بک مارکیٹ پلیس سے ایک کار خریدی، لیکن خریدنے کے بعد گاڑی میں سے آوازیں آنے لگیں۔
سنیل سے گاڑی بیچنے والے نے درخواست کی کہ وہ گاڑی لے جائیں ۔ جس پر سنیل نے فیصلہ کیا کہ گاڑی کی مرمت کی رقم ادا کریں گے اور گاڑٰی کی کل قیمت میں سے اس رقم کو ہذف کر دیں گے
"بیچنے والے نے مجھے دھمکیاں دینا شروع کر دیں اور کہا کہ اس کا وکیل مجھ سے رابطہ کرے گا اور مجھے عدالت میں دیکھے گا،" انہوں نے ایس بی ایس ایگزامنز کو بتایا
"لیکن میرے ویزا کی حیثیت اور عدالت جانے سے ڈرنے کی وجہ سے اور اس (خوف کی وجہ سے کہ اس صورتحال کا ) میرے ریکارڈ پر کیا اثر پڑے گا، میں نے گاڑی کی مرمت کروانے کے لیے اضافی رقم ادا کی۔"
سنیل نے کہا کہ یہ صورتحال بہت سے ویزہ رکھنے والے کو درپیش ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا، "میری کمیونٹی میں خوف ہے کہ جب جرمانے کی بات آتی ہے تو ویزوں کو منسوخ کر دیا جاتا ہے۔ اسی لئے ویزہ ہولڈر قانونی کاروائی تک جائے بغیر صرف ادائیگی کرتے ہیں یہاں تک کہ جب انہیں معلوم ہوتا ہے کہ کبھی کبھی وہ غلطی پر نہیں ہیں یا غلط طریقے سے جرمانہ کیا جاتا ہے۔"
امیگریشن ایڈوائس اینڈ رائٹس سنٹر کی پرنسپل سولیٹر این ایمانوئل نے کہا کہ اس خوف اور غلط معلومات کا زیادہ تر حصہ ہجرت کے نظام کی پیچیدگی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔
"ہم اپنے کلائنٹس سے اکثر سنتے ہیں کہ انہیں ویزا کینسل ہونے یا ڈی پورٹ کیے جانے کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے... اس کا ایک حصہ ہجرت کے نظام کی پیچیدگی ہے، یہ سمجھنا کوئی سیدھی یا آسان چیز نہیں ہے ،" انہوں نے کہا۔
محترمہ ایمانوئل نے کہا کہ ویزا کے غلط استعمال کے سب سے عام واقعات کام کی جگہوں یا گھریلو تشدد کے حالات میں ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ "واقعی بہت بڑا خوف ہے کہ اگر وہ اپنا کا یا پر تشدد رشتہ چھوڑ دیتے ہیں یا رپورٹ کرتے ہیں تو اس کے نتائج کیا ہوں گے۔"
ایس بی ایس ایگزامینزکی اس قسط میں، ہم پوچھتے ہیں کہ آپ کا ویزا منسوخ ہونے کی کیا وجہ ہو سکتی ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ کس طرح غلط معلومات ویزا کے غلط استعمال میں معاون ہیں۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں “” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے