انتباہ: یہ تحریر کچھ افراد کے لئے پریشان کن ہو سکتی ہے
آسٹریلیا میں عارضی ویزوں پر کام کرنے والی نصف سے زیادہ خواتین کو نوکری پر جنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے۔
یونینز نیو ساوتھ ویلز کی حالیہ تحقیق کے مطابق، ان میں سے صرف 25 فیصد خواتین نے بدسلوکی کی اطلاع دی۔
تعمیرات، مہمان نوازی، باغبانی، صفائی ستھرائی اور خوردہ فروشی کی صنعت کو سب سے زیادہ غیر محفوظ صنعتوں کے طور پر درج کیا گیا جن میں مالکان اور منیجر سب سے زیادہ عام مجرم ہیں۔
جن خواتین نے بدسلوکی کی اطلاع دی انہیں دھونس، اجرت میں کٹوتی، ملک بدری یا ملازمت ختم کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
میلبورن یونیورسٹی کی پروفیسر میری سیگریو، جنہوں نے آسٹریلیا میں تارکین وطن اور پناہ گزین خواتین کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کیے جانے پر تحقیق کی ہے، کہا کہ زیادہ تر خواتین کو لگتا ہے کہ ملازمت کے بغیر ان کی حفاظت کو زیادہ خطرہ لاحق ہو گا۔
مالی تحفظ یا رہائش کے کھو جانے کے اس خوف کی وجہ سے بہت سی خواتین رپورٹ کرنے کے بجائے اپنے خلاف بدسلوکی ’’برداشت‘‘ کرتی ہیں۔
جبکہ حکومتیں، آسٹریلیا ہیومن رائٹس کمیشن کے ساتھ مل کر خواتین کو کام پر محفوظ رکھنے کے لیے قانون سازی کر رہی ہیں، پروفیسر سیگراو نے کہا کہ اصلاحات حل کا صرف ایک حصہ ہے۔
"ہمیں خواتین کے تحفظ کے مختلف تجربات کے بارے میں سوچنے کے مزید پیچیدہ طریقے، خواتین کی مدد کرنے کے بارے میں سوچنے کے مختلف طریقے اور ان کے ارد گرد تحفظ پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔"
اگر آپ یا آپ کا کوئی جاننے والا جنسی ہراسانی یا حملہ سے متاثر ہوا ہے تو 1800Respect پر کال کریں یا( 1800RESPECT.org.au) پر جائیں
ہنگامی صورتحال میں 000 پر کال کریں