ہفتہ رفتہ : جمعہ 18 اپریل 2025

บิลค่าไฟฟ้า

Source: Getty / Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں انتخابی مہم کی گہماگہمی کے دوران وفاقی وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے سال کے آخر میں توانائی بلز پر دی جانے والی $150 کی حکومتی رعایت میں توسیع کے حوالے سے کوئی وعدہ کرنے سے گریز کیا ہے دوسری جانب ڈپٹی اپوزیشن لیڈر سوسن لے نے توانائی بلز پر رعایت کے لیے اپوزیشن کے مؤقف کی براہِ راست تصدیق یا تردید نہیں کی۔


LISTEN TO
urdu_18042025_news wrap image

ہفتہ رفتہ : جمعہ 18 اپریل 2025

SBS Urdu

06:33
میلبورن میں پولیس کو رات تقریباً 9 بجے البرٹ اسٹریٹ کے ایک شاپنگ سینٹر میں چاقو سے مسلح شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ وکٹوریا پولیس کے مطابق، دو افسران موقع پر پہنچے اور مشتبہ شخص کو ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا، لیکن اس نے چاقو ہاتھ میں لیے اُن پر حملہ کر دیا، جس پر دونوں افسران نے فائرنگ کی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
 
ساؤتھ ایسٹ کوئنزلینڈ میں آج صبح خطرناک لہروں کے باعث ایک کشتی الٹنے کے بعد تین افراد کو بچا لیا گیا۔

امریکہ کی فلوریڈا اسٹیٹ یونیورسٹی میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

حماس نے اسرائیل کی جانب سے پیش کیے گئے عبوری جنگ بندی معاہدے کو مسترد کرتے ہوئے غزہ میں جنگ کے مکمل خاتمے کے لیے ایک جامع معاہدے کا مطالبہ کیا ہے۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں جنگ بندی کی کوششوں کے سلسلے میں امریکی اور یورپی وفود اگلے ہفتے لندن میں یوکرینی حکام سے ملاقات کریں گے۔

________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر