آسٹریلیا کی کثیر الثقافتی شناخت بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے اردو پروڈیوسرز ایک ساتھ
- ایس بی ایس اردو جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے وسیع تر سامعین تک پہنچ رہا ہے
- ستّر کی دہائی میں سڈنی اور میلبورن سے ملٹی کلچرل ریڈیو نشریات کی ابتدا ہوئی
LISTEN TO

عید اور SBS50 کا جشن, اردوپروگرام کے سابقہ اورموجودہ پروڈیوسرز کے ساتھ
SBS Urdu
36:03
موجودہ ایگزیکیٹیو پروڈیوسر ریحان علوی کی میزبانی میں ہونے والے عید اورSBS50 کے خصوصی ویڈیو اور آڈیو شو میں سابقہ میزبان و ہیڈ پروڈیسرز جناب صلاح الدین احمد، محترمہ یاسمین سید اور جناب اشرف شاد اردو پروگرام کے ابتدائی سفر کی کمہانیاں شئیر کیں جبکہ موجودہ پروڈیوسرز وردہ وقار، افنان ملک، محمد ریاض ، نبیل حسن اور میلبورن کے سامع عقیل شاہ بھی اس خصوصی شو میں شامل تھے۔ایس بی ایس کے Head of Language Content -Audio & Language Content مسٹر ڈیویڈے اسکیاپ۔پاپئیترا نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
ایس بی ایس اردو نے 1970 کی دہائی میں 2EA/3EA کے تحت نشریات کا آغاز کیا، جو بعد میں ایس بی ایس کے نام سے معروف ہوئیں۔ اس سفر کے دوران، ٹیم نے تاریخی خبروں کی ترسیل، مشہور شخصیات کے انٹرویوز، آؤٹ سائیڈ براڈکاسٹ، ریڈیو تھون، فنڈ ریزنگ، اور کمیونٹی کی سرگرمیوں کا احاطہ کیا۔
آج، ایس بی ایس اردو، ایس بی ایس آڈیو اور ایس بی ایس ساؤتھ ایشیا کا حصہ ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نئے تارکین وطن اور مستقل اردو کمیونٹی تک بڑے شہروں سے لے کر ریجنل آسٹریلیا تک پہنچ رہا ہے۔

Salahuddin Ahmed, Yasmin Sayed and Ashraf Shad at SBS Sydney Studios.
______________
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: