Key Points
- ایب اوریجنل اور ٹوریس آئی لینڈ کے لوگوں کو درپیش صحت کے مسائل اور متوقع زندگی کی عدم مساوات کو دور کرنے کے لیے 2008 میں ’کلوزنگ دی گیپ‘ منصوبے کا آغاز کیا گیا۔
- 2020 میں اس حکمت عملی میں اصلاح کی گئی تاکہ فیصلہ سازی کو ایب اوریجنل اور ٹورس آئلینڈر کمیونٹیز کے ساتھ شیئر کیا جائے۔
- اس منصوبے پر پیش رفت ملی جلی ہوئی ہے، جس میں پانچ اہداف ٹریک پر ہیں لیکن قید اور خودکشی کی شرح جیسے مسائل میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
- اس وقت 19 میں سے صرف پانچ اہداف ٹریک پر ہیں۔
LISTEN TO

’کلوزنگ دی گیپ‘ کیا ہے؟
SBS Urdu
05:57
ابتدائی سال: مساوات کا مطالبہ
یہ منصوبہ 2005 میں شروع ہوا، جب ایبوریجنل ایلڈر پروفیسر ٹام کالما اے او نے ایک تاریخی سماجی انصاف کی رپورٹ پیش کی۔ اس میں، انہوں نے ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے لیے ایک نسل یعنی 25 سال کے اندر صحت کی مساوات پر زور دیا۔
ان کی رپورٹ نے عوامی حمایت کی لہر دوڑا دی۔ 2007 تک، معروف اولمپیئنز کیتھی فری مین اور ایان تھورپ بھی اس نئی مہم میں شامل ہو گئے تھے۔
کیتھی فری مین نے کلوز دی گیپ مہم کے آغاز کے موقع پر کہا کہ "یہ(مہم) اس کے بارے میں ہے جو ہم آج مل کر ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے کر سکتے ہیں... ایک دوسرے کی مدد کریں۔"

CANBERRA, AUSTRALIA - FEBRUARY 13: Australian Prime Minister Kevin Rudd meets with Raymattja Marika after delivering an apology to the Aboriginal people for injustices committed over two centuries of white settlement at the Australian Parliament. Rudd's apology referred to the "past mistreatment" of all Aborigines, singling out the "Stolen Generations", the tens of thousands of Aboriginal children taken from their families by governments between 1910 and the early 1970s, in a bid to assimilate them into white society. (Photo by Andrew Sheargold/Getty Images) Credit: Andrew Sheargold/Getty Images
پہلی ’کلوزنگ دی گیپ‘حکمت عملی کی تشکیل
2008 میں، وزیر اعظم کیون رڈ نے کلوزنگ دی گیپ کی حکمت عملی کو سرکاری(آفیشل) بنایا۔ اسی سال انہوں نے اسٹولین جنریشنز کو قومی معافی نامہ پیش کیا۔
خیلج کو ختم کرنے کی اصل حکمت عملی سات اہم شعبوں پر مرکوز تھی، زندگی کی طوالت(life expectancy)، بچوں کی اموات، تعلیم اور روزگار جیسی چیزیں۔ امید تھی کہ 10 سالوں میں قابل پیمائش بہتری دیکھنے کو ملے گی۔
اس کے بعد سے ہر سال، اس وزیر اعظم نے جو اس دن اپنے عہدے پر موجود ہو ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اس حکمت عملی کے تحت معاملات کیسے ٹریک کیے جا رہے ہیں
میں، وزیر اعظم کے طور پر اپنی مدت کے دوران، سکاٹ موریسن نے کلوزنگ دی گیپ کے 12 سالوں پر غور کیا:2019
"یہ امید، جھنجلاہٹ(frustration) اور مایوسی کی کہانی ہے — اچھے ارادوں اور، واقعی، نیک نیتی کی کہانی۔ لیکن اس کے نتائج بہت زیادہ اچھے نہیں ہیں۔ یہ، افسوس کی بات ہے، اب بھی سچ ہے... ہم نے سوچنے کے ایک مضبوط طریقے کو برقرار رکھا... اور یہی وہ تبدیلی ہے جو اب ہم انڈیجنس آسٹریلوی باشندوں کے ساتھ مل کر اس عمل کے ذریعے لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔"

SCOTT MORRISON CLOSING THE GAP PRESS CONFERENCE Credit: AAPIMAGE
The strategy reachesa turning point
اس خیلج کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی بدلنی پڑی۔ اس میں اصلاحات کی گئیں اور اس کا نام تبدیل کر کے نیشنل ایگریمنٹ آن کلوزنگ دی گیپ رکھ دیا گیا، جس میں حکومت کے زیرقیادت حل سے انڈیجنس کمیونٹیز کے ساتھ حقیقی شراکت داری پر توجہ مرکوز کی گئی۔
کولیشن آف پیکس — 80 سے زیادہ ایبوریجنل اور ٹوریس سٹریٹ آئی لینڈر کمیونٹی کے زیر کنٹرول تنظیموں کا ایک گروپ — نئے نقطہ نظر کو مشترکہ ڈیزائن کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا تھا۔
یہ ایک سادہ خیال ہے: پالیسی کمیونٹیز کے لیے نہیں بنائی جانی چاہیے—یہ ان کے ساتھ مل کر بنائی جانی چاہیے۔
نئے معاہدے میں 2031 تک حاصل کیے جانے والے 19 مخصوص اہداف مقرر کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل اہداف بھی شامل ہیں ۔
- بچے صحت مند اور مضبوط پیدا ہوں۔
- طلباء اپنی مکمل سیکھنے کی صلاحیت تک پہنچیں۔
- نوجوانوں کی بہت کم تعداد فوجداری نظام انصاف میں داخل ہو
یہ ایک وسیع تر، زیادہ جامع نقطہ نظر ہے جو نہ صرف صحت پر توجہ مرکوز کرتا ہے، بلکہ رہائش، انصاف، ثقافت اور اقتصادی شراکت داری پر بھی توجہ دیتا ہے۔

Lead Convener of the Coalition of Peaks Pat Turner speaks to the media during a press conference at Parliament House in Canberra. Source: AAP / LUKAS COCH/AAPIMAGE
تو آج ہم اس حکمت عملی کے ساتھ کہاں کھڑے ہیں؟
ٹام کالما کی تبدیلی کی کال کو تقریباً ایک نسل(پروان چڑھنے جتنا وقت) ہو چکا ہے۔ اس وقت، انڈیجنس اور غیر ایب اوریجنل آسٹریلین شہریوں کے درمیان متوقع عمر کا فرق 11 سال تھا۔ آج، یہ تقریبا آٹھ ہے. لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ یہ رجحان ایک بار پھر غلط سمت میں جا رہا ہے۔
پیداواری کمیشن کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ 19 میں سے گیارہ اہداف میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ لیکن فی الحال صرف پانچ ٹریک پر ہیں۔
کچھ حوصلہ افزا علامات ہیں: صحت مند وزن کے ساتھ زیادہ بچے پیدا ہو رہے ہیں، اور زیادہ نوجوان بارہویں جماعت یا اس کے مساوی قابلیت مکمل کر رہے ہیں۔
لیکن کچھ مسائل، جیسے خودکشی کی شرح اور بالغوں کی قید، میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
کولیشن آف پیکس سے تعلق رکھنے والے پیٹ ٹرنر کا کہنا ہے کہ "ہمیں اس پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔
"’کلوزنگ دی گیپ‘ اعداد و شمار کے بارے میں نہیں ہے۔ یہ حقیقی زندگیوں اور مضبوط خاندانوں اور روشن مستقبل کے بارے میں ہے… یہ اس بات کی یقین دہانی کے بارے میں ہے کہ ہمارے بچے صحت مند اور قابل فخر اور اپنی ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں"۔
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to [email protected]
___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں “” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے