Key Points
- آسٹریلین پبلک لائبریریاں مفت پروگرام اور خدمات فراہم کرتی ہیں جو ہر عمر کے لوگوں کو آپس میں جوڑتی ہیں اور ان کی مدد کرتی ہیں۔
- لائبریریاں نئے تارکین وطن کو آباد ہونے میں مدد کرنے کے لئے، انگریزی کلاسز، ثقافتی پروگراموں اور کمیونٹی کی تعمیر کی سرگرمیوں کی پیشکش میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
- کچھ لائبریریاں اب سماجی کارکنوں کو ملازمت دیتی ہیں، ضس کے باعث کتب خانوں کا کردار ایک جامع اور ترقی پذیر کمیونٹی کی جگہ کے طور پر نمایاں ہوتا ہے
LISTEN TO

کتب خانے: آسٹریلیا کی لائبریریاں کمیونٹی کی معاونت کا ذریعہ بھی ہیں
SBS Urdu
09:13
آسٹریلیا بھر میں، پبلک لائبریریوں میں انگریزی اور دیگر زبانوں میں 40 ملین سے زیادہ کتابیں موجود ہیں۔ لیکن ان لائبریریوں کا کردار کتابیں فراہم کرنے سے کہیں زیادہ وسیع ہے۔
کتب خانے ہمیشہ ربط بڑھانے میں معاون ہوتے ہیں
کتب خانوں کے ان پروگراموں اور ایونٹس میں بچوں کے لئے ’’اسٹوری ٹیلنگ‘‘(کچھ لائبریریوں میں کہانی سنانے کا یہ عمل متعدد زبانوں میں بھی میسر ہے) کسی کتاب کے مصنف سے ملاقات ، سے لے کر ڈیجیٹل خواندگی کی کلاسوں، ثقافتی تہواروں اور مرمتی ورکشاپس تک بہت کچھ موجود ہوتا ہے
رنٹی یو، کی ایک لائبریرین ہیں ، وہ اپنی اس ابتدائی اپنی حیرت کو یاد کرتی ہے جب وہ ایک چھوٹے سے چینی قصبے سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں اورانہوں نے آسٹریلیا کی لائبریریوں کی پیش کردہ تمام خدمات کے بارے میں جانا، اب وہ نئے تارکین وطن کو سسٹم میں نیویگیٹ کرنے میں مدد کرتی ہے۔
وہ کہتی ہیں، "ابتدا میں یہ میرے لئے ایک ’ثقافتی شاک‘ کی طرح تھا کہ آسٹریلیا میں کتب خانےکتابیں فراہم کرنے سے کہیں زیادہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔‘‘

Australian public libraries provide free programs and services that connect and support people of all ages. Credit: The Wagga Wagga City Library
نئے تارکین وطن افراد کے لیے سونے کی کان
بہت سی لائبریریاں، خاص طور پر کثیر الثقافتی علاقوں میں، نئے آنے والوں کے لیے پروگرام چلاتی ہیں، اور انگریزی سیکھنے، اپنی کمیونٹی سے جڑنے، اور آسٹریلین طرز زندگی کو سمجھنے میں ان کی مدد کرتی ہیں۔
نیو ساؤتھ ویلز میں، تارکین وطن افراد کے لیے مشہور لینگویج کیفے چلاتی ہے۔ پروگرامز آفیسر لیلیٰ داوندیہ بتاتی ہیں کہ رضاکار یا تو انگریزی سکھاتے ہیں یا صرف بات چیت کرتے ہیں یا شرکاء کے ساتھ کوئی کتاب پڑھتے ہیں۔
وہ کو بھی معاونت فراہم کرتی ہے جس میں لائبریری کے ممبران اور ان کے آسٹریلیا آنے کی کہانی پیش کی جاتی ہے۔ حال ہی میں ایک نوجوان یزیدی خاتون کی کہانی پیش کی گئی ہے۔
ڈونکاسٹر میں، رنٹی ایک کتب بینی کا گراپ چلاتی ہیں یہ گروپ ایسے نئے آنے والوں اور طویل عرصے سے آسٹریلیا میں رہنے والوں کو اکٹھا کرتا ہے جو اپنی انگریزی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
"جیسے جیسے ہم اس گروپ کو فروغ دیں گے، آہستہ آہستہ گروپ کے ممبران کے درمیان بھی دوستی قائم ہوگی۔ اس لیے، اس مخصوص گروپ کے ساتھ، میں محسوس کرتی ہوں کہ یہ صرف گروپ ممبران کی انگریزی کی مہارت کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے نہیں ہے، بلکہ یہ انھیں کمیونٹی کے ہر فرد کو جاننے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے جو مختلف ثقافتی پس منظر کے ساتھ اپنی انگریزی کی مہارت کو بہتر بنانے اور آپس میں تعلق کو استوار کرنا چاہتے ہیں،" وہ کہتی ہیں۔
کتب خانے سب کے لئے
بچوں، نوعمروں اور خاندانوں کے لیے پروگرام ایک اور اہم خدمت ہے جو کتب خانوں میں موجود ہے۔
"میں ایک چھوٹا بچہ تھا، کام نہیں کر رہا تھا، اور صرف پناہ کی تلاش میں تھا، اس لیے لائبریریاں ہمیشہ میرے لیے ایک پناہ گاہ رہی ہیں۔ مجھے یہ تب سمجھ میں آیا جب میں نے لائبریری میں کام کرنا شروع کیا اور ان تمام نوجوان ماؤں کو اپنے نوعمر اور نومولود بچوں کے ساتھ لائبریری میں گھومتے دیکھا۔ کتب خانے نہ صرف انہیں دوسرے لوگوں کو دیکھنے اور سماجی ربط بنانے میں مدد دیتے ہیں، بلکہ وہ ادب کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتے ہیں،" لیوندے کہتے ہیں، لیوندے کتابوں سے براہ راست رابطے میں ہیں۔
میلبورن میں ایک لائبریری صارف پامیلا لوپیز اپنے چھوٹے بیٹے کے ساتھ بیبی ٹائم اور کہانی کے وقت میں شرکت کرنا پسند کرتی ہیں: "میں نے اپنے آپ کو موجودہ لمحے میں مکمل طور پر مشغول پایا، اپنے بچے کے ساتھ نرسری نظموں سے لطف اندوز ہوتے اور گاتے ہوئے، اور مجھے یہ بہت منفرد معلوم ہوا کیونکہ آپ اپنے ارد گرد دیکھتے ہیں اور پھر، آپ کو احساس ہوتا ہے کہ ہر کوئی ایسا ہی کر رہا ہے۔"
بہت سی لائبریریاں انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں کہانی کے وقت کے سیشن بھی چلاتی ہیں۔
لینگویج کیفے کے ساتھ ساتھ، واگا واگا سٹی لائبریری میں نوجوانوں کے لئے ایک کثیر الثقافتی پروگرامبھی موجود ہے۔ "ہم ڈرامہ کرتے ہیں، ہم موسیقی پیش کرتے ہیں، ہم گٹار کے اسباق کا ایک سیشن چلاتے ہیں، ہم ڈرم کے سبق کا ایک سیشن بھی چلاتے ہیں ، ہم پورٹریٹ پینٹنگ کرتے ہیں یا ہم معلوماتی سیشن چلاتے ہیں۔ ہم نے مختلف کیریئر والے چند لوگوں کو ان کے کیریئرز کے بارے میں بات کرنے کے لیے مدعو کیا ہے اور اس بارے میں بھی لوگوں سے گفتگو کی ہے کہ آسٹریلیا آنے کے لئے کیا اقدامات ضروری ہیں " محترمہ یو کہتی ہیں۔

Libraries play a crucial role in helping new migrants settle in, offering English classes, cultural programs, and community-building activities. Credit: Wagga YMG Karate Session/ The Wagga Wagga City Library.
وہ بالغوں اور بزرگوں کو ٹیکنالوجی ورکشاپس، بک کلبز، اور کیریئر سپورٹ سیشنز بھی فراہم کرتے ہیں۔
اور جیسا کہ لائبریریاں ڈیجیٹل تبدیلی کو اپنا رہی ہیں، بہت سے پروگرام، جیسے ہوم ورک میں مدد اور مصنف کی گفتگو اب آن لائن دستیاب ہے، لہذا آپ ان تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں چاہے آپ ان سیشنز میں ذاتی طور پر شرکت نہیں کر سکے۔
برون وائن آرنلڈ کے پاس کا سماجی شمولیت کا پورٹ فولیو ہے اور وہ میلبورن کے مشرق میں برانچ مینیجر ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ لائبریرین ہمیشہ مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔
"ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ لائبریرین کے علم میں سب کچھ نہیں ہوتا لیکن میرا کہنا ہے کہ لائبریرین آپ کے ساتھ مل کر سب کچھ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں، جب لوگ ہم سے سوال پوچھتے ہیں تو ہماری خوہش ہوتےی ہے کہ اس سوال کا مکمل جواب تلاش کریں! اگر آپ آکر ہمیں کہیں کہ 'میں یہ نہیں کر سکتا' یا 'میرے پاس اس کا جواب نہیں ہے'، تو ہم آپ کے ساتھ بالکل بیٹھیں گے اور آپ کے ساتھ اس سوال کا جواب تلاش کرنے کے لئے کوشش کریں گے اور آپ کو رہنمائی فراہم کریں گے۔

Some libraries now employ social workers, reinforcing their role as inclusive and evolving community spaces. Credit: The Wagga Wagga City Library
کتب خانوں میں موجود سماجی کارکن اضافی معانت فراہم کرتے ہیں
کمیونٹیز کے لیے لائبریریاں پہلے سے کہیں زیادہ مرکزی کردار ادا کرنے کے ساتھ، اب کچھ سماجی کارکنوں کو ملازمت بھی فراہم کرتی ہیں۔
Lizzie Flaherty ہیں، جو.میں مقیم ہیں۔ وہ ملک بھر کی لائبریریوں میں مزید سماجی کارکنوں کو دیکھنے کی امید رکھتی ہیں۔
کتب خانے ایک ایس جگہ ہیں جو مستقل تبدیلی اختیار کرتے ہوئے فروغ پا رہے ہیں، اور وقت کے تحت کمیونٹیز کے مطابق ڈھلتے رہتے ہیں،
لوگ اب یہ سمجھنے کے قابل ہو گئے ہیں کہ کمیونٹی کے لئے اس اہم ترین جگہ پر سماجی خدمت کس طرح ایک اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔
لیزی لائبریریوں کو معاشرے کی سب سے جامع جگہوں میں سے ایک کے طور پر دیکھتی ہے۔
"لائبریریاں وہ آخری جگہیں ہیں جہاں آپ کو کسی خانے میں فٹ ہونے یا قیمت ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے یا یہاں آنے کے قابل ہونے کے لیے کسی مخصوص صلاحیت کا حامل ایک مخصوص قسم کا فرد ہونا ضروری نہیں ہے؛ ہر کسی کا استقبال ہے، اور یہی ان کتب خانوں کی بہترین بات ہے۔ یہ مفت ہیں، یہ کھلا ہیں ، یہ محفوظ ہیں۔"
Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.
Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to
_______
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں
“” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئےاپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: