اولین اقوام کی زبانیں: ثقافت اور شناخت کی خوبصورت بنت کاری

AIATSIS Paper and Talk_Linguist with PKKP Aboriginal Corporation, Pinikura language group (Pilbara region, WA)_credit AIATSIS.JPG

AIATSIS Paper and Talk_Linguist with PKKP Aboriginal Corporation, Pinikura language group. Credit: AIATSIS

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں کوئی بھی نیا شخص اس بات کی اہمیت بنان کرسکتا ہے کہ اپنی مادری زبان کو زندہ رکھنا کتنا ضروری ہے۔ زبان آپ کی ثقافت کے لیے لازمی ہے اور آسٹریلیا کی انڈیجنس زبانیں اس عمل سے مختلف نہیں ہیں، جو لوگوں کو زمینی اور آبائی علم سے جوڑتی ہیں۔ یہ زبانیں آسٹریلیا کے فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے تنوع کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس وقت آسٹریلیا بھر میں 100 سے زیادہ فرسٹ نیشنز زبانیں بولی جاتی ہیں۔ کچھ زبانیں ایسی ہیں جن کو محض مٹھی بھر لوگ بولتے ہیں، اور زیادہ تر زبانیں ایسی ہیں جو معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں ۔ لیکن بہت سے لوگ ان زبانوں کو از سر نو زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ خوش آمدید آسٹریلیا کی اس قسط میں ہم آسٹریلیا کی اولین اقوام کی زبانوں کے تنوع اور دوبارہ بیداری کو تلاش کرتے ہیں۔


Key Points
  • آج 100 سے زیادہ زبانیں ہمارے فرسٹ نیشنز کے لوگ بولتے ہیں۔
  • بہت سی زبانیں معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
  • تازہ ترین قومی انڈیجنس زبانوں کے سروے کی رپورٹ ہے کہ 31 کمیونٹیز اپنی زبانوں کو دوبارہ بیدار کر رہی ہیں۔
ایس بی ایس ، کے ذریعے آپ کو آسٹریلیا میں اپنے نئے گھر میں زندگی گزارنے میں مدد کرتی ہے - تمام اقساط دیکھیں۔

زبان لوگوں اور جگہ کی شناخت کا کام کرتی ہے- کہا جاتا ہے کہ زمین نے زبان کو جنم دیا۔

ایب اوریجنل لینگویجزٹرسٹ کی دپٹی چئرکیتھی ٹرنڈل کہتی ہیں کہ زبان ان کی شناخت کا ایک مضبوط حصہ ہے۔ یہ لوگوں کو آبائی علم سے جوڑتا ہے اور ثقافتی ذمہ داری کے ساتھ آتا ہے۔

"یہ(زبان) مجھے بتاتی ہے کہ میں کون ہوں،" وہ کہتی ہیں۔

میں شمال مغربی نیو ساوتھ ویلز سے تعلق رکھنے والی ایک قابل فخر گومیروئی مری ینار ہوں، نارابری کے سیاہ ریگزاورں سے میرا تعلق ہے، اور میں جانتی ہوں کہ میرا تعلق وہیں ہے کیونکہ میرا نام، میری زبان، میری ثقافت مجھے یہ بتاتی ہے، اور یہی میرا تعلق ہے۔"

تو کیا ہوگا اگر آپ کی زبان آپ سے چھین لی جائے؟ یہ ہماری پہلی اقوام کے لوگوں کا تجربہ تھا۔
AIATSIS Paper and Talk_Kukatj language group_credit AIATSIS.jpg
AIATSIS Paper and Talk_Kukatj language group. Credit: AIATSIS

آسٹریلیا میں کتنی زبانیں بولی جاتی تھیں؟

 یورپی آباد کاری سے پہلے آسٹریلیا بھر میں سینکڑوں زبانیں اور مختلف لہجے بولے جاتے تھے۔

جان گِبز، مغربی نیو ساتھ ویلز سے تعلق رکھنے والے قابل فخر وِراڈجوری آدمی ہیں اور، آسٹریلین انسٹی ٹیوٹ آف ایبورجینل اینڈ ٹورس اسٹریٹ آئی لینڈر اسٹڈیز (AIATSIS’)میں ریسرچ اینڈ ایجوکیشن گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ ہم زبان کے اعداد و شمار کو مختلف طریقوں سے دیکھ سکتے ہیں۔

"اگر آپ صرف ان زبانوں پر غور کریں جو اتنی مختلف ہیں کہ پڑوسی زبان کا کوئی شخص آپ کی بات نہیں سمجھ سکتا، تو 250 سے زیادہ مختلف زبانیں تھیں،" وہ بتاتے ہیں۔

"تاہم، زبان بھی سماجی شناخت کی ایک شکل ہے۔ آسٹریلین انگریزی اور امریکی انگریزی تکنیکی طور پر ایک ہی زبان ہیں، لیکن بطور آسٹریلین ہم یقینی طور پر آسٹریلین انگریزی ہماری مضبوط شناخت ہے، جبکہ دوسری انگریزی سے ہم وہ تعلق محسوس نہیں کرتے۔ اگر آپ سماجی شناخت کے نقطہ نظر سے زبانوں کو دیکھیں تو وہ آسٹریلیا میں استعمال ہونے والی 600 سے 800 مختلف زبانوں کی طرح تھیں۔

یورپی آباد کاری کے بعد یہ تعداد شدید زوال میں چلی گئی۔

(AIATSIS’)کے کی رپورٹ ہے کہ 123 زبانیں اب استعمال میں ہیں یا دوبارہ زندہ کی جا رہی ہیں۔

اس میں ٹورس اسٹریٹ کی الگ الگ زبانیں شامل ہیں۔

ٹوریس اسٹریٹ جزائر سے تعلق رکھنے والی ماہر لسانیات اور ترجمان لیونورا ایڈیڈی کا کہنا ہے کہ مغربی اور وسطی ٹورس اسٹرٹ میں لوگ وہی بولتے ہیں جسے ابوریجنل زبان کے طور پر درجہ بندی کیا جاتا ہے۔

"وہ زبانیں جو ٹوریس اسٹرٹ کے مشرقی حصے میں بولی جاتی ہیں، وہ پاپوان زبان ہیں… یہ دونوں زبانیں بولنے والے ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھ سکتے۔"

ان مٹھی بھر زبانوں کے علاوہ جنہیں چند ہی لوگ بولتے ہیں ، ٹورس اسٹرٹ جزیرہ کریول، یا یومپلاٹوک، ایک حالیہ کمیونٹی زبان ہے۔ آسٹریلین بیورو آف سٹیٹسٹکس کے مطابق، یہ اب سب سے زیادہ استعمال ہونے والی فرسٹ نیشنز کی زبان ہے، جس کے بولنے والوں کی تعداد 7000 سے زیادہ ہے۔
Teacher And Her Female Students
Young aboriginal female students sitting with their tutor outdoors in the sun in Australia. Credit: SolStock/Getty Images

کہاں گئی زبانیں؟

یورپی آباد کاری کے بعد اس وقت کی انضمام کی پالیسیوں اور بچوں کو ان کے خاندانوں اور برادریوں سے زبردستی نکالے جانے کی وجہ سے بہت سی زبانیں ختم ہو گئیں۔

لوگوں کو اپنی زبان بولنے کے حق سے محروم رکھا گیا۔ لیکن کچھ زبانیں چھپ کر بولی جاتی تھیں اور خاموشی سے نوجوان نسلوں تک پہنچ جاتی تھیں۔

آج، آسٹریلیا اور ٹورس اسٹرٹ میں زیادہ تر فعال زبانیں بوڑھے بولتے ہیں۔ ایک سو کو خطرے سے دوچار سمجھا جاتا ہے، اور صرف 12 کو بچوں نے پہلی زبان کے طور پر حاصل کیا ہے۔

بہت سی غیر فعال زبانیں ایسی ہیں جنہیں ’’سوئی ہوئی‘‘ تصور کیا جاتا ہے۔
ایسی زبانیں جو کچھ عرصے سے استعمال نہیں کی جا رہیں انہیں ہم معدوم کہنے کے بجائے’’ سوئی ہوئی‘‘ کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ جو چیز سو رہی ہے اسے دوبارہ جگایا جا سکتا ہے۔
AIATSIS ،جان گبز

زبانوں کی بیداری

سال 20217 میں نیو ساوتھ ویلز کی اولین زبانوں کو ایب اوریجنل لینگویجز ایکٹ میں شامل کیا گیا

ایکٹ تسلیم کرتا ہے کہ یہ زبانیں نیو ساتھ ویلز کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں۔ پہلی اقوام کے لوگ ان زبانوں کے رکھوالے ہیں اور انہیں ان کی بحالی اور پرورش کا حق حاصل ہے۔

یہ ایک طرح سے بڑی تبدیلی ہے۔

تازہ ترین قومی مقامی زبانوں کے سروے سے پتا چلا ہے کہ ملک بھر میں 31 کمیونٹیز اپنی زبانوں کو دوبارہ بیدار کر رہی ہیں اور بولنے والوں کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔
 لیکن پہلی زبانوں کا احیاء اس حقیقت کی وجہ سے پیچیدہ ہے کہ فرسٹ نیشنز کے لوگ یک لسانی معاشرہ نہیں ہیں، آنٹی لیونورا نے زور دیا۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کچھ زبانیں پروان چڑھ رہی ہیں، دوسری زبانیں صرف مٹھی بھر لوگ بولتے ہیں۔

وہ کہتی ہیں، "ان زبانوں کو زندہ کرنے کے لیے ملک گیر پروگرام کو مؤثر طریقے سے بنانے کے لیے حمایت حاصل کرنے اور ملک گیر ٹول رکھنے کے معاملے میں، چیلنجز اس سے کہیں زیادہ ہیں کہ اگر ہم یکساں اور یک زبان ہوتے،" وہ کہتی ہیں۔
2024 Paper and Talk Participants, AIATSIS, and Living Languages. Photo AIATSIS.jpg
2024 Paper and Talk Participants, AIATSIS, and Living Languages. Credit: AIATSIS

AIATSIS کا کردار

AIATSISسنٹر فار آسٹریلین لینگویجز(ACAL)کمیونٹیز کے ساتھ مل کر زبان کے احیاء کے لیے کام کرتا ہے۔

(AIATSIS)میں ابتدائی یورپی متلاشیوں کے مخطوطات، جرائد اور آڈیو وژول ریکارڈنگ موجود ہیں جن کی ایبورجینل اور ٹوریس سٹریٹ آئی لینڈر لوگوں کے ساتھ تعلقات تھے۔ یہ قیمتی ریکارڈ کمیونٹی کے اراکین کے لیے دستیاب ہیں۔

(ACAL)ورکشاپ کی باقاعدہ سیریز(Paper and Talk)کے لیے بھی فنڈز فراہم کرتا ہے، جس سے کمیونٹی کے محققین کو انسٹی ٹیوٹ میں لایا جاتا ہے جہاں وہ تجربہ کار ماہر لسانیات کے ساتھ اپنے زبان کے مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

جان گِبز کہتے ہیں، "دو ہفتوں کے اختتام پر انہوں نے زبان کا ایک وسیلہ بنایا ہے تاکہ زبان کی بحالی کے سفر کو شروع کرنے کے لیے کمیونٹی کو واپس لے جایا جا سکے۔"

(AIATSIS) نے 20 سے زائد کی اشاعت کے لیے بھی مالی اعانت فراہم کی ہے۔
Warlpiri Dictionary_AIATSIS.jpg
Warlpiri Dictionary

اسکولوں کے ذریعے زبان کی بحالی

زبانوں کے پھلنے پھولنے کے لیے، ضروری ہے کہ انہیں بچے بھی بولیں۔

سال 2022 میں(Gumbaynggirr Giingana Freedom School) کھولا گیا — جو نیو ساوتھ ویلز میں پہلا انڈیجنس دو لسانی اسکول ہے۔

کیتھی ٹرینڈل کے پوتے اس سال اس اسکول میں شریک ہوں گے اور ثقافتی طور پر جامع تعلیم حاصل کریں گے۔

"یہ صرف ڈولفن یا وہیل کے نام سیکھنے کا معاملہ نہیں ہے۔ وہ دراصل (اپنی ثقافت کے) خوابوں کا ایک نیا راستہ جانیں گے ۔ وہ تخلیق کی گئی (ثقافتی کہانیوں ) کو سمجھنے کی اہلیت سکیھں گے اور وہ سمجھیں گے کہ وہ ڈولفن دراصل کہانیوں کا ایک حصہ ہے جو انہیں دوبارہ اس جگہ سے جوڑتی ہے جہاں سے وہ تعلق رکھتے ہیں اور وہ کون ہیں۔"
A classroon at The Gumbaynggirr Giingana Freedom School in New South Wales (NSW).
A classroon at The Gumbaynggirr Giingana Freedom School. Credit: SUSAN

ترجمہ اور ترجمانی کے ذریعے زبان کی پرورش

سال 2012 سے (ٌNAATI) (مترجموں اور ترجمانوں کے لیے نیشنل ایکریڈیٹیشن اتھارٹی) نے اپنے مقامی ترجمانی پروجیکٹ کے ذریعے پیشہ ورانہ ترجمانوں کی تعداد بڑھانے کے لیے آسٹریلوی حکومت اور مقامی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے۔

مقصد یہ ہے کہ تمام فرسٹ نیشنز کے لوگ شرکت کریں اور آسٹریلیا میں ان کے حقوق ان کی زبان میں ملیں۔

(Lavinia Heffernan) ایک (Pintupi-Luritja)مترجم اور(NAATI) سے تصدیق شدہ مترجم ہیں "ہم ان لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جن کی پہلی زبان کے طور پر انگریزی نہیں آتی ہے… بعض اوقات انگریزی شاید ان کی پانچویں یا چھٹی زبان ہوتی ہے،" وہ کہتی ہیں۔

"اس وقت 27 زبانوں کے 96 مصدقہ ایبوریجنل اور ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر زبان کے ترجمان ہیں۔"

حال ہی میں ترجمانوں اور مترجموں کی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے، لاوینیا نے اسی طرح کی کہانیوں کا مشاہدہ کیا جو نئے تارکین وطن اور فرسٹ نیشنز کے لوگوں نے بیان کی ہیں۔

"ہم بچوں کے طور پر تشریح کرنے کے لیے پیدا ہوئے تھے… ہم مستقل درمیانی شخص تھے جو خاندانوں کی ترجمانی کرتے تھے، اور انہیں ان کی کہانیاں سنانا ضروری ہے جو بڑے ہوتے ہوئے ہم نے سنی ہیں۔
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to 

شئیر