آسٹریلیا کے قدرتی مناظر اور جنگلات کا لطف اٹھائیں لیکن ذمہ داری کے ساتھ

Albany pitcher plant - image Sophie Xiang.jpg

Albany pitcher plant Credit: Sophie Xiang

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا خوبصورت طول وعرض رکھنے والا ایک ایسا ملک ہے جہاں مقامی پودوں اور جنگلی حیات کی شاندار اور منفرد انواع موجود ہیں، تو اگر آپ ان اقسام کی تلاش کا ارادہ رکھتے ہیں تو ایک محتاط اور ذمہ دار مہمان بننا ضروری ہے۔


Key Points
  • اپنی سیر کی منصوبہ بندی کرنا اور محفوظ طریقے سے سفر کرنا ضروری ہے، بشمول موسم کی پش گوئی اور بش فائر سے متعلق مشورہ۔
  • مقررہ راستوں اور سڑکوں پر رہیں، تاکہ آپ پودوں یا ماحول کو نقصان نہ پہنچائیں۔
  • صرف یادیں ذخیرہ کریں، اور جنگلی پھول نہ چنیں اور نہ ہی کسی پودے یا جنگلی حیات کو ان کی جگہ سے ہٹائیں ۔
چاہے آپ پہلی بار جنگلی پھولوں کو دیکھ رہے ہوں یا ایسے تجربہ کار مسافر ہیں جو اکثر جنگلات کی سیر کرتا ہے، جنگلات میں ایک ذمہ دار مہمان ہونا یقینی بنائیں تاکہ آسٹریلیا کے قیمتی مقامی پودوں اور جانوروں سے ہر کوئی لطف اندوز ہو سکتا ہے۔

اس کا مطلب ہے، مخصوص سڑکوں اور پگ ڈنڈیوں پر رہنا، اشارے اور مشورے پر عمل کرنا، زمین کی تزئین کو کوڑا کرکٹ سے یا دیگر کسی بھی سرگرمی سے نقصان نہ پہنچانا، اور پودوں کی مقامی نسلوں یا جنگلی حیات کو نہ ہٹانا۔

ٹیری ڈنہم ایک شہری سائنسدان اور مغربی آسٹریلیا کے جنوب مغربی حصے البانی سے تعلق رکھنے والے مقامی باغات کےمحقق ہیں — ایک ایسا خطہ جہاں گھومنے پھرنے اور مقامی نباتات تلاش کرنے میں انہین بچپن سے ہی لطف آتا ہے

"مغربی آسٹریلیا میں موجود پودوں کی اقسام کے وسیع تنوع کا مشاہدہ کرنا ہمیشہ حیران کن ہوتا ہے۔ ہمارا جنوب مغربی خطہ دنیا کے حیاتیاتی تنوع کے ہاٹ سپاٹ میں سے ایک ہے، اور یہاں سارا سال جنگلی پھولوں سے لطف اندوز ہوناخوش قسمتی ہے،" ٹیری کہتے ہیں۔
Bushwalkers on the Ravensthorpe Range - Terry Dunham.jpg
Bushwalkers on the Ravensthorpe Range
 آسٹریلین جنگلات، پودوں اور حیوانی انواع کی ایک بڑی قسم کا گھر ہے، جن میں کچھ خطرے سے دوچار انواع بھی شامل ہیں — جن کے معدوم ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیری کا کہنا ہے کہ تمام مقامی پودوں کو خاص سمجھا جانا چاہئے، کیونکہ یہ سب ماحولیاتی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں۔

"ایک نوع کے خاتمے کا اثر اس کے آس پاس کی ہر چیز پر پڑتا ہے - کیڑے مکوڑوں، خاص طور پر مقامی شہد کی مکھیوں سے لے کر پرندوں، چھوٹے فقرے اور بڑے جانوروں تک۔ یہ تبدیلیاں ایک طویل عرصے میں ہوتی ہیں اس لیے ہمیں اپنے قلیل مدتی لطف کے طویل مدتی اثرات کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ یہ ایک اعزاز کی بات ہے، نہ کہ یہ حق ہے کہ ہم اپنے آبائی علاقوں اور خوبصورت علاقوں کا دورہ کر سکیں۔

جونی کوبی ایک ینکونیتجاٹجارا اور آریرنٹ آدمی ہیں جو مغربی آسٹریلیا کے جنوب مغربی علاقے وردانڈی نیونگر میں رہتے ہیں جہاں وہ نیشنل پارک رینجر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

جونی کہتے ہیں کہ جب قومی پارکوں یا دیگر بیابانی علاقوں میں داخل ہوتے ہیں تو اس بات کی کوئی حد نہیں ہے کہ آپ کیا کچھ دیکھ سکتے ہیں یا کتنے تجربات سے لطف اٹھا سکتے ہیں یہی وہ خوبصورتی اور وسعت ہے جو ان علاقوں کی تلاش کو اتنا دلکش بنا دیتی ہے۔

وہ بتاتے ہیں کہ قدرتی علاقوں کا دورہ کرتے وقت آپ کا رویہ، اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کرے گا کہ ان خاص جگہوں سے دوسرے لوگ ابھی اور مستقبل میں بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

پگ ڈنڈیوں پر ہی رہنا، اپنا کوڑا کرکٹ اپنے ساتھ لے جانا، اس علاقے کو ویسا ہی چھوڑنا جیسا آپ نے پایا، یہ سب اس مطلوبہ طرز عمل کی بہترین مثالیں ہیں جس کی ہم آنے والوں کو پابند ی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔
جونی کوبی
چونکہ بعض ماحول نازک اور حساس ہو سکتے ہیں، جب آپ کسی علاقے کا دورہ کریں یا وہاں تریح کا ارادہ کریں تو یہ ضروری ہے کہ اس علاقے کی قدرتی اور ثقافتی اقدار کا احترام کیا جائے۔

جونی کا کہنا ہے کہ "کسی علاقے اور اس کے تاریخی روایتی مالکان سے ثقافتی طور پر آگاہ ہونا اور اس کا مناسب احترام ظاہر کرنا ہی اس علاقے کے بارے میں آنے والے کی سمجھ میں اضافہ کرے گا اور ممکنہ طور پر اس علاقے سے منسلک ہونے میں ان کی مدد کرے گا جس کا وہ دورہ کر رہے ہیں۔
چین سے تعلق رکھنے والی فوٹوگرافر سوفی ژیانگ اب پرتھ میں رہتی ہیں اور وائلڈ فلاور فون فوٹوگرافی سکھاتی ہیں۔ وہ پودوں، پھولوں اور کبھی کبھار جنگلی حیات کی تصویریں کھینچنے ہوئےمغربی آسٹریلین جنگلات سے لطف اندوز ہونے میں کافی وقت گزارتی ہے۔

 "جنگلات میں چہل قدمی ایک مہم جوئی کی طرح ہے۔ اپنے لینس سے پودوں کی خوبصورتی کو محفوظ کرنا میرا مکمل جذبہ ہے۔ مجھے اپنے آسٹریلین جنگلات میں حیرت انگیز نوعیت کی تصویریں کھینچنا اور یہاں سیر و تفریح کرنا پسند ہے ، لیکن بعض اوقات یہ آپ کو افسردہ کر دیتا ہے جب آپ دیکھتے ہیں کہ دوسرے زائرین نے کچرا پھیلا دیا ہے، یا جنگلات کونقصان پہنچایا ہوا ہے"۔

اور جیسا کہ سوفی بتاتی ہیں، آپ ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر جادوئی تصاویر حاصل کر سکتے ہیں۔

"پیدل سفر کرتے وقت یا سیر کرتے وقت، کسی بھی پودے کو نقصان پہنچانے سے بچنے کے لیے، پگڈنڈی پر ہی رہیں۔ آپ ماحول کو نقصان پہنچائے یا دوسروں کے لیے تجربے کو برباد کیے بغیر سوشل میڈیا کے لیے وہ بہترین شاٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ جنگلی پھول مت توڑیں - کیونکہ یہ آسٹریلیا میں غیر قانونی ہے، خاص طور پر آرکڈز کو نہ کھودیں اور نہ ہی ہٹائیں، مناسب ماحول کے بغیر، وہ مقامی یا دیگر جانداروں کی حفاظت نہیں کر سکیں گے۔ رینگنے والے جانوروں کو بھی ہٹانے کی کوشش نہ کریں۔
Sophie Xiang - image supplied 2.jpg
Originally from China, photographer Sophie Xiang now lives in Perth and teaches wildflower phone photography
نیشنل پارک کے رینجر کے طور پر اپنے کردار میں، جونی کوبی نے ذاتی تجربے کی ظرح ماحول پر ان نقصان دہ اثرات کو دیکھا ہے جو کچھ زائرین کے رویے کے باعث ہو سکتا ہے
کچھ چیزوں کے بارے میں معمولی لاپرواہی جیسے فور وہیل ڈرائیو میں لوگ حدود سے باہر علاقوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں، اس کے واضح اثرات ہوتے ہیں جیسے کہ پودوں کو نقصان، مٹی کا ملنا اور ممکنہ گھاس اور بیماری کا پھیلنا؛ یا پھر ایک بہت سادہ نظر آنے والا عمل جیسے ایک اچھی تصوریر کے لئے جان بوجھ کر چلنے کے لئے دی گئی پگ ڈنڈی سے اتر جانا ، نادانستہ طور پر ایسے پودوں کو روندنے کا باعث ہو سکتا ہے جو حساس اور نایاب ہیں۔
جونی کوبی
جیسا کہ جونی بتاتے ہیں، قومی پارکوں اور ذخائر کے اندر ان علاقوں سے لکڑی کا ذخیرہ اکھٹا کرنا جو کہ غیر متعین علاقے ہیں، مقامی جنگلی پھولوں اور حیوانات کی رہائش کو متاثر کر سکتا ہے۔ آسٹریلیا میں کسی بھی نیشنل پارک یا کنزرویشن ریزرو کے اندر سے جنگلی پھولوں، دیگر پودوں اور جانوروں کو ہٹانا بھی غیر قانونی ہے۔
Queen of Sheba orchid - Image Terry Dunham.jpg
Queen of Sheba orchid. Credit: Picasa
“آسٹریلیا میں قانون سازی کے تحت مقامی نباتات اور حیوانات کو تحفظ حاصل ہے اور تحفظ کی کوششوں اور مقامی ماحول کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان علاقوں سے پودوں اور جانوروں کو نہ ہٹایا جائے،‘‘ جونی بتاتے ہیں۔

 آسٹریلیا میں آپ کے ٹھکانے پر منحصر ہے، جیسا کہ ٹیری ڈنہم بتاتے ہیں، کچھ جگہوں پر پودوں کی بیماریاں یا حیاتیاتی پیتھوجینز موجود ہیں، اور جو جوتے، آلات یا گاڑیوں کے ذریعے پھیل سکتے ہیں

مثال کے طور پر، جنوب مغربی، مغربی آسٹریلیا میں، تباہ کن(Phytophthora dieback)فنگس آسٹریلوی ماحول کے لیے ایک اہم خطرہ ہے۔ ہم سب کو اپنے جوتے اور پیدل سفر کے آلات سے تمام نامیاتی مادوں کو صاف کرنے اور ہٹانے کے لیے برش لینا چاہیے، اور جہاں ممکن ہو مخصوص سڑکوں اور پٹریوں پر ٹھہرنا چاہیے،" ٹیری کہتے ہیں۔
گھاس کے بیج بوٹوں اور کپڑوں پر بھی منتقل کیے جاسکتے ہیں، اس لیے یہ ضروری ہے کہ کسی علاقے سے نکلنے سے پہلے اپنے جوتے اور کپڑوں کی جانچ کریں، ساتھ ہی ساتھ اپنی گاڑیوں کے ٹائروں اور انڈر باڈی کو بھی چیک کریں کہ کوئی کیچڑ پھنس گیا ہو۔

ماحول کا احترام کرنے سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ آسٹریلیا کے خوبصورت نباتات اور حیوانات محفوظ ہیں اور ہر ایک کے لطف اندوز ہونے کے لیے دستیاب ہیں۔

ٹیری کہتے ہیں، "ہمارے پودے مستقبل میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی خطرات کو برداشت کریں گے، لہذا ہمیں ہر چیز کو یقینی بنانا ہوگا، چاہے وہ کتنا ہی چھوٹا کیوں نہ ہو، ہمارے نباتات کو بچانے کے لیے کیا جائے،" ٹیری کہتے ہیں۔

"جنگلات سے کچھ بھی نہ ہٹائیں، بشمول بیج، گری دار میوے، پھول، پتے، چھال، چھڑیاں یا شاخیں۔ ایسا کرنا غیر قانونی ہے، اور اگر ہر کوئی جھاڑی سے یادگاریں، پھول یا لکڑیاں اٹھا لیتا ہے تو وہ علاقے جہاں معدوم ہونے کے خطرات سے دوچار پھول پودے موجود ہیں ان کا بہت نقصان ہوجائے گا۔ محض تصاویر بنانے کے لئے ارد گرد کی چیزوں کو نہ چھیڑیں ، جیسے پودوں کو صاف کرنا۔ جہاں گزر گاہ موجود ہے وہاں سے نہ نکلیں۔"
Jonnie Cobby
Jonnie Cobby, National Park Ranger.
قومی پارکوں اور دیگر سیاحتی علاقوں کے لیے وزیٹر کی معلومات آن لائن آسانی سے دستیاب ہے۔

اس سے پہلے کہ آپ آسٹریلین جنگلات میں جانے کے لیے نکلیں، جونی بتاتے ہیں کہ محفوظ رہنے کے لیے اپنے دورے کی منصوبہ بندی کرنا ضروری ہے — بشمول ہنگامی معلومات جیسے کہ موسمی سڑک کی بندش اور بش فائر کی وارننگز کا خیال رکھنا۔

"علاقے شدید موسمی واقعات سے متاثر ہو سکتے ہیں، بشمول بلند درجہ حرارت، اس لیے لوگوں کوتفریح پر جانے سے پہلے اپنی حفاظت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مناسب لباس، ہائیڈریشن کی ضروریات، مواصلاتی منصوبے، زیادہ دیر تک ہائیکنگ رجسٹر کا استعمال، دور دراز کے تجربات صرف کچھ حفاظتی عناصر ہیں جن پر لوگوں کو غور کرنے کی ضرورت ہے،" جونی کہتے ہیں۔
"تصاویر کے علاوہ کچھ نہ لیں، قدموں کے نشانات کے علاوہ کچھ نہ چھوڑیں۔ میرے خیال میں یہ ایک واضح سادہ پیغام ہے جس پر ہر کوئی آسانی سے عمل کر سکتا ہے۔"

اس لیے آگے کی منصوبہ بندی کریں، آپ جس ماحول کا دورہ کر رہے ہیں اس کا احترام کریں، اور جیسا کہ ٹیری نے کچھ بنیادی نکات بتائے ، آسٹریلین جنگلات کی سیر ایک بہت ہی خاص تجربہ ہو سکتا ہے۔

"ہمارے مقامی جنگلات کے ذخائر، نیشنل پارکس، روڈ ریزروز، ساحلی صحت، نجی بش لینڈز اور دیگر دور دراز علاقے دیکھنے کے لیے بہت خوبصورت، رنگین جگہیں ہیں۔ یہ جگہیں بہت سکون دینے والی، شفا بخش اور توانائی بخش ہیں۔ اس سیارے کی سطح پر اس قدیم ماحول میں چہل قدمی ہمیشہ کے لیے شکر گزار ہونے کی چیز ہے۔"

آسٹریلیا میں اپنے آس پاس کے قومی پارکوں کا دورہ کرنے کے بارے میں مزید معلومات کے لیے آپ چیک کر سکتے ہیں:

Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to [email protected]
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے کریں ” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ یاڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننےکےلئےنیچےدئےاپنےپسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:

شئیر