آسٹریلیا کے انتخابات: "پہلی بارووٹ کی طاقت کا اندازہ ہوا"

Mature woman reading instructions on a vote by mail ballot at home

High angle view of a mature woman reading through her vote by mail ballot for an election while sitting at a kitchen counter at home Credit: AJ_Watt/Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا کے وفاقی انتخابات میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والے حسن معاب سید کہتے ہیں کہ یہاں کے جمہوری عمل میں ووٹ کی اصل طاقت کا اندازہ ہوتا ہے۔ ایس بی ایس سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں انتخابات سے قبل عبوری حکومت کی تشکیل اور بروقت شفاف انتخابات کی بدولت ہی ایک منظم اور عوام دوست حکومت تشکیل پاتی ہے۔



LISTEN TO
Urdu_24042025_First time voters in federal elex image

آسٹریلیا کے انتخابات: "پہلی بارووٹ کی طاقت کا اندازہ ہوا"

SBS Urdu

09:13
میلبرن کے رہائشی پاکستان سے تعلق رکھنے والے یہ آئی ٹی پروفیشنل کہتے ہیں کہ یہاں کا عبوری حکومت کا نظام حقیقت میں قبل از انتخاب دھاندلی کی راہ کو روکتا ہے اور وہ انتخابی عمل کا حصہ بننے پر خاصا بہتر محسوس کرتے ہیں۔

Husnul Maab Syed
Husnul Maab Syed is an IT professional from Pakistan, voting for the first time in the 2025 federal election
دوسری جانب سڈنی کے رہائشی ناصر نواز جو پاکستان میں متعدد بار اپنا حق رائے دہی استعمال کر چکے ہیں آسٹریلیا میں پہلی بار وفاقی انتخابات کا حصہ بن رہی ہیں ، جن کا خیال ہے کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے اور جو لوگ حق رائے دہی استعمال نہ کریں انہیں تنقید کا حق بھی نہیں ہے ۔

Sydney Resident Nasir Nawaz , excited to vote for the first time inAustralian Federal Elections
Credit: Supplied by Nasir Nawaz


آسٹریلیا کی اردو بولنے والی کمیونٹی جن مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ووٹ دینے کا ارادہ کر رہی ہے اس میں مکانات کی قلت ، ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتیں اور عام شہریوں کو درپیش مسائل شامل ہیں۔


_______
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر