آسٹریلیا میں پاکستان اسکواش کھلاڑیوں نے دھوم مچا دی ۔ میلبرن میں ہونے والے آسٹریلین جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی نے چار گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا ہے ۔قونصل جنرل میلبرن سید معظم شاہ نے بڑی کامیابی پر کھلاڑیوں کو عشائیہ دیا ۔
پاکستان نے رواں سال بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ آئی سی سی ویمن ون ڈے ورلڈ کپ کے کوالیفائی راؤنڈ کے میچز لاہور میں کھیلے جا رہے ہیں میگا ایونٹ کے لیے دوسری ٹیم کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے اس بڑی کامیابی پر قوم کو مبارکباد دی ہے
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں ۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کے ساتھ ہی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے اسلام آباد کی ٹیم تین میچز میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور تیسرا نمبر ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دو ایک آرام کے بعد ٹیمیں آج سے دوبارہ ٹرافی کے لیے زور آزمائی کریں گی ۔
(بشکریہ انس سعید )
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے