وفاقی انتخابات سے قبل ہاؤسنگ کا موضوع دوسرے مباحثے میں غالب رہا

ELECTION25 LEADERS DEBATE

Opposition Leader Peter Dutton (right) speaks while Prime Minister Anthony Albanese looks on during the second leaders' debate of the 2025 federal election campaign at the ABC Studios in Parramatta, Sydney, Wednesday, April 16, 2025. (AAP Image/Pool) NO ARCHIVING, POOL Credit: ABC POOL/AAPIMAGE

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

وزیر اعظم انتھونی البانیزی اور حزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن کے درمیان دوسرے مباحثے میں ہاؤسنگ پالیسی اور قومی سلامتی کے معاملات سرفہرست رہے ہیں۔


اے بی سی کی میزبانی میں ہونے والے دوسرے رہنما مباحثے میں دونوں بڑی پارٹیوں کے رہنماؤں کے درمیان مقابلہ ہوا ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما پیٹر ڈٹن نے رائے دہندگان کے سامنے ایک معروف سوال کے گرد اپنا موقف پیش کیا کہ "کیا آپ تین سال پہلے کے مقابلے میں آج بہتر ہیں؟" ان کا جواب تھا کہ جیسا کہ میں نے ملک بھر میں سفر کیا ہے اور ہزاروں آسٹریلینز سے بات کی ہے - نوجوان خاندان، پنشنرز، چھوٹے کاروبار وں کے لوگ - یہ میرے لئے واضح ہے کہ لوگ بہتر محسوس نہیں کرتے۔

لیکن وزیر اعظم انتھونی البانیز کا کہنا ہے کہ یہ سچ نہیں ہے - اور وہ آسٹریلیا کے مستقبل کے بارے میں ایک پرامید وژن رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ لیبر ٹیکسوں میں کمی کرے گی، مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی، صحت کی دیکھ بھال کو مضبوط بنائے گی، طالب علموں کے قرضوں میں 20 فیصد کمی کرے گی اور پہلے گھر خریدنے والوں سے درکار ڈپازٹ کو کم کرکے 5 فیصد کرے گی۔

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے
” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ یا
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر