LISTEN TO

اسپورٹس راونڈ اپ: چیمپئنز ٹرافی میں نقصان سے متعلق خبروں پر پاکستان کی وضاحت
SBS Urdu
21/03/202507:00
پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے نقصان ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے وضاحت دے دی ہے ۔
پی سی بی کے ترجمان نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے پاکستان کو توقعات سے بڑھ کر منافع ہوا ہے ۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ آج آکلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو پہلے دونوں مقابلوں میں شکست کا سامنا رہا۔
ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے نیوزی لینڈ میں کھیلنا کبھی بھی آسان نہیں ہوتا۔
پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا اوشنایا ڈیوس کپ جونئیرز کوالیفائنگ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جو ڈیوس کپ جونئیر کا کوالیفائی راؤنڈ ہوگا۔
پاکستان جونئیر ٹینس ٹیم نے ڈیوس کپ کے لیے ملائشیا میں ہونے والے ایونٹ میں انڈونیشیا کو دو ایک سے شکست دی پاکستان ٹیم کے کپتان شہزاد خان نے کہا کہ یہ ایونٹ جیت کر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے۔
(رپورٹ: انس سعید)
__________________
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: