Key Points
- یہ ایک عام غلط فہمی ہے کہ انڈیجنس ثقافت کو آسٹریلیا میں ہر جگہ ایک جیسا سمجھا جائے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔
- ڈیزائن میں ماحول کی شمولیت ایک ترقی پذیر تبدیلی ہے جو اس سرزمین کی ثقافت کو زیر موضوع لا کر تعمیرات کا حصہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جو کہ شہری منصوبہ بندی کے دوران عام تعمیرات سے ہٹ کر ایک منفرد اقدام ہے۔
- اس سرزمین کی پذیرائی کرنے والے ڈیزائن میں، منصوبہ بندی سے لے کر ترسیل اور تعمیر تک، فرسٹ نیشنز کا علم رکھنے والے افراد، ماحولیات، اور مخصوص پروجیکٹ سائٹ کے مطابق، اس پورے عمل میں ساتھ رہتے ہیں ۔
انڈیجنس ثقافتی اظہارکے لئے انڈیجنس ملکیت، اپنے تمام پہلوؤں کے ساتھ ، اقوام متحدہ کی جانب سے
آسٹریلیا میں حالیہ برسوں میں، ایسے بہت زیادہ کام کیا گیا ہے جو فن کے منصوبوں پر فرسٹ نیشنز کے لوگوں کے ساتھ کام کرتے وقت تخلیقی طریقوں میں معیارات مرتب کرتے ہیں۔
لیکن آسٹریلوی شہروں میں ہمارے رہنے کی جگہوں پر انڈیجنس علم اور مسلسل عمل کیسے دکھائی دیتا ہے؟
ہم نے انڈیجنس اور غیر انڈیجنس ماہرین دونوں سے کہا کہ وہ ایسی جگہیں اور عمارتیں بنانے کے بارے میں اپنی بصیرت کا اشتراک کریں جو ایب اوریجنل اور مغربی دونوں علمی نظاموں سے حاصل ہوں۔
Designing with Country, relationality, and cultural continuity in mind recognises that each place in Australia carries distinct history spanning tens of thousands of years. Here, wildflowers are seen in Karijini National Park in WA. Source: Getty / TED MEAD
وہ کے شریک مصنفین میں سے ایک ہیں، جو ثقافتی طور پر جوابدہ تجارتی ڈیزائن کے لیے بہترین پریکٹس پروٹوکول ترتیب دیتے ہیں۔
وہ بتاتے ہیں کہ کیوں کسی بھی تعمیر شدہ پروجیکٹ کے لیے، چاہے وہ عوامی عمارت ہو، مربع ہو یا دیوار، ڈیزائن کو اسی جگہ پر مقامی ثقافت کو پورا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جہاں پراجیکٹ واقع ہے۔
تمام علم جگہ سے آتا ہے۔پروفیسر برائن مارٹن، شریک مصنف بین الاقوامی مقامی ڈیزائن چارٹر
"اور یہی وجہ ہے کہ بہترین پریکٹس پروٹوکول اس جگہ کے روایتی مالکان کو دیکھنے کے بارے میں ہیں اور کون سا علم… اس مخصوص جگہ اور ملک سے متعلق ہے۔"
انڈیجنس قیادت میں ڈیزائن دراصل ملک کی پذیرائی میں ڈیزائن ہے کیونکہ آسٹریلیا میں صرف ایک انڈیجنس ثقافت نہیں ہے۔
"ہم آہنگی کا خیال ان چیزوں کو نظر انداز کرتا ہے جو مقامی طور پر مخصوص ہیں۔ مثال کے طور پر، وکٹوریہ میں بونورنگ ملک نیو ساؤتھ ویلز کے کامیلاروئی، کوئنز لینڈ کے بِڈجارا یا پرتھ کے نونگر سے بہت مختلف ہے،‘‘ پروفیسر مارٹن بتاتے ہیں۔
جیفا گرین وے اس بات سے اتفاق کرتے ہیں ، وہ وکٹوریہ میں ابتدائی طور پر پہچانے جانے والے ایبوریجنل آرکیٹیکٹس میں سے ایک ہیں، جو اصل میں نیو ساوتھ ویلز سے تعلق رکھتے ہیں، اور ویلوان/کمیلاروئی اور دھاروال لوگوں کی نسل سے ہیں۔
جناب گرین وے کہتے ہیں کہ فن تعمیر میں ایب اوریجنل ثقافتوں کے تنوع کو تسلیم کرنا "آواز اور ایجنسی کی حمایت کرنے کا ایک موقع بن جاتا ہے"۔
"یہ ڈیزائن ایکویٹی کے خیال کی حمایت کرتا ہے... ہمیشہ یہ ضروری نہیں کہ ، فرسٹ نیشنز کے لوگ کے لئے بڑے تعمیراتی پروجیکٹس میں مشغول ہونے کے لیے ضروری نہیں کہ وہ میز پر بیٹھیں(تبادلہ خیال کریں)۔"
Jefa Greenaway: “We know across this vast island continent that there are over 270 distinct language groups and 600 dialects.” Credit: Aaron Puls
میلبورن یونیورسٹی کے سٹی کیمپس کے ارد گرد چہل قدمی کرتے ہوئے آپ اس سر زمین کی پذیرائی میں بنائے گئے ڈیزائن کے نقطہ نظر کی ایک مثال اس سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں جہاں طلباء کا علاقہ سواسٹن اسٹریٹ پر سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ(CBD) سے جڑتا ہے۔
جناب گرین وے، جنہوں نے اس منصوبے کی شریک قیادت کی، کا کہنا ہے کہ مقامی اسٹیک ہولڈرز شروع سے ہی ڈیزائن کے عمل میں شامل تھے، انہوں نے اس جگہ کے قریب پرانے واٹر کورسز کی طرف اشارہ کیا جہاں اییل(Eel)افزائش کے لیے، 60,000 سال سے زیادہ عرصے سے بیرارنگ (دریائے یارا) تک پہنچنے کے لیے ہجرت کر رہے ہیں۔
ٹیم نے کریک کو دوبارہ بنانے کے لیے ایک ایمفی تھیٹر اور پلازہ کا راستہ ڈیزائن کیا، مقامی پودوں اور مواد کا استعمال کیا اور کیمپس کے ارد گرد تالابوں کے ساتھ پانی جمع کرنے کا نیٹ ورک بنایا۔
جبکہ شہر کے طوفانی پانی کے نظام کو سہارا دینے کے لیے پرانی کریک لائن کو پائپ کیا گیا تھا، اییل اس کے ذریعے منتقل ہوتی رہتی ہیں۔
یہ اس سوچ کو دوبارہ بیان کرتا ہے کہ ہم اس جگہ سے مسلسل تعلق کے 67,000 سال کی میراث پر تعمیر کر رہے ہیں۔جیفا گرین وے، گرین وے آرکیٹیکٹس
جناب گرین وے کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن مقامی ثقافتی تسلسل کو سامنے لایا۔
A University of Melbourne built project recreating the eels’ migration path from water to land, is a metaphor for Indigenous resilience, says architect Jefa Greenaway. Credit: Peter Bennetts
ڈیزائنرز کو اس جگہ اور اس کے لوگوں کے ساتھ مسلسل مشغول رہنے کی ضرورت ہے، اور ثقافتی پروٹوکول کو کسی خاص پروجیکٹ کے مرحلے پر ختم ہونے والے چیک لسٹ کاموں کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔
"تعلقات پروجیکٹ پر عمل کرتے ہوئے بنائے جاتے ہیں، چاہے یہ ایک ریسرچ پروجیکٹ ہو یا ڈیزائن پروجیکٹ۔
"چاہے یہ ایک آرکیٹیکچرل فرم ہو یا سرکاری ادارہ یا خود پریکٹیشنرز، انہیں اب بھی لوگوں اور جگہ کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کی ضرورت ہے۔"
Mayan, Aztec اور,Basque ورثے کی میکسیکن خاتونDesiree Hernandez Ibinarriaga,،موناش یونیورسٹی کے شعبہ ڈیزائن کی سینئر لیکچرر ہیں۔
اپنی پی ایچ ڈی تحقیق کے دوران، آسٹریلیا اور میکسیکو میں ایب اوریجنل نوجوان خواتین اور غیر انڈیجنس اساتذہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے، انہوں نے فرسٹ نیشنز کے علم اور حیاتیاتی ثقافتی تنوع کو مراعات دینے کے لیے پروجیکٹ ڈیزائن کا طریقہ کار تیار کیا۔
The sense of cultural identity is integral to Indigenous design methodologies, says Dr Ibinarriaga. “In design we focus on problem-solving and so [in Country-led design] it becomes essential to look locally, harnessing our surroundings.” Credit: Desiree Hernandez Ibinarriaga
"مجھے رشتہ بنانے اور لڑکیوں، اساتذہ اور اسکول کے عملے کی طرف سے قبول کرنے میں آٹھ مہینے لگے۔"
اس کی تحقیق کا اختتام ایک بائیو کلچرل ورکشاپ میں ہوا جس کا مقصد طلباء کی ثقافتی شناخت کو ملک کے ساتھ روابط کے ذریعے مضبوط کرنا تھا۔
"ملک وہ جگہ ہے جس میں ہم موجود ہیں۔ میں اسے Tonantsintlalli'کہتی ہوں، جس کا مطلب میرے آباؤ اجداد کی زبان جو Nahuatlمیں ’’ ماں جیسی زمین‘‘ (مادر بھومی) ہے
انڈیجنس طریقوں میں ہم ملک، زمین، آسمان، پانی جس میں ہم رہتے ہیں، کو مرکز بناتے ہیں۔
"لیکن، تعلق، یہ وہ رشتہ ہے جو ہمارے مادی اور غیر مادی عناصر کے ساتھ ہے۔"
Where Eels Lie Down by Kamilaroi artist Reko Rennie is one of the features referencing Country in Parramatta Square.
ایک وقف ٹیم کے ساتھ، بشمول پرنسپل آرکیٹیکٹ ڈیلن کومبومیری، جو کوئنز لینڈ کے گولڈ کوسٹ سے تعلق رکھنے والے یوگمبی آدمی ہیں، انہوں نے کو مشترکہ طور پر تیار کیا۔
اس فریم ورک کو اپنانے والے پروجیکٹ کے اسٹیک ہولڈرز تعمیر شدہ ماحولیاتی منصوبوں کو ڈیزائن کرنے کے لیے پرعزم تھے جو ملک اور کمیونٹی دونوں کے لیے مثبت نتائج فراہم کرتے ہیں۔
محترمہ ہائیڈ کہتی ہیں، "یہ ابوریجنل کمیونٹیز کے لیے ہے کہ وہ اپنے پراجیکٹس کو ان نتائج کو جیتنے کے لیے استعمال کریں جو وہ وہاں دیکھنا چاہیں گے۔"
"یہ مقامی حکومتی ایجنسیوں کے لیے ہے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ ان پروجیکٹوں پر جن کی وہ دیکھ بھال کر رہے ہیں، ابوریجنل کمیونٹیز کے ساتھ مناسب اور احترام کے ساتھ مشغول ہوں۔
یہ آرکیٹیکٹس اور دیگر تعمیر شدہ ماحول کے ڈیزائنرز اور ڈویلپرز کے لیے بھی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ جو پروجیکٹس فراہم کر رہے ہیں وہ صحت مند ملک کے نتائج پیدا کر رہے ہیں۔
بنانے کے پانچ سالوں میں، فریم ورک میں ملک کی قیادت کے نقطہ نظر کے عناصر کو شامل کیا گیا ہے جو پہلے سے موجود منصوبوں میں نظر آتے ہیں، جیسے پارامٹا اسکوائر۔
محترمہ ہائیڈ بتاتی ہیں، "یہ شروع سے ہی دھرگ ثقافتی علم رکھنے والوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔
"لہذا، اسکوائر کے منصوبوں کی ترقی میں کمیونٹی کے ساتھ کام کرنے کا ایک بہت ہی سرایت شدہ عمل تھا۔"
Country-led design reasserts the primacy of the place where an infrastructure project is situated. The Waratah flower, found across southeastern Australia is the protagonist of a Dreamtime story explaining its red colour. Here, a Waratah flower light installation during Vivid Light 2017 in Sydney. Credit: Manfred Gottschalk/Getty Images
مجھے ایک مرتبہ ٹینڈر شدہ عمل کے اختتام پر اچانک یہ جاننے کا تجربہ ہوا جب مجھ سے کہا گیا’’اوہ ہمیں شاید کسی انڈیجنس شخص کو ساتھ میں شامل کرناہوگا۔پروفیسر برائن مارٹن، شریک مصنف بین الاقوامی مقامی ڈیزائن چارٹر
"اس داستان میں جو چیز غائب ہو جاتی ہے وہ یہ ہے کہ یہ انڈیجنس نہیں ہے۔‘‘
"آپ کا اختتام ایسی چیز کے ساتھ ہوسکتا ہے جو ملک کے تانے بانے کو عمل کے اندر نہ ہو اور پھر یہ تیار شدہ عمارت چاہے کچھ بھی ہو(انڈیجنس نہیں ہے)۔"
محترمہ ہائیڈ کہتی ہیں کہ پیراماٹا اسکوائر کے معاملے میں، ڈیزائنرز نے سائٹ کی تاریخ اور جاری عمل کو مرئی بنانے کے لیے کام کیا۔
خصوصیات میں ایک ایب اوریجنل آرٹ ورک، ایک دھرو اجتماعی حلقہ اور ہموار جگہ میں جڑنے کا ایک سلسلہ شامل ہے جو ہزاروں سال پرانے مقامی اجتماعات کے تاریخی شواہد کا حوالہ دیتے ہیں۔
"یہ مقامی لوگوں کے لیے اس جگہ کی طویل مدتی آباد کاری اور ثقافتی اہمیت پر بات کرتا ہے۔
"لیکن یہ اس بات کو تسلیم کرنے کے بارے میں بھی ہے کہ ثقافت جاری ہے اور یہ زندہ ہے اور یہ ہمیشہ کے لئے ہے۔
"اور اس طرح، یہ اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ زندہ ثقافتی طریقوں کو زندہ رکھا جا سکتا ہے اور منایا جا سکتا ہے اور یہ عمل ہر ایک کے لیے کھلا ہے، بلکہ مخصوص لوگوں کے لیے بھی جہاں یہ مناسب ہے۔"
مزید جانئے
The impacts of First Nations tourism
Subscribe or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.