سڈنی سے گلناز فاروقی نے مشہور زعفرانی سویاں بنانے کا طریقہ بتایا ہے جو اس دفعہ آپ اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں-یہ سویاں بنانے میں آپ کو آدھا گھنٹہ درکار ہے-آپ ذیل میں دیے گئے طریقے سے یہ کھیر بنا سکتے ہیں۔
زعفرانی سویاں
اجزاء:
ایک کپ پانی
دو کپ چینی
دو کپ دودھ
آدھا کپ مکھن یا گھی
٦ دانے الائچی
۱۵۰ گرام سویاں
آدھا چائے کا چمچ کھانے کا رنگ
خشک میوہ جات

Source: SBS
ترکیب:
سب سے پہلے قوام تیار کریں گے یا شیرہ- اس کے لیے سب سے پہلے ایک کپ پانی میں ڈیڑھ کپ چینی ڈال کر کر اسے درمیانی آنچ پر پکنے دیں- جب تیار ہو تو دودھ شامل کر کے آنچ ہلکی کر دیں- دوسری جانب ایک اور برتن میں آدھا کپ گھی ڈال کر اس میں الائچی اور سویاں ڈال کر اچھے سے بھون لیں- جب یہ تیار ہو تو چولہا بند کر دیں- یہ سویاں اب پہلے برتن میں جس میں قوام تیار کیا تھا اس میں ڈال کر دس منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں- اب سویاں تیار ہیں اس پر میوہ جات ڈال کر پیش کریں-
سید رضا نے کچھ ایسی تراکیب بتائی ہیں جو بہت آسان ہیں اور جلد بن بھی جاتی ہیں- ان کا کہنا ہے کہ اس عید پر وہ یہ بنا رہے ہیں اور باقی طلباء یا وہ لوگ جو اکیلے رہ رہے ہیں وہ بھی یہ بنائیں-
کھیر
اجزاء:
۱/۲کلو چاول
۳ لیٹر فل کریم دودھ
حسبِ ذائقہ چینی
خشک میوہ جات

Source: (Murdoch Books / Joanna Yee)
بنانے کی ترکیب:
سب سے پہلے کھلا برتن لے کر اس میں دودھ ڈالیں اور اسے ابال لیں۔ اب اس میں چاول ڈال لیں۔ چاول پہلے سے دھو کر رکھ لیں۔ اب اس کو ہلاتے رہیں اور اس میں حسبِ ذائقہ چینی ملا لیں۔ دودھ جب تک گاڑھا نہ ہو جائے اور چاول مکمل اس میں ابل نہ جائیں اس وقت تک ہلاتے رہیں۔ اب آپ کی کھیر تیار ہے اس میں خشک میوہ جات ڈالیں اور اس کو ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ کھیر کھانے کے لیے تیار ہے۔
مزید جانئے
Delicious Tikka Boti Recipe for Eid
چکن ڈرم سٹیکس
اجزاء:
۲کلو درمیانہ سائز چکن لیگ
سفید گندم کا آٹا
مکئی کا آٹا
کوئی بھی چکن بروسٹ مصالحہ
نمک
گرم مصالحہ
لال مرچ

Source: SBS
بنانے کی ترکیب:
چکن لیگز کو تھوڑا سا ابال لیں۔ ۵۰ فیصد تک اسے ابال لیں تاکہ بعد میں تلتے ہوئے یہ ٹوٹ نہ جائے۔ پھر چکن کو نکال کر رکھ لیں۔گندم کا آٹا، مکئی کا آٹا اور بروسٹ مصالحہ مکس کر لیں۔ اس میں حسبِ ذائقہ نمک ڈالیں۔
اس میں آدھا چائے کا چمچ مرچیں، گرم مصالحہ اور خشک دھنیہ ڈال کر مکس کر لیں۔ ایک برتن میں بٹر ملک ڈال لیں۔ اب ابلی ہوئی چکن لیگز کو بٹر ملک میں ڈبو کر مصالحہ لگائیں۔ اب پین میں آئل گرم کریں اور اس میں انہیں فرائی کر لیں۔ جیسے ہی گولڈن براؤن ہوں نکال لیں۔ چکن ڈرم سٹکس تیار ہیں۔