Key Points
- بش ٹکر آسٹریلیا کا مقامی کھانا ہے، جو اکثر غذائیت سے بھرپور اور پروٹین اور فائیبر سے بھرا ہوتا ہے۔
- ایک ماہر کے مطابق بش ٹکر کو اپنے کھانے میں شامل کرتے ہوئے جنوبی نصف کرہ کے موسم گرما کے ساتھ اس کی مطابقت پر غور کریں۔
- مقامی اجزاء کہاں سے آتے ہیں اس بارے میں بات چیت کرنا آسٹریلیا کے فرسٹ نیشنز کے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک طریقہ ہے۔
بش ٹکر آسٹریلیا کا مقامی کھانا ہے جسے تاریخی طور پر فرسٹ نیشنز کے لوگ کھاتے ہیں جبکہ اس کھانے کو بہت سے لوگ پسند کرتے ہیں۔
زیادہ تر بش ٹکر غذائیت سے بھرپور اور پروٹین اور فائیبر سے بھرے ہوتے ہیں، اور اس میں مختلف پھل، پودے، گوشت اور بیج شامل ہو سکتے ہیں۔
اگرچہ حالیہ برسوں میں مقامی اجزاء نے زیادہ توجہ حاصل کی ہے، تاہم گھر میں روایتی کھانے بنانے والوں کے لئے ، یہ جاننا مشکل ہو سکتا ہے کہ ان آستریلین مقامی کھانوں کو اپنے دسترخوان کا حصہ کیسے بنایا جائے
ڈیمین کولتھارڈ فلینڈر رینجرز سے تعلق رکھنے والے ایک ادنیماتھھا اور ڈیری قوم کے فرد ہیں اور ورندو کے شریک بانی ہیں، یہ ایک ایسا کاروبارہے جو مقامی اجزاء فروخت کرتا ہے۔
Co-founder of Warndu, Damien Coulthard. Credit: Jiwon Kim Credit: Jiwon Kim
جناب کولتھارڈ کا کہنا ہے کہ "بالآخر، جس چیز کی ہم حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں وہ ہے مختلف مقامی اجزاٗ کے ساتھ تجربہ کرنا اور اسے اپنے کھانے کا حصہ بناتے ہوئے اپنی تقریبات میں شامل کرنا " مسٹر کولتھارڈ کہتے ہیں۔
ان کا خیال ہے کہ شروع کرنے کے لیے تہوار کے دورانیے سے بہتر کوئی وقت نہیں ہے، جہاں طرح طرح کے پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔
یہ پانچ چیزیں ہیں جو آپ اپنے تہواروں میں بش ٹکر کو شامل کرنے کے لیے کر سکتے ہیں۔
1 . مقامی اجزاٗ کو اپنی سلاد میں استعمال کریں
جناب کولتھارڈ مشورہ دیتے ہیں کہ مقامی اجزاء کا استعمال کرتے ہوئے کوئی خاص ترکیبشروع کرنے کے بجائے، اپنے باقاعدہ اجزاء کومقامی اجزاٗ سے تبدیل کریں۔
"یہ مختلف ذائقہ والے پروفائلز کے ذریعے کام کرنے کے بارے میں ہے،" وہ کہتے ہیں۔
مثال کے طور پر، جنگلی سبزیوں کو پالک کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے، سمفائر کو اسفارگس کی طرح استعمال کیا جاسکتا ہے اور لیموں مرٹل آپ کو لیموں کی طرح لیموں کا لیکن اس سے زیادہ تیز ذائقہ دیتا ہے،
2. مقامی اجزاء کے ساتھ میرینیٹ کریں۔
اگر ٹرکی، مرغی، دنبہ یا مچھلی میرینیٹ کرنی ہے، تو مقامی اجزاٗ کا استعمال کر کے انہیں میرینیٹ یا سیزن کیا جا سکتا ہے، بشمول سالٹ بش کے جو آگ پر بھوننے ، ہلکی آنچ پر تلنے یا زیادہ تیل میں تلنے سے قبل نمک کی جگہ استعمال ہو سکتی ہے
پیپر بیری گوشت پر اچھے طریقے سے ملی جا سکتی ہے جبکہ جیرالڈٹن ویکس میں لیموں اور پائن ذائقہ ہوتا ہے اور یہ کوشت کے اندر بھرنے یا سمندری غذا کے ساتھ پیش کرنے کے لیے بہترین ہے۔
3. مچھلی یا جھنگے کا استعمال
منیوںبل کی خاتون ایرابیلاڈگلس کری نٹری کی بانی ہیں یہ فرسٹ نیشنز کی ایک سرکردہ تنظیم جو ثقافتی اظہار کے ذریعے رابطے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔
وہ بتاتی ہیں کہ مقامی اجزاء کو شامل کرتے وقت ایک چیز پر غور کرنا ہے، یہ دیکھنا ضروری ہے کہ جنوبی نصف کرہ کے موسم گرما کے ساتھ ان اجزاٗ کی کیا ہم آہنگی ہو گی؟
محترمہ ڈگلس کہتی ہیں کہ "ہمیں یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کہاں ہیں اور اسی سے مطابقت رکھتے ہوئے کام کریں، جیسا کہ ہم ایک جنوبی نصف کرہ براعظم میں موجودہیں۔"
Arabella Douglas is a founder of Currie Country. Credit: Jiwon Kim
محترمہ ڈگلس کا خیال ہے کہ جھینگے اور سمندری غذا پیش کرنے کے لیے اچھے اختیارات ہیں، جبکہ پپی اور کیکڑے ان کے پسندیدہ ہیں۔
"ترکیب یہ ہے کہ ان مصالحہ جات کو نیا رنگ دے کر کیسے زندہ رکھنا ہے۔
"ہم اس بارے میں بہت باشعور ہیں کہ آپ کسی اہم جزو کو مقامی اجزاء سے کہاں بدل سکتے ہیں۔"
4. روایتی پاولووا میں مقامی اجزاء شامل کریں۔
Strawberry gum Pavlova with wattleseed cream. Credit: Josh Geelan and Luisa Brimble
جناب کولتھارڈ کہتے ہیں، " ہماری اسٹرابیری گم پاولووا ہر ایک کو پسند ہے، اس میں کریم واٹل سیڈ کے ساتھ ملائی جاتی ہے۔"
مزید بہتری کے لئے اسے کوونڈونگ، ڈیوڈسن پلمز اور منٹری جیسے مقامی پھلوں کے ساتھ پیش کیا جائے، وہ مزید کہتے ہیں
اس طرح تہوار کے موقع پر کی گئی چھوٹی چھوٹی تبدیلیاں آپ کے کھانوں جیسا کہ ٹرائفل کو چار چاند لگا سکتی ہیں
5. اپنے مشروبات میں مقامی اجزاٗ شامل کریں
واٹل سیڈ کافی کا ایک بہترین متبادل بنا سکتا ہے، جب کہ یہ آپ کو کیفین کے بغیر توانائی فراہم کرتا ہے۔
فنگر لائمز اور ڈیوڈسن پلمز سافٹ ڈرنکس میں مزے دار اضافہ ہو سکتے ہیں جبکہ لیمن مرٹل ٹانک پر مبنی مشروبات میں شامل کرنے کے لئے اچھا ہے۔
ریور منٹ اور آنٹ لوز ٹی آپ کو پرسکون رہنے میں مدد دے سکتی ہے ۔
اسٹوری بورڈ بنائیں اور تبادلہ خیال کریں۔
تحقیق اور مباحثہ کرنا کہ مقامی اجزاء کہاں سے آتے ہیں آسٹریلیا کے بھرپور ورثے کو منانے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔
جناب کولتھارڈ کا کہنا ہے کہ "ریاست کی شناخت کرنے کی کوشش کریں، ایک مقامی قوم سے منسلک زبان کا نام، اور اس کے بارے میں اسٹوری بورڈ تیار کریں، اسے ایک حقیقی جشن بنائیں،" مسٹر کولتھارڈ کہتے ہیں۔
"اس طرح آپ اپنے پاس موجود مقامی اجزاٗ کو بہتر انداز میں سراہ سکیں گے۔"