ماہ رمضان میں غذا اور غذائیت دونوں کا خیال رکھیں

Healthy Food Recipe

Healthy Food Recipe Source: Getty Images

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

ماہ رمضان کے دوران صحت بخش غذا اور پانی کا بھر پور استعمال ایک مشکل ہدف بن جاتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افطار اور سحر کی منصوبہ بندی معمولات زندگی پر اچھا اثر ڈال سکتی ہے ۔


 

رمضان کے مہینے میں غذائیت سے بھر پورغذا کھانا اور صحت مند معمول جاری رکھنا ایک مشکل امر بن جاتا ہے ۔ روزہ کھلنے پر تلی ہوئی یا چینی سے بنی اشیا کا استعمال اکثر ثقافتوں کا حصہ ہے ۔ ان غذاوں سے اجتناب برت کر صحت مند لیکن ذائقے دار غذا کو کیسے رمضان میں معمول کا حصہ بنایا جائے اس سلسلے میں ایک ماہر غذائیات(nutionist)ہاجرہ ماہین کہتی ہیں کہ اپنے روزے کے دوران ہی اگر افطار کے کھانے کی منصوبہ بندی کر لی جائے تو غیر صحت بخش نامناسب کھانے سے بچا جا سکتا ہے ۔ ہاجرہ کا مشورہ ہے کہ سب اہل خانہ کی الگ الگ پلیٹس بنا کر زیاد ہ خوارک اور کھانے کے زیاں سے بھی بچ سکتے ہیں۔

رمضان کے دوران پانی کو اپنے معمول کا حصہ کیسے بنائیں اس سلسلے میں ہاجرہ ماہین کہتی ہیں کہ باقاعدہ ایک طریقہ عمل اپنایا جانا بہتر ہے ۔ افطار کے فوری بعد زیادہ پانی نہ پیا جائے بلکہ پر ایک گھنٹے بعد دو گلاس پانی لازمی پیئں اور اس معمول پر مستقل عمل کریں تو پانی کی کمی سے بچا جا سکتا ہے ۔ ہاجرہ ماہین نے مشورہ دیا کہ روزے دار ایسی غذا کا انتخاب کریں جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو ۔ فطوش سلاد اور حمس افطار کے لئے ایک اچھا اور صحت بخش آپشن ہو سکتے ہیں ۔ نشاستہ دار اور پروٹین سے بھر پور غذا معدے پر بوجھ کا باعث نہیں بنتی اور جلد ہضم ہو جاتی ہے ، ہاجرہ ماہیں کے مطابق معتدل اور متوازن غذا کے استعمال سے ماہ رمضان میں وزن میں اضافے سے بچا سکتا ہے ۔ ہاجرہ کا کہنا ہے کہ تلی ہوئی اشیا کی جگہ روسٹ یا گرلڈ خوراک ، تل یازیتون کے تیل کا استعمال ایک اچھا متبادل ہے ۔ سحری کے بعد ار رات کے وقت صرف تیس منٹ کی چہل قدمی جسم کو چست اور توانا رکھتی ہے ۔
اگرہم اپنی غذا عقلمندی سے چنیں ، پھلوں اور سبزیوں کا زیادہ استعمال کریں تو وزن بڑھنے سے روکا جا سکتا ہے
دوسری جانب میلبرن میں بطور ہیڈ شیف خدمات انجام دینے والے شیف عامر سہیل کہتے ہیں کہ سحری اگرصحت بخش غذا پر مشتمل ہو "ہول گرین میل کی روٹی " پراٹھے کے متبادل کے طور پر استعمال کی جائے دہی کا استعمال کیا جائے تو دن بھر روزہ دار ہلکا پھلکا محسوس کریں گے ۔ عامر سہیل کا کہنا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں استعمال کی جائیں تو ان کا نہ صرف ذائقہ اچھا ہوگا بلکہ ان کی غذائیت بھی مکمل طور پر محفوظ رہے گی ۔

آخر میں عامر سہیل نے آسٹریلیا  میں موجود طلبا کے لئے ایک ذائقے دار اور جلد بننے والی ڈش "پاستا سلاد" کی ترکیب شئیر کی ۔ جس میں روزمرہ استعمال ہونے والا پاستا پیکٹپر دی گئی  ہدایات کے مطابق ابال لیں اس پاستا میں  چوکورکٹے ہوئے ایوا کاڈو، پیاز ، ٹماٹر ، کارنز شامل کریں اس کی ڈریسنگ کے لئےتین چمچے شہد، دو چمچے لیموں کا عرق اور نمک کالی مرچ حسب ذائقہ ڈال لیں اور اچھی طرح مکس کریں. یہ جلد بننے والی ایک انتہائی مزے دار سلاد ہے ۔ 


شئیر