مختلف ریاستی اور وفاقی قوانین کے ذریعے آسٹریلیا میں قانون کے اندر رہتے ہوئے مظاہرے کرنا بتدریج مشکل ہوتا جا رہا ہے ماہرین کو خدشہ ہے کہ احتجاج کے بنیادی حق کو آہستہ آہستہ ختم کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران، وفاقی اور ریاستی پارلیمانوں میں احتجاج کو دبانے اور اسکے کئی طریقوں کو غیر قانونی قرار دینے کے لئے کم از کم 49 قوانین متعارف کروائے گئے ہیں۔ کیا وکٹورین حکومت کے حالیہ سام مخالف مظاہروں سے نمٹنے کے نام پر متعارف کروائے جانے والے سخت قوانین ، پرامن احتجاج کے حق کے مطابق ہیں؟