LISTEN TO

کیا آپ خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بتا سکتے ہیں؟
SBS Urdu
06:34
کیا آپ خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بتا سکتے ہیں؟
یہ وہ سوال ہے جو لیوکیمیا فاؤنڈیشن عوام سے کر رہی ہے، کیونکہ ان کی اپنی تحقیق کے مطابق پانچ میں سے چار آسٹریلوی خون کے کینسر کی کوئی ایک علامت بھی نہیں بتا سکتے۔

لیوکیمیا فاؤنڈیشن کے ریسرچ ہیڈ، بل سٹاورسکی کہتے ہیں کہ سات اہم علامات ہیں جن پر نظر رکھنی چاہیے۔
ان میں بار بار انفیکشنز ہونا، تھکاوٹ میں اضافہ، ہڈیوں اور جوڑوں میں درد، رات کے وقت زیادہ پسینہ آنا، اور لمف نوڈز کا بڑھ جانا شامل ہیں، خاص طور پر گردن اور ران کے علاقوں میں۔ ایک اور اہم علامت وزن کا بغیر وجہ کے کم ہونا ہے۔ اگر آپ کا وزن کم ہو رہا ہے جبکہ آپ نے نہ تو خوراک بدلی ہے، نہ ورزش کر رہے ہیں، لیکن وزن کم ہوتا جا رہا ہے، تو یہ خون کے کینسر کی ایک نمایاں علامت ہو سکتی ہے۔
To learn more about the signs and symptoms of blood cancer visit
______________
یا ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: