آن لائن ملبوسات کی فروخت ، ایک منافع بخش کاروبار

Children celebrating Eid

Source: gettty image

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آن لائن کپڑوں کی فروخت نے صارفین کے لئے آسانی پیدا کر دی ہے ۔ جبکہ کرونا کے باعث عائد پابندیوں نے آن لائن کپڑوں کی فروخت پر اچھے اثرات مرتب کئے ہیں


کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے کئی کاوربار نقصان میں چلے گئے لیکن آن لائن ملبوسات کی فروخت منافع بخش رہی ۔لاک ڈاون میں اگرچہ نرمی کردی گئی ہے اس کے باوجود لوگ عید کی تیاری کے حوالے سے پریشان تھے لیکن آن لائن کپڑوں کی فروخت نے صارفین کو بازار جانے کی مشکل سے نکال دیا ہے ۔


کرونا کے باعث پابندیوں نےآن لائن کاروبارپرمثبت اور منفی دونوں اثرات ڈالے ہیں

آن لائن کاروبار میں سب سے بڑا چیلنج صارف کومطمئن کرنا ہے 


سارہ سلمان میلبرن سے کپڑوں کی آن لائن خرید و فروخت سے منسلک ہیں ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی پابندیوں نے ان کے کاروبار پر منفی اور مثبت دونوں اثرات ڈالے ہیں ۔ سارہ کے مطابق آن لائن کپڑوں کی فروخت میں جہاں لاک ڈاون اور کرونا وائرس کی پابندیوں کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے دوسری طرف ترسیلات میں رکاوٹ نے فروخت کو مشکل بھی بنا دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ بازاروں کی بندش نے آن لائن صارفین کی تعداد میں اضافہ کیا ہے لیکن یہ ہی بندش اچھے اور مناسب داموں کپڑوں کی ترسیل پر بھی اثر انداز ہوئی ہے ۔ دنیا بھر کے بارڈرز کا بند ہونا بھی ترسیلات پر اثر انداز ہوا ہے ۔

سارہ کا کہنا ہے کہ آن لائن کپڑوں کی فروخت ایک پیچیدہ کام ہے ۔ کپڑوں کی فروخت میں جہاں صارفین کو مطمئین کرنا بہت ضروری ہے وہیں بہترین کپڑے ، ڈیزائن اور سائز منگوانا بھی بہت محنت طلب کام ہے ۔ سارہ کے مطابق سپلائی کے لئے ایسے افراد کا ملنا  مشکل ہے جو بات صحیح سمجھ سکیں اور مرضی کی اشیاء فراہم کریں  ۔ سارہ کہتی ہیں کہ اکثر اپنا نقصان دیکھتے ہوئے بھی کھیپ منگوانا پڑتی ہے کیونکہ یہاں صارفین نئے ملبوسات کا انتظار کر تے ہیں۔

سارہ کے مطابق دیگر قومیتوں کے افراد کا پاکستانی ملبوسات کے ڈیزائن اور معیار پسند کرنا ان کو بہت خوش کر دیتا ہے ۔آسٹریلیا ایک کثیر الثقفاتی ملک ہے اور یہاں ہر صارف کی ضرورت اور طلب مختلف ہے ۔ اس طلب کو سمجھنا ہی کاروبا کی کامیابی کے لئے ضروری ہے ۔

آن لائن  کپڑوں کی خرید و فروخت میں فروخت کنندہ کی پالیسز کو سمجھنا سب سے غور طلب کام ہے ۔ سارہ کا کہنا ہے یہ پالیسیز صارف کی آسانی کے لئے ہی مرتب کی جاتی ہیں ۔اگر صارفین خریداری سے قبل پالیسیز پڑھ لیں تو خریدار اور فروخت کنندہ دونوں الجھن سے بچ جائیں گے ۔ آن لائن خریداری میں اگر فروخت کنندہ اور صارف بات سنجھ کر سودا کریں تو دونوں فائدہ میں رہیں گے ۔    


شئیر