آن لائن جانور کی خریداری خریدار کو راستے کی کوفت سے بچا لیتی ہے
آن لائن قربانی کی سہولت سے بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں
آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی پاکستان میں قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کر کے دہرا ثواب کما رہے ہیں
کچھ عرصہ قبل تک پاکستان میں عید الااضحٰی کی آمد سے پہلے قربانی کے جانور کی خریداری اپنے آپ میں ایک تہوار لگتی تھی ، جبکہ قربانی کے جانور سے لاڈ دلار بھی روایت کا حصہ تھا ۔ اگرچہ قربانی کے جانور کی محبت اب بھی لوگوں کو اس جانور سے پیار جتانے پر مجبور کرتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جانور خریدنے کا طریقہ کار تبدیل ہو گیا ہے ۔
گذشتہ کچھ سالوں سے پاکستان میں "آن لائن " بقرہ عید کے جانور کی خریداری کا طریقہ تیزی مقبول ہورہا ہے ۔آن لائن جانور کی خریداری خریدار کو ایک طرح سے راستے کی کوفت اور بکرا منڈی آنے جانے کی الجھن سے بچا لیتی ہے ۔ اس سلسلے میں پاکستان کے شہر کراچی میں اپنے گاؤں سے جانور لا کر آن لائن فروخت کرنے والے فرمان کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال انہوں نے خریداروں کو جانور کی تلاش میں پریشان دیکھا تو رواں سال انٹرنیٹ کے ذریعے قربانی کا جانور فروخت کرنے کا ارادہ کر لیا۔

Source: Supplied by farman

Source: supplied by farman
(یہ آرٹیکل/پوڈ کاسٹ 2022 میں شائع کیا گیا جیسے عید الا لضحٰی کی مناسبت سے دوبارہ شائع کیا جا رہا ہے)
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- , ,
- یا کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اورجمعہ کو سہ پہر 3 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے