پنجاب اسمبلی میں نمبرز گیم ، کون وزیر اعلی ہو سکتا ہے
- بنوں آپریشن مکمل،25 دہشتگرد مارے گئے
- تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے خبردار کیا ہے کہ آج اعتماد کا ووٹ لینا پڑے گا ورنہ پرویز الٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے
سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے بلائے گئے اجلاس کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اجلاس چل رہا ہو تو ایوان کا دوسرا اجلاس نہیں بلایا جا سکتا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت سے نکلنے کے بعد سے عمران خان جلد انتخابات کے لیے کہہ رہے ہیں اور وہ بلا جواز احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اعتماد کا ووٹ نہ لینے کی صورت میں وزیراعلی ہاوس کو سیل کرنے کی دھمکی دے دی ہے، رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پرویز الہی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وہ وزیر اعلی نہیں رہیں گے ۔۔
تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کے ووٹ سے نمٹنے اور پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے عمران خان نے قانونی ٹیم سے مشاورت کی ہے، عمران خان نے اراکین اسمبلی اور ق لیگ کے رہنما مونس الہی سے بھی ملاقات کی ہے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلئے لاہور میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں، آصف علی زرداری نے پرویز الہی کو ہٹائے جانے کی صورت میں نئے وزیراعلی کے ناموں پر بھی مشاورت شروع کردی ہے
پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کی ہدایت اور تحریک عدم اعتماد کے بعد نمبرز گیم اہمیت اخیتار کرگئی ہے، پنجاب اسمبلی میں کل ارکان کی تعداد 371 ہے، حکومتی اتحاد کے ارکان اسمبلی کی تعداد190 ہے جن میں پاکستان تحریک انصاف کے 180 اور مسلم لیگ ق کے 10 ارکان ہیں، دوسری جانب اپوزیشن اتحاد کے کل ممبران اسمبلی کی تعداد180 ہے، جن میں مسلم لیگ ن 167 ، پاکستان پیپلزپارٹی کی 7 ارکان اور 5 آزاد ارکان ہیں جبکہ راہ حق کا ایک رکن ہے، دلچسپ نمبرز گیم کے بعد مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔۔۔
چیئرمین عمران خان کی ہدایت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، ارکان وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں پارلیمنٹ جائیں گے، واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ایک ساتھ ارکان کے استعفوں کی تصدیق نے انکار کررکھا ہے، سپیکر کا کہنا ہے کہ استعفوں کی تصدیق انفرادی طور پر قانون اور آئین کے مطابق کی جائے گی، جبکہ تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے انفرادی طور پر استعفوں کی تصدیق کی حکومت کی جانب سے الیکشن سے راہ فرار قرار دیا ہے ۔
پاک فوج نے صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے بنوں میں کینٹ ایریا میں واقع سی ٹی ڈی کمپاونڈ پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد کمانڈو آپریشن مکمل کرلیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ کے اندر موجود 25 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے ، آپریشن کے دوران پاک فوج کے ایک صوبیدار میجر اور 2 سپاہی اور سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار شہید ہوگئے، آپریشن کے دوران 2 فوجی افسران سمیت دس اہلکار زخمی بھی ہوئے، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پاکستان میں سرحد پار سے دہشتگردی کا الزام عائد کیاہے ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں ہونیوالے دہشتگردی کے واقعات کے تانے بانے سرحد پار سے ملتے ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بنوں کے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ پر باہرسے کوئی حملہ نہیں ہوا، سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہی دہشتگروں نے یہ صورت حال پیدا کی،زیرتفتیش دہشت گردوں میں سے ایک نے سی ٹی ڈی جوان کا ہتھیار چھین کر فائرنگ کی تھی،دہشت گرد افغانستان جانے کے لیے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے،فرارکی کوشش ناکام بنادی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 25 دہشت گرد مارے گئے،7 نے سرنڈر کیا جبکہ 3 فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہوئے۔ جبکہ پاک فوج کے تین جوان اور دو سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوئے.
اسی دوارن جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں درجنوں مسلح عسکریت پسندوں نے ایک پولیس اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور اسلحہ اور گولہ بارود لوٹ کر فرار ہو گئے۔

People carry a flag-wrapped casket of an army soldier killed in Monday's suicide bombing in North Waziristan, during a funeral service in his native village Mansehra, Pakistan, Tuesday, Dec. 20, 2022. The suicide bombing on Monday, targeted a security convoy in restive North Waziristan, the military and police said. (AP Photo/Saqib Manzoor) Source: AP / Saqib Manzoor/AP