اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کے مطابق آسٹریلیا نے پناہ کے متلاشی افراد کو پناہ گزین کا درجہ دینے کے بعد ناورو میں حراست میں رکھ کر انسانی حقوق کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے فیصلہ دیا ہے کہ آسٹریلیا نے پناہ گزینوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھ کرانسانی حقوق کی کئی دفعات کی خلاف ورزی کی ہے اور حراستوں کو عدالت میں چیلنج کے حق سے انکار کیا ہے۔
آسٹریلیا نے استدلال دیا ہے کہ مبینہ خلاف ورزیاں اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوئیں، لیکن کمیٹی نے فیصلہ دیا کہ ناورو کےحراستی مرکز کی تعمیر اور مالی اعانت میں آسٹریلیا کے کردار کی وجہ سے یہ حراستی مرکز آسٹریلیا کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔کمیٹی کے رکن محجوب الہیبہ نے ایک بیان میں کہا کہ
لاس اینجلس میں تباہ کن جنگلاتی آگ ابھی بھی کئی مقامات پر بے قابو قرار دی جارہی ہے اور اس سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہزاروں عمارتیں جل کر خاکستر ہو گئی ہیں اور تقریباً 180,000 لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سانتا مونیکا اور مالیبو کے درمیان پیلیسیڈس کی آگ نے پورے محلوں کو راکھ میں تبدیل کر دیا ہے۔لاس اینجلس فائر چیف کرسٹن کرولی کا کہنا ہے کہ آگ لاس اینجلس کے لیے تباہ کن ہے۔
سوشل میڈیا دیو میٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ حقائق کی جانچ کے عمل کو ختم کرتے ہوئے اپنے پلیٹ فارمز پر مزید سیاسی مواد کی اجازت دے گا۔یہ تبدیلی فیس بک، انسٹاگرام اور تھریڈز پر لاگو ہوگی اور باقی دنیا میں متعارف ہونے سے پہلے امریکہ میں شروع ہوگی۔حقائق کی جانچ پڑتال کے بجائے، سوشل میڈیا صارفین 'کمیونٹی نوٹس' کو ایک ایسے سسٹم میں شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے جو X کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے،
ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے آن لائن مزید غلط معلومات پھیل سکتی ہیں۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد پلیٹ فارمز پر بحث کو زیادہ آزاد بنانا ہے۔
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی قیادت پر بڑھتی ہوئے عدم اعتماد اور اپنے وزیر خزانہ کے اچانک استعفیٰ کا حوالہ دیتے ہوئےخود مستعفی ہانے کا اعلان کیا ہے جس سے حکومت کا اندرونی انتشار سامنے آ گیا ہے۔
ایک بظاہر جذباتی ٹروڈو نے خود کو "ایک لڑاکا" قرار دیا لیکن اعتراف کیا کہ وہ پارٹی کو اگلے انتخابات میں لے جانے کے لیے صحیح رہنما نہیں تھے، جس کو وہ واضح اندرونی لڑائی کہتے ہیں۔
مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق امریکی اور عرب ثالثوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کی ثالثی کی جانب کچھ پیش رفت کی ہے، حالانکہ ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔ قطر، امریکہ اور مصر 15 ماہ سے جاری تنازع کو ختم کرنے اور امریکی صدر جو بائیڈن کی مدت ختم ہونے سے قبل حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں کی رہائی کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔جب قطر میں مذاکرات جاری تھے، جمعرات کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 23 افراد ہلاک ہوئے۔ملک ابو عواد نے ایک حملے میں اپنے بھائی اور بھتیجے کو کھو دیا۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانجاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی کل تعداد 76 ہو گئی ہے۔
سعودی عرب، فلسطین، متحدہ عرب امارات اور عرب لیگ نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے ’گریٹر اسرائیل‘ کا متنازع نقشہ جاری کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے۔
چھ جنوری کو اسرائیل کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والے اس نقشے میں فلسطین، شام، لبنان، اور اردن کے کچھ حصوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔
سڈنی میں یہودیوں کی ایک عبادت گاہ پر نازی نشانات پینٹ کیے گئے ہیں، جس سے یہودی برادری پریشان ہے۔
نیو ساؤتھ ویلز کے پریمیئر کرس منز نے جنوبی سڈنی میں سیناگاگ عبادت گاہ پر ان نشانات کو نفرت انگیز اور تفرقہ انگیز قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کیہے۔
پارکس، نیو ساؤتھ ویلز میں مشہور ایلوس فیسٹیول جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے پر ہےاور، ہزاروں شائقین اور فنکاروں کو خراج تحسین پیش کر کے کنگ آف راک این رول کی یاد منانے کے لیے تیار ہیں
__________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: