آسٹریلیاء اپنےخوبصورت ساحلوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہے۔ تاہم ان ساحلوں پر حادثات کی شرح بہت ذیادہ ہے۔
رائل لائف سیونگ سوسائٹی آسٹریلیاء کی جانب سے جاری کیے گئی اعداد و شمار کے مطابق پچھلے ۱۲ ماہ میں دو سو ستر سے ذیادہ لوگ ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ تعداد پچھلے برس ڈوبنے والوں کی تعداد سے ۱۰ فیصد زیادہ ہے۔سٹیسی پیڈگیون کا کہنا ہے کہ اکثر واقعات میں حالیہ تارکین اور نئے آنے والے شامل ہیں۔ سٹیسی کا کہنا ہے کہ اموات کی اتنی بڑی شرح کی سب سے بڑی وجہ ساحل کے خطرات سے ناواقفیت اور تیراکی کا نہ آنا ہے- اس کے علاوہ شراب نوشی بھی ایک اہم محرک ہے۔
Lifeguards at beach, Sao Vicente, Cape Verde Source: Moment RF
کلنٹن روز بیچ سروس مینیجر ہیں اور نادرن بیچ کونسل لے لیے کام کرتے ہیں جس میں نامور مینلی سرف بیچ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں واضع پیغامات لکھے ہیں جو بھی یہاں آئے وہ ان پر ضرور عمل پیرا ہو۔ کلنٹن روز کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو کوئی شبہ ہے تو پانی میں جانے سے پہلے لائف گارڈ سے ضرور بات کریں۔
bat
Source: beachsafe.org
مدد کے لئے پکارتے وقت اس بات سے مت گھبرائیے کہ لوگ آپ کو اناڑی تیراک یا ڈرپوک سمجھیں گے۔-ڈوبنے کا عمل بہت تیزی سے ہوتا ہے۔ ایک تیراک صرف ایک منٹ میں اپنے حواس کھو سکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ فوراً مدد کے لیے پکارا جائے۔
گرنام سنگھ آسٹریلین انڈین سپورٹس، ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے بانی ہیں جو کہ بین الاقوامی طلباء کومحفوظ تیراکی کی تربیت فراہم کرتی ہے- ان کا کہنا ہے کہ نئے آنے والوں کو آسٹریلیاء کے ساحلوں کے کلچر اور انفادیت سے روشناس کرانے کے ساتھ لہروں کے خطرے کے بارے میں آگاہ کرنا ان کی تنظیم کا مقصد ہے۔ گرنام سنگھ کا کہنا تھا کہ کچھ نئے آنے والے لاپرواہی کی وجہ سے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ تمام نئے تارکینِ وطن کے لئے گرنام سنگھ کی یہ نصیحت ہے کہ یہ سنہری اصول ہے جب بھی خطرہ ہو ساحل پر مت جائیں۔
راک فشنگ جو آسٹریلیاء کا مقبول کھیل ہے اور نئے آنے والوں میں بھی مقبول ہے اس کے لئے بھی یہی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ اس طرح کی فشنگ کو آسٹریلیا میں سب سے خطرناک کھیل تصور کیا جاتا ہے۔ اونچی لہرہں ، پھسلنے والی چٹانیں اور جوار بھاٹا ہر سال ناتجربہ کاروں کی جانیں نگل لیتا ہے۔
سٹیسی کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ ڈوبنے کے خطرے کو کم کیا جائے۔ ایک رضا کار لائف گاڈ نہ صرف دنیا کے خوبصورت ساحلوں تک رسائی حاصل کرتا ہے بلکہ دوسروں کی جان بچانے کا اہم کام بھی انجام دیتا ہے۔۔ اس کے لئے سخت تربیت کی ضرورت ہے لیکن کلنٹن روز کا کہنا ہےکہ تمام رنگ ونسل کے لوگوں کے لئے مواقع موجود ہیں۔
Male lifeguard at the ocean beach. Source: E+