Key Points
- آسٹریلیا کے اولین باشندے ثقافتی اقدار کا مظاہرہ اور مشاہدہ ہزاروں سال سے کرتے آرہے ہیں ۔
- ایبوریجنل بزرگان ، کمیونٹی کے معزز رکن ہیں جو گہرے ثقافتی علم کے مالک ہیں اور ان سے متعلق باتیں بتا سکتے ہیں۔
- پروٹوکول کے بارے میں سوالات پوچھنے سے نہ گھبرائیں، جب تک کہ آپ احترام ظاہر کرتے ہوئے ایسا کر رہے ہوں۔
- مناسب اور حساس زبان کا استعمال احترام ظاہر کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔
مقامی ثقافتی پروٹوکول اخلاقی اصولوں پر مبنی ہیں جو ایب اوریجنل اور ٹورس جزیرے کے لوگوں کے ساتھ ہمارے کام اور ذاتی تعلقات کو تشکیل دیتے ہیں۔
ان تعلقات کو پروان چڑھانا ضروری ہے کیونکہ یہ آسٹریلیا کے اولین باسی ہیں۔ انہیں زمین کا گہرا علم ہے اور وہ ہمیں اپنے ماحول کی دیکھ بھال کے بارے میں سکھا سکتے ہیں۔
کیرولین ہیوز اے سی ٹی اور خطے کی نگناوال بزرگ ہیں۔ ایک ایبوریجنل بزرگ کے طور پر، وہ اپنے گہرے ثقافتی علم کی وجہ سے بہت قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں۔
"ہمارے پاس اعتقاد کے نظام اور ثقافتی آداب ہیں جو تاریخ کی ابتداء سے شروع ہوئے ہیں (وقت کے آغازسے) ... جو کہ آج بھی جدید آسٹریلیا میں ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے،" وہ کہتی ہیں۔
ثقافتی پروٹوکول کا مشاہدہ کرتے ہوئے، ہم اس غیر منقطع تعلق کو تسلیم کرتے ہیں جو پہلی قوموں کا زمین اور ان کے قدیم طریقوں سے ہے۔
مزید جانئے
How to become a First Nations advocate
فرسٹ نیشنز کلچرز کی مسلسل مشق کی حمایت کرنے والی روہڈا رابرٹس ،ایس بی ایس ایلڈر ان ریزیڈینس ہیں ۔
"ہم نے زبانی کہانیاں، پروٹوکول اور رسمیں کئی سالوں سے جاری رکھی ہیں۔ اور جب چیزیں ایڈجسٹ ہوجاتی ہیں - ہم جامد لوگ نہیں ہیں - ہم کون ہیں اس کی پوری بنیاد اور فلسفہ اس ملک کی دیکھ بھال کر رہا ہے جو ہماری زمین، ہمارے سمندر اور ہمارے آبی راستے اور آسمان ہے۔"
Aboriginal dancers perform during the welcome to country before the friendly between AC Milan and AS Roma at Optus Stadium on May 31, 2024 in Perth, Australia. Credit: Paul Kane/Getty Images
ہمیں اولین آسٹریلیائی باشندوں کا حوالہ کیسے دینا چاہئے؟
کیرولین ہیوز کا کہنا ہے کہ ابوریجنل یا 'ٹورس سٹریٹ آئی لینڈر' کی اصطلاح کا استعمال پورے آسٹریلیا میں مناسب ہے۔
لوگ جہاں سے ہیں (یعنی جس زمین سے وابستہ ہیں) وہاں سے تعلق جوڑ کر بھی اپنی شناخت کرتے ہیں، جیسے کہ 'کوری' اکثر نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریہ میں، 'مرے' کوئنز لینڈ میں اور 'پالوا' تسمانیہ میں استعمال ہوتا ہے۔
محترمہ ہیوز کہتی ہیں، ’’میں نگناوال خاتون کہلانے کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ یہ میرا ملک ہے۔
میرا ملک میری زبان کا گروپ اور میرا قبائلی گروپ ہے، اور یہ دوسرے ایبوریجنل لوگوں(قبائل) کو بتاتا ہے کہ میرا تعلق کہاں سے ہے۔Caroline Hughes
دو مختلف انڈیجنس لوگ
ٹورس اسٹریٹ جزائر کے باشندے کیپ یارک جزیرہ نما اور پاپوا نیو گنی کے سرے کے درمیان جزیروں کے مقامی لوگ ہیں اور بنیادی طور پر میلانیشیائی نسل کے ہیں۔
تھامس میو ایک ٹورس استریٹ جزیرے کے باشندے اور میری ٹائم یونین آف آسٹریلیا کے اسسٹنٹ نیشنل سیکرٹری ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ بہت متنوع ہیں۔
"تمام فرسٹ نیشنز کی ثقافتیں قدرے مختلف ہیں لیکن آئی لینڈر اور ایبوریجنل کلچر میں واضح فرق ہے۔ جزیرے کے باشندے علیحدہ مقامی(اولین) لوگوں کے طور پر پہچانا جانا پسند کرتے ہیں۔
Both the Aboriginal and Torres Strait Islander flags are flown alongside the Australian national flag Source: AAP / AAP Image/Mick Tsikas
قابل احترام زبان کا استعمال
ٹوریس اسٹریٹ آئی لینڈریا ایلڈر(بزرگ)'انڈیجنس '، 'ابوریجنل' ’’ پراپر ناون‘‘ ہیں جنہیں انگریزی حروف میں ’’کیپٹل حرف‘‘ کے ساتھ شروع کیا جانا چاہئے ۔
کیرولین ہیوز کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتی ہیں، مخففات کو انتہائی ناگوار سمجھا جاتا ہے۔
"کبھی بھی 'ابوریجنل' کا لفظ اختصار یا مخفف کے ساتھ استعمال نہ کریں ۔ ہم مخفف (یا چھوٹے) نہیں ہیں اور ہم اس کے بارے میں بہت حساس ہیں، اور یہ ایسی جارحانہ اصطلاحات ہیں جو ہمارے دلوں کو تکلیف دیتی ہیں۔
بزرگ کون ہیں؟
بزرگ کمیونٹی کے معزز ممبران ہیں جو گہری ثقافتی معلومات رکھتے ہیں۔ انہیں 'آنٹی' اور 'انکل' کہا جاتا ہے۔ غیر مقامی لوگوں کے لیے یہ مناسب ہے کہ وہ پہلے یہ پوچھیں کہ کیا وہ ان ناموں کو استعمال کر سکتے ہیں۔
’’ویلکم ٹو دی کنٹری‘‘ کی رسم اکثر کمیونٹی کے بزرگ انجام دیتے ہیں جب بھی کوئی تقریب ہوتی ہے۔
ملک میں خوش آمدید' (ویلکم ٹو کنٹری ) کیا ہے؟
روہڈا رابرٹس کے ذریعہ 1980 کی دہائی میں تیار کیا گیا، ویلکم ٹو کنٹری ایک روایتی استقبالی تقریب ہے جو ماضی کے احترام کے لیے کسی بھی ایونٹ کے آغاز پر پیش کی جاتی ہے۔ یہ تقریر، رقص یا اسموکنگ کی تقریب ہو سکتی ہے۔
روہڈا رابرٹس کا کہنا ہے کہ اسی طرح، 'ملک کا اعتراف'(ایکنالجمنٹ آف کنٹری) ایک خوش آئند پروٹوکول ہے جو اہم اجلاسوں میں دیا جاتا ہے، اور اسے کوئی بھی انجام دے سکتا ہے۔
"اعتراف یہ تسلیم کرنا ہے کہ آپ کسی ایسی جگہ پر کام کر رہے ہیں یا رہ رہے ہیں جو شاید آپ کی نہیں ہے، لیکن یہ ٹھیک ہے۔ آپ اب بھی اس سے تعلق رکھتے ہیں اور آپ (اس زمین کے)متولیوں اور بزرگوں کا اعتراف اور شکریہ ادا کرنے جا رہے ہیں۔
An Indigenous performer participates in a smoking ceremony. Source: Getty / Cameron Spencer/Getty Images
نامناسب زبان
کیرولین ہیوز کا کہنا ہے کہ بچوں کو جبری طور پر ہٹانے سے پیدا ہونے والا تاریخی صدمہ اس پر اثر انداز ہوتا ہے کہ لوگ ان کے پس منظر کے بارے میں سوالات کا جواب کیسے دیتے ہیں۔
"شرح اور یہاں تک کہ جلد، آنکھوں اور بالوں کے رنگ کے بارے میں بات کرنا بہت نامناسب ہے کیونکہ ہمارے بچے ہماری ثقافت میں پرورش پاتے ہیں، اور یہ ہمارے لیے بہت خاص ہے۔ سفید فام معاشرے یا غیر مقامی معاشرے نے ان بچوں کو مسترد کر دیا، جب کہ ایبوریجنل ثقافت میں یہ روح کی دنیا سے ہمارے خاندانوں، ہماری برادری کے لیے تحفہ ہیں اور انہیں ہمیشہ قبول کیا گیا ہے۔
مزید سیکھ کر احترام ظاہر کریں
تھامس میو کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے بارے میں سوالات پوچھنے سے نہ گھبرائیں، جب تک کہ آپ ایسے انداز میں بات کر رہے ہیں جو واقعی قابل احترام اور با عزت ہے۔
"اور پھر سب سے اہم بات یہ ہے کہ وضاحت کو سنیں اور اسے قبول کریں اور احترام کے ساتھ آگے بڑھیں۔"
جناب میو یہ بھی تجویز کرتے ہیں کہ ہر کوئی یہاں متعدد زبانوں میں دستیاب الورو اسٹیٹمنٹ آف ہارٹ پڑھیں، اور اس کی تجاویز کی حمایت کریں۔
ایس بی ایس ایلڈر ان ریزیڈنس ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پروٹوکول بنیادی طور پر آپ کے ساتھی انسان کو تسلیم کرنے کے بارے میں ہیں۔
یہ مہربانی اور ہمدردی کے بارے میں ہے، لیکن آخری بات کے طور پر میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ یہ صرف اچھے اخلاق ہیں۔Rhoda Roberts
This content was first published in May 2022.