آسٹریلیا کے مرکزی بینک کا سونا کہاں ہے؟

سال دو ہزار تیرہ کے بعد، پہلی دفعہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی جانب سے سونے کا "آڈٹ" کیا جائے گا

Gold Bullion File

The RBA says it will audit its gold stocks held in the UK's Bank of England. (AAP) Source: AAP

آسٹریلیا کے مرکزی بینک کے ڈپٹی گورنر گائے ڈیبیل کا کہنا ہے کہ بینک  کے سونے کو دوسرے ملکوں کو لیز پر دیا جاتا ہے۔

آسٹریلوی حکومت اسّی ٹن سونے کی مالک ہے اور یہ سونا برطانیہ کے بینک آف انگلینڈ میں موجود ہے۔

عالمی منڈی میں اس سونے کی قیمت تقریباّ چار ارب ڈالر ہے۔

"آسٹریلیا کا سونا جو انگلینڈ کے بینک میں موجود ہے اسے والٹ سے نکالا نہیں جاتا۔"
People walk past the Reserve Bank of Australia building
People walk past the Reserve Bank of Australia building in Sydney. Getty Images Source: Getty Images
اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ سونے کی نقل و حرکت کے باعث کچھ سونا گرسکتا ہے جس کی وجہ سے اس کا وزن گھٹ جاتا ہے۔

اور وزن میں کمی سے اس کی قیمت بھی کم ہوجائے گی۔"

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے آخری دفعہ دو ہزار تیرہ میں آڈٹ کیا تھا جو ہر چھے سال بعد کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس سال سونے کو بیچنے یا مزید سونا خریدنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انیسویں صدی میں آسٹریلیا "گولڈ رش" کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور تھا۔

ایس بی ایس اردو کو اور پرفالو کیجئے۔

اور  ریڈیو پروگرام کو بدھ اور اتوار کی شام رات چھے بجے سنیئے۔


 


شئیر
تاریخِ اشاعت 25/02/2019 1:55pm بجے
شائیع ہوا 26/02/2019 پہلے 10:51am
پیش کار Talib Haider
ذریعہ: AAP