معلق پارلیمنٹ کے نتیجے میں آسٹریلین گرین پارٹی کی حکمتِ عملی کیا ہوگی؟

انتخابی نتائیج کے بارے میں اندازے اور رائے عامہ کے جائیزے جاری ہیں مگر غیر واضع صورتحال میں Hung parliament کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔ ایسے میں آزاد امیدواروں اور تیسری بڑی جماعت گرینز کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔ آسٹریلین گرینز معلق یا ہنگ پارلیمنٹ کی صورت میں اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کررہی ہے۔

아담 밴트 녹색당 당수/ Greens strategy

Australian Greens leader Adam Bandt (centre)and Greens candidate for Higgins Sonya Semmens (left) speak to people outside an early voting centre in Melbourn. Source: AAP

وفاقی انتخابات میں چند دن باقی ہیں، گرینز پارٹی اپنی ترجیحات کا خاکہ بنا رہی ہیں، اگر گرینز ان انتخابات میں رائے شماری کے بعد طاقت کا توازن برقرار رکھتے ہیں تو وہ حکومت بنانے کی دعوےدار  لیبر پارٹی یا لبرل اتحادی جماعتوں کی حمایت کے عوض اپنے مطالبات پیش کرے گی۔  

پیر کو پارٹی نے برسبین میں اپنی مہم کا باضابطہ آغاز کیا ہے۔

اپنی تقریر میں، گرین رہنما ایڈم بینڈٹ موسمیاتی تبدیلی پر فوری کارروائی کا اعلان کررہے ہیں،  اگر گرینزحکومتی اتحاد یا کسی ایک جماعت کے ساتھ بات چیت کرے کی یا اگر لیبر پارٹی معلق پارلیمنٹ میں حکومت بنائے گی تو بڑھتے افراظ زر کے باعث مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کی حکمتِ عملی اور مقامی ایب اوریجنل لوگوں کے  بیانئے کو اہمیت دینا گرینز کی اہم ترجیحات ہوں گی۔  ۔

گرینز کے پاس فی الحال ایوان نمائندگان میں ایک اور سینیٹ میں نو نشستیں ہیں۔

انتخابی نتائیج کے بارے میں اندازے اور رائے عامہ کے جائیزے جاری ہیں مگر غیر واضع صورتحال میں   ایک ایسی پارلیمان بھی بن سکتی ہے جہاں کسی ایک جماعت کو واضع اکثریت حاصل نہ ہواس لئے ہنگ پارلیمنٹ کے خیال کو بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا ۔ ایسے میں آزاد امیدواروں اور تیسری بڑی جماعت گرینز کا کردار اہم ہو سکتا ہے۔

انتخابی مہم کے آخری ہفتے کے پہلے دن وزیر اعظم سکاٹ موریسن برسبین میں دن کی انتخابی مہم شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جب کہ اپوزیشن لیڈر انتھونی البانی پرتھ میں ہیں۔

ایس بی ایس کی اردو الیکشن لائیبری 

پوڈکاسٹ اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 


شئیر
تاریخِ اشاعت 16/05/2022 12:19pm بجے
شائیع ہوا 16/05/2022 پہلے 1:19pm
پیش کار Rehan Alavi
ذریعہ: SBS