Feature

بڑھتی عمرکے تارکینِ وطن کی لئیے صحت مند سرگرمیوں کی کمی مگر تبدیلی آرہی ہے

عام طور پر کھیلوں کو نوجوانوں کی سرگرمی سمجھا جاتا ہے جبکہ بڑھتی عمر کو پہنچنے والے تارکینِ وطن کیلئیے صحت مند سرگرمیوں کے مواقع کم ہی دستیاب ہوتے ہیں مگر اب صورتحال بدل رہی ہے

sports for over 40

Source: SBS Urdu

عام طور پر کھیلوں کو نوجوانوں کی سرگرمی سمجھا جاتا ہے جبکہ بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جسمانی ورزش کو چاق و چوبند رکھنے لئیے ضروری بھی قرار دیا جاتا   ہے۔ حالانکہ بڑھتی عمر کو پہنچنے والے تارکینِ وطن  کیلئیے صحت مند سرگرمیوں  کے مواقع کم ہی دستیاب ہوتے ہیں مگر اب صورتحال بدل رہی ہے اور سڈنی میں پاکستانی تارکینِ وطن کا ایک گروپ کئی سالوں سے کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں  کا ایک ایسا پروگرام  چلا رہا ہے جس میں چالیس سال سے ذیادہ عمر کے افراد  حصہ لے رہے ہیں ۔اس گروپ کے سرگرم رکن فیصل شمسی  کرکٹ، اسکواش اور دیگر کھیلوں کے بعد پچھلے دو سالوں سے بیڈ مینٹین کے ایسے مقابلے منعقد کر رہے ہیں جس کے شرکا کی بڑی تعداد کی عمر چالیس سال سے ذیاہ ہے۔۔فیصل نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ  انہوں نے پچیس سال پہلےکچھ ہم خیال اور ہم عمر دوستوں کے ساتھ   کرکٹ کھیلنے کا سلسلہ شروع کیا۔
شروع میں ہم لوگ وقت گزاری کے لئیے شوقیہ طور پر مختلف کھیل کھیلتے تھے مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کھیلوں نے باقاعدہ ٹورنامنٹ کی شکل اختیار کرلی
sports for over 40
Source: SBS Urdu
Majority of over 40 players enjoyed PBH Badminton tournament 

 : فیصل شمسی نے بتایا کہ پی بی ہیریسین بیڈمینٹین ۲۰۱۸ مقابلوں میں زیادہ تر شرکا کی عمر چالیس سال سے   زائید تھی

 ایسے تمام کھیلوں کے منتظمین کہتے ہیں کہ ان مقابلوں کا مقصد ہار جیت سے ذیادہ چاق و چوبند رہنے کی وہ جستجو ہے جو ان کھیلوں کے تمام شرکا میں پائی جاتی ہے  اور فیصل شمسی بھی اس سے اتفاق کرتے ہیں۔
ports for over 40
Source: SBS Urdu
پی بی ہیریسین بیڈمینٹین مقابلوں میں ہر عمر کے افراد نے حصہ لیا 

over 50 WC in Sydney
Source: SBS Urdu
اووّر ففٹی عالمی کرکٹ کپ دسمبر ۲۰۱۸  کے مقابلے آسٹریلیا میں منعقد ہوئے جن میں  پاکستانی ٹیم فائینل میں پہنچی مگر ٹیم کے منیجر عاشق قریشی کہتے یہ  عالمی مقابلے تمام ٹیموں کے لئیے نہ صرف فٹنس برقرار رکھنے کا بہترین ذریعہ بنے بلکہ  

  دوسرے ممالک کی  معاشرت کو سمجھنے اور باہمی روابط بڑھانے کا ذریعہ بھی ثابت ہوئے
گولڈ کوسٹ میں نومبر ۲۰۱۸ کے  پین پیسیفگ مقابلوں میں پاکستانی فاتح محمد شہزاد نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

  انِ مقابلوں میں  پچاس سال سے ذائد عمر کے  چوالیس ممالک کےپندرہ ہزارکھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

شئیر
تاریخِ اشاعت 16/12/2018 7:59pm بجے
شائیع ہوا 17/12/2018 پہلے 5:09pm
تخلیق کار Rehan Alavi