کرونا وائیرس کے باعث اس سال ٹیکس ریٹرن میں کیا کلیم کرسکتے ہیں؟

اگر آپ نے یکم جولائی سے 30 جون کے درمیان آسٹریلیا میں آمدنی حاصل کی ہے تو آپ کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔ جاب کیپر اور گھر سے دفتری کام جیسی تبدیلیوں کےاس مالی سال میں آپ کس طرح بہتر ٹیکس ریٹرن حاصل کرسکتے ہیں؟

Tax return

Source: Getty Images

اس سال تیرہ ملین سے زیادہ آسٹریلین شہری اور رہائشی ٹیکس گوشوارے جمع کروا رہے ہیں۔ ٹیکس کے گوشوارے اور ٹیکس ریٹیرن کے طریقہ کار کا ایک اہم حصہ آسٹریلین ٹیکس آفس یا "اے ٹی او"  کی طرف سے ٹیکس واپسی کی درخواستوں کا جائزہ لینا ہوتا ہے جب کہ کرونا وائیرس کے دوران آسٹریلین حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے کئی معاشی اقدامات کے باعث یہ  معمول سے ایک مختلف ٹیکس سال ہے۔
Small business
Source: Getty Images
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آسٹریلیا اینڈ نیوزی لینڈ  کے مائیکل کروکر کا کہنا ہے کہ چھوٹے موٹے یا معمولی کام کرنے والے افراد جو پہلے بیروزگار کہلاتے رہے ہیں وہ ٹیکس ادا کرنے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ مائیکل کروکر کہتے ہیں کہ  گرچہ اٹھارہ ہزار دو سو ڈالر سالانہ سے کم آمدنی والے ملازمین سے ٹیکس نہیں لیا جائے گا مگر انہیں پھر بھی ٹیکس ریٹرن جمع کروانا ضروری ہے۔   اسی طرح ہالیڈے ویزا 417 اور 462 رکھنے والے افراد جن کی آمدنی سینتیس ہزار ڈالر سالانہ سے کم ہو وہ بھی  ٹیکس سےمستثنیٰ ہیں۔

آسٹریلیا نے 40 سے زیادہ ممالک کے ساتھ ٹیکس معاہدوں پر دستخط کیے ہیں تاکہ حکومت ایسے افراد کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے جو آسٹریلیا میں  رہتے ہوئے بیرون ملک آمدنی حاصل کرتے ہیں ، اس طرح حکومت  دہرے ٹیکس اور ٹیکس کی  چوری پر نظر رکھ سکتی ہے۔

آسٹریلیا میں ملازمین کی لگ بھگ آدھی تعداد وفاقی حکومت کے کوڈ ۱۹ کے دوران معاشی بحران سے بچنے کے لئے متعارف کراوئے گئے کے تحت رقوم حاصل کر رہی ہے ۔ حکومت جاب کیپر پروگرام کے مستحق ملازمین کو سات سو پچاس ڈالر فی ہفتہ  کی رقم تنخواہ کے طور پر دے رہی ہے۔
یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ جاب کیپر کے ذریعے وصول کی جانے والی رقم پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
Mfanyabiashara ndani ya mgahawa wake
Mfanyabiashara ndani ya mgahawa wake Source: Getty Images
مائیکل کروکر کہتے ہیں کہ کرونا وائیرس کے باعث آنے والی تبدیلیوں کی وجہ سے یکم مارچ بر سرِ روزگار  افراد کے لئے ایک اہم تاریخ تھی۔  کیونکہ یکم مارچ کو ملازمت پر موجود افراد جاب کیپر کی رقم کے اہل ہیں ۔ ان کے مطابق کچھ معاملات میں ایسے مالکان جنہوں نے طویل عرصے سے ملازمین کو برطرف کردیا ہو وہ ان کی ملازمت بحال بھی کر سکتے ہیں۔
ایڈیلیڈ کے  کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ ملازمین کی جاب کیپر سے ملنے والی رقم ان کی اصل آمدنی سے ذیادہ ہو سکتی ہے۔  جاب کیپر کچھ کاروباری مالکان کے لئے ایک پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے مگر اس عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔ وہ جز وقتی کام کرنے والوں کو اخراجات کا حساب رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں
بہت سے اوبر اور فوڈ ڈیلیوری ڈرائیور بروقت اور درست ریکارڈ نہ رکھنے کے باعث ٹیکس ریٹیرن کا فائیدہ نہیں اٹھا سکیں گے
کوویڈ 19 کے سبب حکومت عارضی طور پر گھر سے کام کرنے والے لاکھوں آسٹریلین ملازمین کو 80 سینٹ فی گھنٹہ کی پیش کش کر رہی ہے۔ کلیم اللہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ گھر سے اپنے دفتری کام کے لئے ایک بڑی جگہ استعمال کرتے ہیں وہ مزید ٹیکس ریٹیرن حاصل کر سکتے ہیں بشرطیکہ ان کے پاس استعمال کرتے ہوئے تفصیلی ریکارڈ موجود ہوں۔

Uber driver
Source: Getty Images


 گھر سے کام کرنے والے تنہا کام کرنے والے سوِل ٹریڈر بھی ٹیکس میں چھوٹ  کی اسی طرح کی رعائیت حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح مورگیج اور کرائے پر بھی ٹیکس ریٹرن ممکن ہے مگر ٹیکس ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اس سے مالک مکان کے کیپیٹل گین ٹیکس پر اثرات  پڑ سکتے ہیں۔
مائیکل کروکر کے مطابق ٹیکس گوشواروں کے بارے میں ریکارڈ سے باخبر رہنے کا عمل سیدھا ہے۔

Small business
Source: Getty ImagesRick Gomez
اے ٹی او نے اردو کمیونیٹی سمیت سات سو کے قریب ثقافتی اور لسانی اعتبار سے مختلف کمیونٹی تنظیموں کے ساتھ مل کر ٹیکس کی معلومات تقسیم کرنے کے لئے کام کیا ہے۔ آپ  پیج پر ٹیکس سے متعلق معلومات حاصل کر سکتے ہیں یا مشورہ کے لئے اے ٹی او کو

13 28 21

پر کال کرسکتے ہیں۔  اگر آپ کی آمدنی 000 60،000 ڈالر سے  کم ہے تو آپ مفت ٹیکس کے بارے میں مفت مشورے اور امداد کے اہل بھی ہوسکتے ہیں۔اگر آپ کو اردو زبان میں مدد کی ضرورت ہو تو ، ترجمے اور ترجمان کی خدمات کے لئے

 13 14 50

پر کال کریں اور اے ٹی او ہیلپ لائن سے اردو میں بات کرنے کے لئے کہیں ۔




  آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔

اپنی ریاست یا علاقے میں کون سے پابندیاں ہیں یہ جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔

کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں دستیاب ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔ وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔ ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت سے آگاہی فراہم کرتا ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔


شئیر
تاریخِ اشاعت 14/07/2020 2:51pm بجے
شائیع ہوا 19/07/2020 پہلے 7:07pm
تخلیق کار Amy Chien-Yu Wang
پیش کار Rehan Alavi