سُپر یا ریٹائرمنٹ فنڈ سے رقم نکلوانے کی اجازت مگر شرائیط کیا ہیں ؟

Retirement Plan

Source: aag photos CC BY-SA 2.0

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلین حکومت نے کرونا وائیرس کے تناظر میں سُپر یا ریٹائرمنٹ فنڈ سے رقم نکلاوانے کی مشروط اجازت دی ہے مگر سپُر سے رقم نکلاوانے سے پہلے اس کے اثرات اور اہلیت کے بارے میں جاننا بے حد ظروری ہے۔ ٹیکس آ فس کے مطابق سپُر تک رسائی کے لئے غلط بیانی یا اس کے غلط استعمال پر جرماننے اور سزائیں ہو سکتی ہیں۔ سپُر اور ریٹاؕیرمنٹ کے امور کا تجربہ رکھنے والے وقاص سعید سپُر سے دس ہزارڈالر تک نکلوانے کی حکومتی اسکیم کی تفصیل بتا رہے ہیں۔


عام طور پر ، جب آپ ریٹائرمنٹ پر پہنچتے ہو تو اپنے سپر سے پیسے واپس لے سکتے ہیں۔مگر آسٹریلین حکومت نے کرونا وائیرس کے تناظر میں سُپر یا ریٹائرمنٹ فنڈ سے رقم نکلاوانے کی مشروط اجازت دی ہےتاہم  سپُر سے رقم نکلاوانے سے پہلے اس کے اثرات اور اہلیت کے بارے میں جاننا بے حد ضروری ہے۔ ٹیکس آ فس کے مطابق سپُر تک رسائی کے لئے غلط بیانی یا اس کے غلط استعمال پر جرماننہ ہو سکتا ہے۔ 

  •  سپر فند تک جلد رسائی بین الاقوامی طلباء ، عارضی ویزا رکھنے والوں کی مدد کر سکتی ہے
  • قبل از وقت رقم نکلوانے کی وجوہات اور دستاویزی ثبوت فراہم کرنا ضروری ہیں
  • مالی سال دو ہزار انیس دو ہزار بیس میں دس ہزار ڈالرتک کی رقم سپُر سے نکلوائی جاسکتی ہے۔
سپُر اور ریٹاؕیرمنٹ کے امور کا تجربہ رکھنے والے وقاص سعید سپُر سے دس ہزارڈالر  تک  نکلوانے کی حکومتی اسکیم کی تفصیل بتا تے ہوئے کہتے ہیں کہ اگرنوجوان  افراد مالی مشکلات کا شکار ہوں تو انہیں سپر فنڈ سے رقم نکلوانے کا اختیار ہے مگر اس سے پہلے انہیں اس بات کا دستاویزی ثبوت دینا ہو گا  کہ وہ واقعی  آمدنی نہ ہونے کے باعث تنگی کا شکار ہیں۔
کئی دیگر مخصوص حالات اور  مندرجہ ذیل شرائیط پر پورا اترنے والے افراد سپُر کو قبل از وقت رسائی حاصل کر سکتے ہیں  

  • آپ بے روزگار ہیں 
  • آپ جاب سیکر الاؤنس ، پیرنٹنگ الاؤنس یا کسی دیگر مالی معاونت کے اہل ہیں
  • مخصوص طبی حالات میں بھی سپر تک رسائی کی اجازت ہو سکتی ہے
  • یکم جنوری کو یا اس کے بعد آپ بے روزگار ہوگئے یا آپ کے اوقات کار میں کم از کم بیس فیصد کمی آگئی
  • اگر آپ اکیلے تاجر یا سول ٹریڈر ہیں تو آپ کی کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئیں یا آپ کے کاروبار میں بیس فیصد یا اس سے زیادہ کمی واقع ہوئی تھی
بین الاقوامی طلباء اور عارضی ویزا ہولڈر

ایسے عارضی ویزہ ہولڈر اور انٹرنیشنیل اسٹوڈنٹ جو کورونا وائرس کی مالی مشکلات کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں وہ اس فنڈ سے دس ہزار ڈالر سالانہ تک کی رقم نکال سکتے ہیں 
کریسنٹ ویلتھ سپرانیشن کےہیڈ آف ریلیشنشپ اور کسٹمر کئیرکے سربراہ  وقاص صدیقی کا کہنا ہے کہ ٹیکس آفس سُپر سے غیر قانونی طور پر رقم نکلوانے اور اس کے غلط استعمال پر نظر رکھتا ہے اور اس پر جرمانے اور سزائیں دی جا سکتی ہیں۔
Waqas Siddiqi
Source: Supplied
وہ یاد دلاتے ہیں کہ یہ معلومات صرف عام قسم کی ہے جبکہ ہر فرد کے مخصوص حالات کے تحت  الگ مشورہ ہو سکتا ہے۔ وہ مثال دیتے ہوتے بتاتے ہیں کہ اگر سپر سے چالیس سال کی عمر کے اندر والے افراد سپر نکالیں تو ریٹائیرمنٹ کے وقت ان کا سُپر کتنا رہ جائے گا۔ وہ یاد دلاتے ہیں کہ بغیر کسی معقول وجہ کے  اپنے سپر سے رقم نکلوانا یا اسے گھومنے پھرنے، غیر ضروری شاپنگ کرنے یا فوری تنگدستی سے  بچنے کے علاوہ فضول خرچی کے لئے استعمال کرنا بھی منع ہے۔ 

میں سپرسے رقم نکلوانے کے لئے ہدایات کے مطابق عارضی اور اسٹوڈنٹ ویزے والے افراد ان حالات میں آپ سپر سے رقم نکلوا سکتے ہیں:

 اسی دوران حکام سپرفنڈ کے بارے میں غلط معلومات ، سے بھی خبردار کر رہے ہیں۔

اگر آپ  اسٹوڈنٹ ویزے پر بارہ مہنے تک رہ چکے ہیں  اور آپ رہائش کے فوری اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔

  • آپ عارضی طور پر ہنر مند ویزا ہولڈر ہیں اور اب بھی ملازم ہیں لیکن رہائش کے فوری اخراجات کو پورا نہیں کرسکتے ہیں۔
  • آپ عارضی طور پر رہائشی ویزا ہولڈر ہیں (طالب علم یا ہنر مند ویزا ہولڈرز کے علاوہ) اور آپ رہائشی اخراجات کو پورا نہیں کرسکتے ہیں۔
وفاقی حکومت کی  اور کیے ویب پیج پر اہلیت کی تفصیل دیکھی جا سکتی ہے۔ 


کرونا وائیرس کے بارے میں حفاظتی ہدایات

آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔

اپنی ریاست یا علاقے میں پابندیوں کے بارے میں جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔

کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں موجود ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔

وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔

ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔


شئیر