کرونا وائرس لاک ڈاون نے کئی صنعتوں اور کاروبار کو شدید متاثرکیا ہے۔ تعمیرات کی صنعت اور جائیداد کا کاروبار بھی لاک ڈاون کے باعث زد میں آیا ہے ۔ عوام کی قوت خرید کم ہونے کے باعث جائیداد کی خرید و فروخت کی شرح میں واضح کمی دیکھی گئی ۔ اگرچہ اس شعبے سے وابستہ کچھ افراد کا کہنا ہے کہ تعمیرات لاک ڈاون میں بھی جاری تھیں لیکن نئے مکانات کی خریداری میں فرق آیا تھا ۔ اس صورتحال کے پیش نظر وفاقی حکومت نے پہلی مرتبہ گھر بنانے یا اپنے موجودہ گھر کی تعمیر و توسیع کرنے والے افراد کے لئے پچیس ہزارڈالر تک کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے ۔ اس گرانٹ کے ذریعے ایک طرف حکومت نئے گھر بنانے والے افراد کی مدد کرنا چاہتی ہے ۔دوسری طرف یہ گرانٹ جائیداد کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک افراد کا اعتماد بھی بحال کرے گی ۔
جائیداد کی خرید و فروخت کا کاروبار اس گرانٹ سے استحکام حاصل کرے گا، جبکہ سفید پوش طبقہ بہ آسانی اس گرنٹ کے تحت اپنے گھر کا حصول کر سکتا ہے ۔
- نئے گھر بنانے والے افراد کو وفاق کی جانب سے دی گئی گرانٹ ، ریاست کی جانب سے دی گئی گرنٹ کے علاوہ ہوگی ۔
- حکومتی اعلان کے بعد جائیداد کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے ۔
وفاق کی جانب سے اعلان کردہ اس گرنٹ سے متعلق کچھ افراد ابھی شک و شبہات کا شکار ہیں ۔محمد زبیر بھی ایسے ہی لوگوں میں شامل ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ گرانٹ کسی کو نہیں ملی اس لئے ابھی اس کی شرائط بھی غیر واضح ہیں ۔ محمد زبیر کہتے ہیں بظاہر تو یہ گرانٹ حاصل کرنا آسان لگتا ہے لیکن درحقیقت اس کا حصول مشکل ہے ۔جبکہ اس گرانٹ کا اصل فائدہ جائیداد کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کو ہوا ہے ۔ محمد زبیر کہتے ہیں حکومتی اعلان کے بعد تعمیرات اور جائیداد کی فروخت سے وابستہ افراد نے مکانات کی قیمت میں واضح اضافہ کر دیا ہے ۔
دوسری طرف تعمیرات کے کاروبار سے وابستہ خرم لطیف کہتے ہیں کہ زمین کی قیمت میں اضافے کی خبر محض ایک افواہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس لاک ڈاون کے دوران بھی اگرچہ تعیرات کا کام جاری تھا لیکن نیا گھر خریدنے والے افراد کی تعداد میں واضح کمی ہوئی تھی ۔تاہم حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج سے خریداروں کا ھوصلہ بڑھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو اس گرانٹ کا فائدہ جتنا جائیداد فروخت کرنے والے کا ہوا ہے اتنا ہی خریدار کا بھی ہوز ہے ۔ لاک ڈاون سے عوام کی قوت خرید میں جو کمی ہوئی تھی اس کا اثر کاروبا ر پر بہت زیادہ پڑا تھا لیکن حکومت کی جانب سے گرانٹ کے اعلان سے صورتحال میں کافی بہتری آئی ہے ۔
حسان اسرار جو حکومت کی اس گرانٹ سے فائدہ اٹھا کر اپنا پہلا گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس حوالے سے کہتے ہیں کہ مارکیٹ پر تحقیق کرنے سے کوئی اچھی آفر سامنے آجائے گی ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت ایسے افراد کو جوپہلا گھر بنانے والے افراد یا ایسے افراد جو اپنے گھروں کی تعمیر یا توسیع کرنا چاہتے ہیں ، پچیس ہزار ڈالر تک کی گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کر چکی ہے ۔ یہ گرانٹ 7 لاکھ پچاس ہزار ڈالر مالیت یا س سے کم قیمت کے گھروں پر فراہم کی جائے گی تاکہ متوسط طبقہ بہ آسانی اس گرانٹ سے مستفید ہو سکے۔
آسٹریلیا میں رہنے والی اپنی کمونیوٹی سے اپنی زبان میں رابطے میں رہئیے
ہم آپ کے لئیے وہ خبریں اور معلومات لے کر آتے ہیں جو آپ کے لئیے اہم ہیں۔
ہماری مفت موبائیل ایپ
"SBS Radio"
کو اپنے موبائیل پر انسٹال کیجئیے۔
ایس بی ایس اردو کی نشریات سڈنی، میلبورن، کینبیرا اور نیو کیسل کے علاوہ آسٹریلیا بھر میں قومی نشریاتی رابطے پر نشر ہوتی ہیں
اے ایم ور ایف ایم فریکیونسیز کی فہرست (SBS national AM and FM frequencies) آپ ہمیں ڈیجیٹل ریڈیو، ڈیجیٹل ٹی وی اور موبائیل پر بھی سُن سکتے ہیں۔ لائیو پروگرام کے دوران ہمیں 0429 996 263 پر ٹیکسٹ کیجئیے یا اردو فیس بُک پر رابطہ کیجیئے