آسٹریلیا میں بزنس اسپانسر شپ کے ویزے تین طرح کی مدت کے لئے دستیاب ہہں۔ کم عرصے کے لئے ، درمیانی مدت کے لئے اور لیبر معاہدے کی شرائیط میں شامل مدت کے لئے
اِن ویزوں پر آسٹریلین کاروباری اسپانسرز ، ہنر مند افراد کو آسٹریلیا بلوا سکتے ہیں۔
- ویزا پروسیسنگ کا وقت لگ بھگ پانچ دن ہوتا ہے
- اس ویزے کے لئے امیدوار کو لازمی طور پر کام کا تجربہ ہونا چاہئے
Source: Getty Images/Hidn20 Imagery
کا مقصد انُ آسٹریلین کاروبار کی مدد کرنا ہے جنہیں یہاں ضروری مہارت والے ہنر مند افراد فوری طور پر نہیں مل پاتے۔ عارضی مہارت کی قلت دور کرنے کے لئے وضع کردہ اس پروگرام کے تحت ذیلی ویزہ 482 بیرون ملک مقیم مزدوروں کو آسٹریلیا میں مختلف شعبوں میں عارضی ملازمت فراہم کر سکتا ہے ۔
جوڈت البیز امیگریشن ایجنٹ اور اے جے لا آسٹریلیا میں پرنسپل وکیل ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ بیرون ملک سے کسی کارکن کی کفالت یا اسپانسر شپ کرتے وقت پروسیسنگ کے تین مراحل ہوتے ہیں۔پہلے مرحلے میں آجر یا بزنس کے مالک کو اسپانسرشپ کے لئے درخواست دینا ہوتی ہے۔آسٹریلین امیگریشن اور ملازمت کے قانون کے تحت ایک مثالی ٹریک ریکارڈ کے ساتھ قانونی طور پر قائم کردہ بزنس اسِ اسپانسر شپ پروگرام کے تحت بیرونِ ملک سے ملازمیں کو بلوانے کی درخواست دے سکتا ہے۔
Government analyst ABARES has predicted a 15 to 25 per cent jump in the price of some fresh fruit and vegetables owing to a labour shortage. Source: Getty Images/pixdeluxe
اسپانسر شپ کے لئے درخواست کی لاگت چار سو بیس ڈالر ہے ، اور اس اسپانسر شپ کو منظوری کے دن سے پانچ سال تک کی مدت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔
کاروبار اضافی فیس کے بغیر بھی ایک تسلیم شدہ کفیل یا اسپانسر بن سکتا ہے جس کے بعد وہ اسپانسر صرف پانچ دن کے عرصے میں کسی کو باہر سے بلانے کی درخواست منظور کروا سکتا ہے۔
کسی ہنر مند کی نامزدگی تب ہوتی ہے جب ایک منظور شدہ کفیل یا اسپانسر اس ملازمت کی نشاندہی کرتا ہے جس کو پُر کیا جائے۔ دوسرے مرحلے میں اسپانسر کو یہ ثابت کرنا ہو تا ہے کہ اسے کوشش کے باوجود مقامی طور پر ایسا ہنر مند دستیاب نہیں جو اس پوزیشن کو پُر کر سکے۔ اس کے لئے مقامی سطح پر آسامی بھرنےکے اشتہارات دینے کا ثبوت دینا ہو تا ہے۔ آجروں یا بزنس مالکان کو کم از کم دو مقامی پلیٹ فارمز پر پوزیشن کی تشہیر کرنی ہوتی ہے۔
مسِ البیز کا کہنا ہے کہ تیسرا اور آخری مرحلہ وہ ہے جب بیرون ملک ہنرمند کارکن ویزا کے لئے درخواست دیتے ہیں۔ آجر یا مالک اسپانسر اور بیرون ملک کام کرنے والے دونوں افراد کو محکمہ امیگریشن کے پاس درخواستیں داخل کرنا ہوتی ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ ویزا درخواست درج کروانے سے پہلے کاروباری اداروں کو اسپانسرشپ کی منظوری حاصل کرنی ہوگی اور حکومت کے ذریعہ آسامی بھرنے کے لئے حکومتی کی طرف سے نامزدگی کے عمل سے کزرنا ہوتا ہے۔ اگر کفالت یا نامزدگی ناکام ہوجاتی ہے تو پھر ویزا کی درخواست بھی ناکام ہوجائے گی۔
درخواست دہندگان کو انگریزی میں مہارت ، صحت اور کردارکے سرٹیفیکٹ کےعلاوہ اپنے پیشے کی مہارت کو ثابت کرنا ضروری ہے
اسپانسر کئے جانے والے امیدوار کو یہ بھی ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے کم از کم دو سالوں کے لئے نامزد پیشہ یا متعلقہ فیلڈ میں کل وقتی کام کا تجربہ حاصل کیا ہے۔
Source: Getty Images/JohnnyGreig
آسٹریلیا میں بزنس اسپانسر شپ کے ویزے تین طرح کی مدت کے لئے دستیاب ہہں۔ کم عرصے کے لئے ، درمیانی مدت کے لئے اور لیبر معاہدے کی شرائیط میں شامل مدت کے لئے۔
قلیل المدتی یا کم وقت کا ویزہ
کم مدتی ملازمت کے ویزوں کے امیدواروں کا پیشہ امیگریشن کے محکمہ کی شارٹ ٹرم اسکیلڈ اکیوپیشنیل کی فہرست
میں شامل ہونا چاہئے۔ کم مدت کی ان درخواستوں پر امیگریشن کا محکمہ عام طور پر پچاس دن کے اندر کارروائی کرتا ہے اور اس کی فیس ایک ہزار دو سو پیسنٹھ ڈالر ہے۔
کم مدت کے اسپانسرڈ ویزوں پر بین الاقوامی تجارتی واجبات کا اطلاق نہیں ہوتا ، بیرون ملک مقیم کارکن آسٹریلیا میں دو سال تک کام کرسکتے ہیں۔ یہ ویزا مستقل رہائش کا راستہ فراہم نہیں کرتا ہے اور اس کی صرف ایک بار تجدید ہو سکتی ہے۔
درمیانی مدت کا ویزہ
اس زمرے میں درخواست دینے کے لئے ، بیرون ملک مقیم کارکنوں کا پیشہ "درمیانی اور طویل مدتی مہارت" کی فہرست
میں شامل ہونا ضروری ہے۔اس کٹیگری میں ویزے کی کاروائی میں ساٹھ دن لگتے ہیں اور اس کی فیس دو ہزار چھ سو پینتالیس ڈالر ہے۔
اس اسکیم کے تحت آنے والے بیرون ملک مقیم کارکن آسٹریلیا میں چار سال تک رہ سکتے ہیں اور مدت پوری ہونے پر مستقل رہائش کے لئے بھی درخواست دے سکتے ہیں۔
مزدوری کے معاہدے کے تحت اسپانسر شپ ویزہ
آسٹریلیا کی حکومت اور صنعتی مالکان کے درمیان مزدوری کے معاہدے ہیں جن میں مہارت میں کمی رکھنے والے افراد بھی بلائے جا سکتے ہیں۔
جن صنعتوں میں فی الحال مزدوری کے معاہدے کے تحت اسپانسر شپ کی جا سکتی ہے ان میں ڈیری ، ماہی گیری ، گوشت ، وزارتِ مذہب ، ریسٹورانٹ اشتہاری صنعت اور باغبانی کے شعبے شامل ہیں۔ اس ویزا کی قیمت 26645 امریکی ڈالر ہے ، اور درخواست دہندہ کو مزدوری کے معاہدے کی شرائط کے تحت زیادہ سے زیادہ چار سال تک رہنے کی اجازت ہوتی ہے۔
تینوں اسپانسر شپ ویزوں میں مرکزی درخواست دہندگان کو کنبہ کے افراد کو درخواست میں شامل کرنے کی اجازت ہے
اسپانسر شدہ ملازم کے خاندانی ممبران کو صحت اور کردار کی جانچ کی ضروریات پوری کرنا ضروری ہیں اور ان کے پاس صحت کا مناسب انشورنس بھی ہونا چاہئے کیونکہ وہ آسٹریلیا میں رہتے ہوئے صحت کی دیکھ بھال کے تمام اخراجات کے لئے ذاتی طور پر ذمہ دار ہیں۔
ہنر مند کے پیشوں کی فہرست کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے یا عمومی معلومات کے لئے نیچے دی ہوئی ویب سائٹ دیکھیں
کرونا وائیرس کے بارے میں حکومتی ہدایات
آسٹریلیا میں لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطے کے دوران کم ازکم ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھنا چاہیئے۔
اپنی ریاست یا علاقے میں پابندیوں کے بارے میں جاننے کے لئے اس ویب سائٹ کو وزٹ کیجئے۔
کروناوائرس ٹیسٹنگ اب آسٹریلیا بھر میں موجود ہے۔ اگر آپ میں نزلہ یا زکام جیسی علامات ہیں تو اپنے ڈاکٹر کو کال کرکے ٹیسٹ کرائیں یا پھر کرونا وائرس انفارمیشن ہاٹ لائن 080 180020 پر رابطہ کریں۔
وفاقی حکومت کی کروناوائرس ٹریسنگ ایپ کووڈسیف اب آپ کے فون پر ایپ اسٹور کے ذریعے دستیاب ہے۔
ایس بی ایس آسٹریلیا کی متنوع آبادی کو کووڈ ۱۹ سے متعلق پیش رفت کی آگاہی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔ یہ معلومات تریسٹھ زبانوں میں دستیاب ہے۔