- آسٹریلیا میں صرف وزیر داخلہ ، امیگریشن وزیر یا ان کے مندوب ہی آسٹریلین ویزا منسوخ کرسکتے ہیں
- اگر ویزہ مائیگریشن ایکٹ 1958 کے سیکشن 501 کے تحت منسوخ کردیا گیا ہو تو اس صورتحال میں آپ اپنے ویزے پر نظر ثانی کے لئے درخواست دے سکتے ہیں ۔
میکوری یونیورسٹی کے قانونی ماہر کے مطابق ایسے میں قانونی مدد کے ذریعے ویزے کی منسوخی کے خلاف اپیل کے لئے قانونی مدد سے مثبت نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں
ویزہ کن وجوہات کے باعث منسوخ ہوتا ہے؟
![Asylum seekers in detention](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/asylum_seekers_in_detention_0.jpg?imwidth=1280)
Source: AAP Image/Darren England
کوئینز لینڈ کے غیر قانونی پناہ گزینوں کے لئے کام کرنے والی امیگریشن لیگل سروس کی وکیل اور امیگریشن ایجنٹ ٹم میڈیگن کے مطابق ، عام طور پر ویزے کی منسوخی ویزے کی شرائط کی خلاف ورزی کے باعث ہوتی ہے ،مشکوک کردار یا کیریکٹر کی ضروریات کو پورا کرنے میں ناکامی یا ویزا درخواست میں غلط معلومات کی فراہمی کا علم ہونے پر بھی ویزہ منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
ایک بار جب ویزا منسوخ ہوجاتا ہے تو وہ شخص غیر قانونی رہائیشی قرار دیا جاتا ہے۔ ااور ایسے فرد کو امیگریشن کا محکمہ حراست میں لے کر آسٹریلیا سے جلا وطن کرنے کا پابند ہوتا ہے۔
میڈیگن کا کہنا ہے کہ ایک بار جب آپ کو محکمہ داخلہ کی طرف سےویزے کی منسوخی کی اطلاع مل جاتی ہے تو نوٹس ملتے ہی قانونی مشاورت کرنا بے حد اہم ہے کیونکہ ویزہ منسوخی کے نوٹس کے بعد آسٹریلیا میں رہنے کی مہلت بعض اوقات صرف دو دن تک ہوسکتی ہے۔
لیگل ایڈ نیو ساؤتھ ویلز کی وکیل کیٹ بونز کا کہنا ہے کہ غلط معلومات فرہم کرنے والے ویزہ ہولڈر کا ویزہ غلط بیانی کا علم ہوتے ہی منسوخ کردیا جاتا ہے اور یہ منسوخی قانون کے عین مطابق ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ حالیہ برسوں میں اس قسم کی منسوخی میں بہت اضافہ ہوا ہے اور اس سے پناہ گزیں اور مہاجرین خاص طور پر متاثر ہو رہے ہیں .
میڈیگن کا کہنا ہے کہ آپ اپنے ویزا کی میعاد ختم ہونے سے پہلے آسٹریلیا میں قانونی طور پر رہنے کے لئے عبوری یا برجِنگ ویزے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔
ویزہ ختم ہونے پر بھی آپ کس طرح رک سکتے ہیں؟
قانونی طور پر جائز وجوہات کے باعث آپ آسٹریلیا میں قیام کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کا ویزہ کیس ریویو یا جایئزے کے مرحلے میں ہے تب آپ عبوری ویزے یا برجِنگ ویزے پر آسٹریلیا میں اس وقت تک رہ سکتے ہیں جب تک آپ کے کیس کا فیصلہ نہ ہو جائے۔ ایسے میں اے اے ٹی جائزے یا ریویو کے نتائج کا انتظار کرتا ہے ۔ کورونا وائرس کے وبائی امراض کے دوران اگر آپ ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہیں تب بھی آپ کہیں جا نہیں سکتے۔ ممکنہ طور پر آپ کے آبائی ملک کیلئے پروازیں نہ چل رہی ہوں یا ایسا بھی ممکن ہے کہ موجودہ صورتحال میں آپ کی حکومت لوگوں کو اپنے ملک میں داخل نہ ہونے دے رہی ہو۔ ایسی تمام صورتحال میں بھی آپ کا قانونی ایجنٹ یا وکیل عبوری ویزے کا انتطام کروا سکتا ہے۔
ویزے منسوخی کی دیگر وجوہات
ڈاکٹر ڈینئیل کا کہنا ہے کہ اکثر ویزہ منسوخی نوٹس میں ویزہ منسوخی کی صاف وضاحت موجود ہوتی ہے ۔ کئی کیسس میں یا تو دستاویزی ثبوت کھو جاتے ہیں یا کسی ژناکتی اسناد نہیں ہوتیں کیونکہ کچھ ملکوں میں شناخت کی بعض دستاویزات جاری ہی نہیں کی جاتیں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ کچھ مخصوص ثقافتوں کے لوگ دستاویزات میں تاریخ پیدائش سمیت دیگر معلامات کی درستگی کو بہت کم اہمیت دیتے ہیں۔
کیا ویزے کی تنسیخ پر جیل بھی جا سکتے ہیں؟
![Refugee camp](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/refugee_camp_0.jpg?imwidth=1280)
Source: AAP Image/EPA/BORIS ROESSLER
میکواری یونیورسٹی سوشل جسٹس کلینک سیاسی پناہ کے متلاشی اور مہاجرین کے لئے قانونی مشورے فراہم کرتا ہے۔ کلینک کے سربراہ ڈاکٹر ڈینئیل کا کہنا ہے کہ ویزہ منسوخ ہوتے ہی بارہ ماہ یا اس سے زیادہ کی قید کی سزا خودبخود شروع ہو جاتی ہے۔ ویزہ کینسل ہونے والا فرد وزیر برائے امیگریشن کو براہ راست ویزا کے لئے دوبارہ درخواست دینے کا اختیار رکھتا ہے لیکن اس دوران آپ عام طور پر امیگریشن کی حراست میں رہتے ہیں ، اور اس عمل سے گزرنے میں کبھی کبھی کچھ سال تک لگ جاتے ہیں۔
کیٹ بونس کا کہنا ہے کہ خاندانی تشدد کا نشانہ بننے والے افراد کو بعض اوقات ان کے بدسلوکی شراکت داروں کے ذریعہ ویزا منسوخ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں جن کے پاس حقیقت میں ایسا کرنے کا قانونی اختیار نہیں ہے۔
وہ کہتی ہیں کہ اگر کسی کو کسی متشدد ساتھی کو چھوڑنے کی ضرورت ہے جہاں وہ عارضی ویزا ہولڈر کی حیثیت سے ان پر انحصار کرتے ہیں تو ، یہ محکمہ امیگریشن کی پالیسی ہے کہ وہ کسی شخص کا ویزا منسوخ نہیں کرے گا۔ لیکن یہ ضروری ہے کہ متاثرہ شخص اس بات کی محکمہ امیگریشن کو فوری اطلاع دے ۔
![Red Cross](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/red_cross_0.jpg?imwidth=1280)
Source: AAP Image/EPA/Alejandro Garcia
ڈاکٹرغزلباش کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں ، ویزا منسوخی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے کئی طریقے ہیں ، لیکن عام طور پر ، لوگوں کو انتظامی اپیلیں ٹریبونل (اے اے ٹی) کے ذریعے اپیل کرنے کا حق حاصل ہے۔
اس میں بنیادی طور پر آزاد لوگ بھی شامل ہیں جو اسی طرح کی صورتحال کا شکار ہوں ۔ وزیر مقدمات کے تمام حقائق کو دیکھتا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا اس معاملے میں منسوخی مناسب ہے یا نہیں۔
ڈاکٹرغزلباش کے مطابق ، آپ فیڈرل سرکٹ کورٹ میں کسی خاص مجبوری کی بنیادوں پر عدالتی جائزے کی درخواست بھی دے سکتے ہیں ۔کوڑت دیکھتی ہے کہ کہیں آپ کا ویزا منسوخ کرنے کے فیصلے کے طریقہ میں کوئی قانونی غلطی تو نہیں تھی۔ غزیلابش نے اے ٹی ٹریبونل کے ممبروں کے کیس کے تجزیے میں پچاس یا اس سے زیادہ مقدمات کا جائیزہ لیا ، ڈاکٹر غزیلابش نے دیکھا کہ ٹریبنول کے نتائج میں کافی حد تک تغیر ہے جو آپ کے کیس میں مقرر فیصلے پر منحصر ہے۔
تجزئیوں سے پتہ چلا کہ فیصلے کرنے والے دو ٹریبونل ممبر نے کبھی بھی مہاجر درخواست دہندگان کے حق میں فیصلہ نہیں دیا۔ جبکہ ایک ٹریبونل ممبر نے 86٪ مقدمات میں پناۃ گزینون یا مہاجرین کو رعایت دی۔ ڈاکٹر غزیلبش کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ تمام درخواست دہندگان کے وکلا میں سے 52٪ مہاجرین کی نمائندگی کا قانوںی حق نہیں رکھتے تھے ۔
انہوں نے محسوس کیا کہ درست قانونی نمائندگی کرنے سے کسی پناہ کے متلاشی کی کامیابی کو سات گنا بہتر نتیجہ جاسکتا ہے۔ ، ڈاکٹر غزیلبش کا کہنا ہے کہ یہ ضروری ہے کہ درخواست دہندگان مشورہ کے لئے کسی وکیل یا قانونی طور پر منظور شدہ مائگریشن ایجنٹ سے رابطہ کریں ۔
مدد کیسے لے سکتے ہیں؟
![Legal consultation](https://images.sbs.com.au/drupal/yourlanguage/public/legal_consultation.jpg?imwidth=1280)
If your visa is canceled, it is recommended to seek legal assistance immediately. Source: Getty Images/Maskot
مفت قانونی مشورے کے لئے اپنے مقامی ریاست یا علاقے میں قانونی امداد کی خدمات سے رابطہ کریں ۔ مہاجر اور امیگریشن لیگل سروس یا ویزوں کے معاملات پر مدد کے لئے ریڈ کراس کی ہنگامی امداد دستیاب ہے۔ مزید معلومات کے لئے ریڈ کراس کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
آسٹریلین ریڈ کراس کی تنظیم لوگوں کو ان کے ویزا کی حیثیت سے قطع نظر ، کھانے کی امداد کے ساتھ ساتھ محکمہ سوشل سروسز کی شراکت ساتھ کچھ مالی مدد بھی فراہم کرتی ہے۔
ایک کنبہ کے لئے تقریبا چار سو ڈالر کی ادائیگی کی جا سکتی ہے۔ بیروزگار، افراد اور مشکل میں گرفتار بین الاقوامی طلبہ کے علاوہ ویزے کی مدت ختم ہونے والے پریشان افراد بھی ریڈ کراس کی مالی امداد سے فائیدہ اٹھا سکتے ہیں۔
گرچہ یہ بہت ذیادہ رقم نہیں مگر گزر بسر اور دوا علاج کے لئے کار آمد ہو سکتی ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ اس مضمون میں دیئے گئے تبصرے صرف عام مشورے ہیں اور تمام حالات پر لاگو نہیں ہوتے ہیں۔ اگر آپ کو اپنے ویزا کی حیثیت کی فکر ہے تو ، یہ بہتر ہے کہ آپ جتنی جلدی ممکن ہو قانونی مشورہ لیں۔
مزید معلومات کے لئے ان ویب سائٹس پر جائیے