یہ تو اس رپورٹ کے محض چند بھیانک نکات ہیں، جس کے مطابق ایک تہائی ڈاکٹرز نے تو اگلے پانچ برس میں یہ پیشہ ترک کرنے کی ٹھان لی ہے۔
ایمیلی مکڈونلڈ اپنے میڈیکل اسکول میں درس و تدریس کے آخری ہفتے میں ہیں۔
وہ ان دنوں اپنے خوابوں کی تلاش میں ایک بہترین ملازمت کے بارے میں سوچ رہی ہیں لیکن GP بننا ہرگز ان کی ترجیحات میں شامل نہیں۔
بلک بلنگ کا فیصلہ دراصل مساوی ہیلتھ کیئر اور معیاری ہیلتھ کیئر کے درمیان فرق کرنے کا ہے فیصلہ ہے، جن میں سے محض ایک کا انتخاب کوئی بھی ڈاکٹر نہیں چاہے گا۔ایمیلی مکڈونلڈ
ایسا سوچنے والی ایمیلی مکڈونلڈ اکیلی نہیں ہیں۔
ان کے کالج کی صدر ڈاکٹر نکول ہگنز کہتی ہیں: "ہم نے دیکھا ہے کہ ہمارے گریجویٹس کا محض 13٫1 فیصد ہی جنرل پریکٹس یا جی پی کو اپنا پیشہ بنانے کا سوچ رہے ہیں۔ تو ہیلتھ آف دی نیشن رپورٹ میں اجاگرکیئے گئے بیشتر مسائل اس پیشے میں شروع سے آخر تک وابستہ کارکنان سے متعلق ہیں۔"
طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ڈاکٹرز کا مورال ان دنوں کافی گرا ہوا ہے۔
آسٹریلیئن میڈیکل ایسوسی ایشن نیو ساوتھ ویلز کے چیئرمین ڈاکٹر کینیتھ مک کروری کہتے ہیں:
"انہیں اپنا کام جاری رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ یہاں سڈنی کے جنوب مغرب میں ہم نے گزشتہ برس 30 فیصد GP کی کلینکس کو بند ہوتے دیکھا ہے محض اس لیے کہ وہ مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پارہے تھے۔ ہمارے مریض بھی معاشی اور معاشرتی مسائل سے جونچ رہے ہیں۔ وہ میڈی کیئر کی جانب سے ملنے والی رعایات اور ہماری جانب سے AMA کی تجویز کردہ فیس کے مابین فرق کو برداشت نہیں کر پارہے۔
An overview of the Medicare app Source: SBS
ڈاکٹر مک کروری کہتے ہیں کہ طب کے شعبے سے وابستہ نوجوانوں کا GP کے شعبے کی جانب مائل نہ ہونا قابل فہم ہے۔
"اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کے مقابلے میں کم اجرت اور کلینکس کا پے درپے بند ہونا محض اس لیے کہ مریضوں کو بغیر کسی اجرت کو تو دیکھا نہیں جاسکتا۔ اور پھر یہ سمجھ سے بالاتر ہے، آپ ایسے پیشے میں کیوں جائیں گے جب آپ زیادہ اجرت، کم دباو اور تھکاوٹ والے دوسرے کام کرسکتے ہیں۔"
ڈاکٹر ہگنز کے بقول ایک ہی راستہ ہے جس سے اس شعبے کو پرکشش رکھا جاسکتا ہے۔
"ہمارے نوجوان ڈاکٹرز کے لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ GP کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی جائے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ انہیں معاوضے کے ساتھ ولادت اور تعلیم کی تعطیلات ملیں جیسے ہسپتالوں میں ان کے دیگر ساتھیوں کو ملتی ہیں۔"
یاد رہے کہ آسٹریلیا کی وفاقی حکومت نے میڈی کیئر کے عوامی طبی انشورنس نظام کو بہتر کرنے کا عزم دہراہا ہے۔
وزیر صحب مارک بٹلر نے رواں برس مئی میں بلک بلنگ کے بجٹ کو تین گنا کرنے کا عندیہ دیا تھا۔
"مجھے امید ہے کہ ان مراعات کے بعد ملک بھر میں کلینکس کا بلک بلنگ کے حوالے سے رویہ بدلے گا ۔ لیکن اس ضمن میں تمام ڈیٹا ہماری حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میں ایک شفاف انداز میں عام کیا جائے گا۔"
آسٹریلیئن میڈیکل ایسوسی ایشن نیو ساوتھ ویلز کے چیئرمین ڈاکٹر کینیتھ مک کروری مانتے ہیں، لیکن ان کے بقول مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
حکومت نے بلک بلنگ کے فروغ کے لیے میڈی کیئر کے پروگرام میں خاصی سرمایہ کاری ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ یہ کافی نہیں۔ یہ بہت سے سارے ڈاکٹرز اور ان کے مریضوں کے لیے بہت دیر بعد ہورہا ہے۔آسٹریلیئن میڈیکل ایسوسی ایشن نیو ساوتھ ویلز کے چیئرمین ڈاکٹر کینیتھ مک کروری
شعبہ طب سے وابستہ طالب علم جیسا کہ ایمیلی مکڈونلڈ کہتی ہیں کہ ان کے مسقتبل کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ معلوم ہوتا ہے۔
"یہ سب دیکھ کر خاصا افسوس ہوتا کہ آپ جو کر رہے ہیں اس کے مریضوں پر اثرات کو نظر انداز کر دیا جائے گا۔ میرے خیال میں آپ طب کے شعبے میں یہ سوچ کر جاتے ہیں کہ معاشرے کے لیے کچھ بہتر کرسکیں اور جب آپ یہ نہیں کرپاتے تو امیدون پر پانی پھر جاتا ہے۔" GP کے شعبے کو ترک کرنے سے متعلق ان کا فیصلہ ماہرین کے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کے مطابق اگر وقت کے ساتہ ساتہ ملک بھر میں GP کی تعداد مزید کم ہوگی تو بالآخر ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ جات پر تمام تر دباو بڑھے گا اور ان تمام مسائل کا ملبہ اس کے اوپر پڑے گا۔
ایس بی ایس اردو پر رایان ٹیمر اور روتھ مک ہیوڈلن کی یہ رپورٹ آپ کے لیے پیش کی شادی خان سیف نے.
_________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: