کیا کووڈ۔۱۹ ویکسین لگانے سے روزہ ٹوٹ سکتا ہے؟ جانئے اس بارے میں آسٹریلین علما کی رائے

Halal vaccine campaign.

A health care worker injects a dose of COVID-19 vaccine during a mass vaccination drive inside Grand MosqueIndonesia is a part of a halal vaccine campaign. Source: EPA/HOTLI SIMANJUNTAK

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ شروع ہوچکا ہے ۔آسٹرلین علما سمیت عالمی مسلم تنظیمیں کووڈ۔۱۹ کی ویکسین کے حلال ہونے اور روزے میں اس کے استعمال کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی من گھڑت خبروں پر توجہ دینے کے بجائے علما اور ڈاکٹروں کی رائے پر عمل کرنے کا مشورہ دے رہی ہیں۔


پاکستان، سعودی عرب، جامع اظہر اور متحدہ عرب امارات کے دارالافتاع سمیت دنیا بھر کے اسلامی علما اور برطانیہ کے صحت عامہ کے ادارے، نیشنل ہیلتھ سروس کے رہنماوں نے اس بات پر ذور دیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں روزے کی حالت میں کرونا ویکسین لگوائی جاسکتی ہے اور اس سے روزے پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے بھی مسلمانوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اس مقدس مہینے کے دوران دن کے اوقات میں، روزے کی حالت میں کووڈ۔۱۹ ویکسین لینے کی اجازت ہے اور اس سے روضہ نہیں ٹوٹتا۔
اسی طرح ویکسین میں کسی غیر حلال اجزا کے شامل ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت موجود نہیں اور علما کرام نے ڈاکٹروں اور طبی ماہرین سے مشاورت کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ ویکسین میں کسی قسم کے غیر حلال اجزا شامل نہیں اور نہ ہی اس کے کوئی منفی اثرات ہیں اور دینی لحاظ سے یہ ویکسین مکمل طور پر حلال ہے۔

روزے کی حالت میں کووڈ ویکسین لگوانے کے بارے میں ایس بی ایس اردو نےآسٹریلیا میں مختلف علما کرام سے گفتگو کی ہے۔

  سڈنی کی مسجد قبا کے ڈاکٹر شبّیر احمد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں روزے کی حالت میں ویکسین کا انجیکشن لگایا جاسکتا ہے۔

’روزے کی حالت میں آپ اگر انجیکشن لگاتے ہیں تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔ روزے کے فاسد ہونے کا کرائٹیریا یہ ہے کہ کوئی بھی چیز  آپ کے معدے میں  براہِ راست جائے اور یہ انجیکشن معدے میں براہِ راست نہیں جاتا۔ اس میں تمام علما کا اتفاق ہے کہ اس انجیکشن سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

ویکسین میں ممکنہ حرام اجزا کے ہونے کے بارے میں ڈاکٹر شبیر احمد کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں علما اور آسٹریلیا کے ڈاکٹروں کی اہم ملاقاتیں ہوئیں جس میں انھیں یقین دہانی کرائی گئی کہ ویکسین میں کوئی حرام اجزا شامل نہیں ہیں۔
چاہے آپ روزے کی حالت میں ہیں یا نہیں آپ اس ویکسین کو بغیر کسی پریشانی کے آرام سے لگوا سکتے ہیں۔
برسبین کی مسجد تقویٰ کے مولانا نظام الحق تھانوی کا کہنا ہے کہ  کووڈ۔۱۹ ویکسین لگائی جاسکتی ہے اور اس سے روزے پر اثر نہیں پڑے گا۔
کوئی گھبراہٹ نہیں ہونی چاہیئے کہ اس ویکسین سے ہماری عبادت متاثر ہوگی
میلبورن میں مولانا عبدل قاسم رضوی کا ویکسین لگوانے کے بارے میں کہنا ہے کہ روزے کی حالت میں ویکسین لگوائی جاسکتی ہے اور انجیکشن بھی لگایا جاسکتا ہے۔
روزے کی حالت میں کووڈ ویکسین، فلو ویکسین اور بلڈ ٹیسٹ بھی کروایا جاسکتا ہے
جو انجیکشن غذایت فراہم کرتا ہے اسے روزے کی حالت میں حرام قرار دیا گیا ہے، یعنی جس سے انسان کی بھوک اور پیاس کا احساس ختم ہوجائے۔

 دوسری جانب برسبین میں ہالینڈ پارک  مسجد کے امام و خطیب مولانا عزیر اکبر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی ماہِ رمضان میں ٹیکہ [انجیکشن] لگواتا ہے تو اس کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
While the person is fasting, the vaccine injection will not invalidate the fast
پوڈ کاسٹ سننے کے لئے اوپر دئے آڈیو آئیکون پر کلک کیجئے 

  یا پھرنیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے





شئیر