'ہمت نہیں ہارنا': مورلینڈ کونسل کے مئیر لیمبروس ٹاپینوس کا رہائشیوں کے لئے اہم پیغام

Mayor Lambros Tapinos, Moreland Council, Melbourne.

Mayor Lambros Tapinos, Moreland Council, Melbourne. Source: Moreland Council

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

آسٹریلیا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والوں کی ایک بڑی تعداد میلبورن کی مورلینڈ کونسل کے سبربز میں رہتی ہے۔


مورلینڈ کونسل میں اب تک درجنوں اموات ہوچکی ہیں جبکہ سینکٹروں کی تعداد میں کووڈ۔۱۹ کے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ کئی کلسٹرز اور ہاٹ اسپاٹس کی وجہ سے لوگوں کو سخت پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔

ایس بی ایس اردو نے مورلینڈ کونسل کے مئیر لیمبروس ٹاپینوس سے کمیونٹی کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی ہے۔
مئیر لیمبروس ٹاپینوس کا کہنا ہے کہ کئی مہیںوں سے جاری لاک ڈاون کے باعث لوگ پریشان ہیں لیکن اس موقع پر ہمت نہیں ہارنی۔ 

"یہ ایک جنگ جیسی صورتحال ہے اور ہمارا دشمن کرونا وائرس ہے جو نظر نہیں آتا۔

" کئی پہلی نسل کے تارکینِ وطن اس وبا کے باعث ہمارا ساتھ چھوڑ گئے۔

"لوگوں کی ملازمتیں ختم ہوگئیں، روز مرہ کی زندگی میں مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

"لیکن عوام کو اس مشکل وقت میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔ ہم یہ جنگ جیت رہے ہیں"

فاکنر اور ملحقہ علاقوں میں کئی افراد ایسے ہیں جو رائڈ شئیرنگ سروس میں ملازمت کرتے ہیں۔ وبا کا اثر اس طبقے پر بھی پڑا ہے۔
مئیر لیمبروس ٹاپینوس کا کہنا ہے کہ وہ خود رائڈ شئیرنگ سروس کا استعمال کرتے ہیں۔

"ایسا لگتا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران اس کاروبار میں تھوڑی گراوٹ آئی ہے جبکہ کھانے کی ڈیلوری سروس کے سلسلے میں ایس نظر آتا ہے کہ اس کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔

"میں اپنے ٹرانسپورٹ کے عملے سے بات چیت کروں گا اور یہ دیکھوں کا کہ آیا رائڈ شئیرنگ سروس کا استعمال ان افراد کے لئے ہوسکتا ہے جو گھر سے باہر نہیں نکل سکتے یا ان کو کھانا یا روز مرہ کی اشیاء پہنچائی جاسکتی ہوں"

مئیر لیمبروس ٹاپینوس کا تفصیلی انٹرویو سننے کے لئے آرٹیکل کی تصویر پر بنے اسپیکر کو کلک کیجئے۔

 

 

 


شئیر