ڈزنی پلس کی ٹیلی وژن سیریز 'مس مارول' کا پہلا سیزن اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ سیزن کی چھٹی قسط کو دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔ عام طور پر کامکس میں مذہب یا ثقافت موجود ہوتی ہے لیکن کمالہ کے کردار کی یہی شناخت نہیں۔ وہ ایک عام سی کم عمر لڑکی ہے جو مسلمان اور پاکستان نژاد امریکی ہے جو ایک سپر ہیرو بھی ہے۔ اس سیریز نے ایشین نژاد افراد کے ساتھ عالمی سطح پر ہر طبقے میں مقبولیت حاصل کی اور خاص طور پر پاکستان، بھارت اور دیگر ممالک جہاں جہاں اردو ہندی سمجھنتے والے موجود ہیں ان میں اس سیریز کی دھوم قابلِ دید تھی۔
Haven’t liked much Marvel these last few years, but “Ms. Marvel” is unlike anything they’ve done. Fun, sweet, and above all else, visually creative. Cautiously optimistic, but I flat-out love the first episode. You can find my weekly reviews at :

16-year-old Kamala finds herself imbued with superpowers emanating from a bangle passed down by her grandmother. Played by actress Iman Vellani. Source: Marvel Studios 2022
وہ قسطیں جن میں کمالہ خان اپنے ماضی کی کھوج میں پاکستان پہنچتی ہے اور تقسیم ہند کی وہ کہانی جس میں فواد خان اور مہوش حیات کی جوڑی کی سیریز میں انٹری ہوتی ہے یہ تمام مناظر لاکھوں ناظرین نے اپنے دلوں سے قریب محسوس کئے۔
کمالہ خان کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا۔
ثنا امانت جو خود بھی ایک امریکی مسلمان خاتون ہیں ایک ایسا کردار تخلیق کرنا چاہتی تھی جس کے بارے میں اس طرح کا پس منظر رکھنے والی نو عمر لڑکیاں سوچتی ہوں اور اس کے ساتھ اپنی شناخت کی مماثلت تلاش کر سکیں
'مس مارول' کی کہانی ایک ایسی پاکستانی نژاد امریکی لڑکی کمالہ خان کے گرد گھومتی ہے جو سپر ہیرو بننے کے بعد اپنے دوستوں، گھروالوں اور اپنے شہر نیو جرسی کی محافظ بن کر سامنے آتی ہے۔ سیریز میں مرکزی کردار پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی نے ادا کیا ہے
خوش قسمتی سے مرکزی کردار یعنی مس مارول کے لئیے پاکستانی کینیڈین اداکارہ ایمان ولانی کی شکل میں ڈزنی کے ہاتھ ایک ایسا ہیرہ لگا جن میں وہ تمام باتیں موجود تھیں جو اس کردار کے کتابی ورژن سے قریب ترین تھیں۔
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی سیریز کو سراہا۔
مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریز کی ہدایات شرمین عبید چنائے کے علاوہ مزید تین نامور ہدایت کار عدیل العربی، بلال فلاح اور بھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔ مس مارول کا پریمیئر 4 جون کو لاس اینجلس میں ہوا تھا جس میں پاکستان سے مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد ، وردہ عزیز اور ساگر شیخ نے سیریز کی ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی تھی۔
مسلمان سُپر ہیرو پر بنی ویب سیریز ’مِس مارول‘ کی اقساط شاندار بصری اور سنسنی خیز ڈیبیو کے ساتھ اعلیٰ ترین مقام پر رہیں۔
اس سے قبل سیریز کی پہلی چار اقساط پاکستانی سنیما گھروں میں دو دو ہفتے کے فرق سے ریلیز کی جاچکی ہیں ۔پاکستان میں 'مس مارول' کی آخری دو اقسساط سنیما گھر وں کی زینت بنیں جن میں فواد خان اور مہوش حیات کمالہ خان یعنی 'مس مارول' کے پڑ نانا اور پڑ نانی کے کردار میں جلوہ گر ہوئے۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تبصروں اور میمز سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ سیریز ’مِس مارول‘ میں کراچی کی بہترین منظر کشی پر کتنے خوش ہیں۔
شائقین ویب سیریز کی تیسری اور چوتھی قسط دیکھ کر مسحور ہو گئے کیونکہ ، اس میں کھل کر پاکستانی روایات، ثقافت، موسیقی اور کراچی کو دکھایا گیا۔

Ms. Marvel breaks stereotypes about how Pakistani women are portrayed on the screen. Source: MS Mavrel 2022
مس مارول میں اب تک دکھائی گئی اہم پاکستانی روایات کی جھلکیاں ہیں، جنہوں نے شائقین کا دل جیتا
یہی نہیں بلکہ تیسری قسط میں کمالہ خان کو کراچی میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں دیسی لباس میں دیسی انداز کا رقص کے ساتھ اس کے پس منظر میں سندھی کلاسک گانے کے ریمکس کو بھی شامل کیا گیا۔ سیریز میں فواد خان ، مہوش حیات، نمرہ بچہ اور وردہ عزیزکے علاوہ منجھی ہوئی پاکستانی اداکارہ ثمینہ احمد نے کمالہ خان کی نانی کا کردار ادا کیا
شرمین عبید کی ہدایتکاری میں بننے والی سیریز مس مارول کی اس قسط نے جس میں فواد خان اور مہوش حیات کی محبت بھری کہانی دکھائی گیا ہے اسنے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
تقسیم ہند کے واقعات کو کس طرح عکس بند کیا گیا اس کا ذکر کرتے ہوئے ہدایتکارہ شرمین عبید کہتی ہیں کہ اس کے لئے کافی تحقیق کی گئی اور انڈین اور پاکستانی ارکائیو سے مواد سے استفادہ کیا گیا۔
سیریز کی پانچویں قسط میں فواد خان مرکزی کردار کمالہ خان کے پردادا (حسن) اور اداکارہ مہوش حیات پردادی (عائشہ) کے روپ میں جلوہ گر ہوئے،
سیریز میں اداکار کی باقاعدہ انٹری نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں سوشل میڈیا پر بھی اس جوڑی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، اس قسط میں ایک بار پھر تقسیم برصغیر سے قبل کا دور فلمایا گیا جس میں فواد خان کو تحریک آزادی کے رہنما کے طور پر متعارف کرایا گیا۔
آسٹریلیا میں بھی اس سیریز کے شائیقین کی کمی نہیں ۔ شائید اس سیریز کی بے پناہ مقبیولیت کی ایک وجہ اس کے کرداروں کا متنوع یا

Kamala Khan tries on Pakistani clothes while shopping with her mother Source: Marvel Studios 2022/Daniel McFadden
ڈائیورسیفائیڈ ہونا بھی تھا۔مس مارویل سیریز کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ اس طرح کی آخری ویب سیریز نہیں تھی بلکہ اب دیگر پلیٹ فارمز بھی اس ڈائیورسی فائیڈ ماڈل کو اپنانے کی کوشش کرینگیں۔
اس فیچر کی تیاری کے لئے صوتی جھلکیا ں مس مارویل، شرمین عبید چنائے اور ڈزنی پلس کے سوشل صفحات کے شکرئے کے ساتھ شامل کی گئیں

Iman Vellani visits the SiriusXM Studios in New York City. Source: Getty Images
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:, ,