خراب الیکٹرانک آلات ٹھیک کروائیں یا بدل کر نئے لے لیں؟ اس الجھن کا ماحولیات سے کیا تعلق؟

A supplied image obtained on Tuesday, August 7, 2018 of Suzanne La Fontaine and a collection of old household devices

Nation's e-waste is expected to almost double over 10 years. Source: ICON AGENCY

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے

اپنی جیب پر بوجھ میں کمی اور کرہ ارض پر کثافت کی کمی کے لئے ، یورپ کے فکسرز 'الیکٹرانکس آلالت کی مرمت کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یورپ میں مہم چلانے والوں کا کہنا ہے کہ موجودہ قوانین گھریلو آلات کی مرمت کے بجائے اآلات کی تبدیلی کی حوصلہ افزائی کرتےہیں۔ اور وہ چاہتے ہیں کہ فرانس میں پہلی بار سامنے آنے والے "مرمت انڈیکس" کا پورے یورپ میں نفاذ ہو۔ اور یہ ایک ایسی تحریک ہے جو آسٹریلیا میں دو دہائیوں سے زیادہ عرصے سے چل رہی ہے۔


 یہ کوئی عام کیفے نہیں جس کا یہاں ذکر ہو رہا ہے۔ اس کیفے میں، آپ کو پلائیر ، سولڈرنگ آئرن اور سکرو ڈرائیور ملنے کا زیادہ امکان ہے۔یہ ڈنمارک کے 'مرمت کیفے' میں سے ایک ہے، جہاں رضاکار فکسرز ناکارہ الیکٹرانکس کو نئی ​​زندگی دیتے ہیں۔  یہ ڈنمارک کے 'مرمت کیفے' میں سے ایک ہے، جہاں رضاکار فکسرزناکارہ  الیکٹرانکس میں ایک بار پھر نئی روح پھونکتے ہیں۔ اسٹگ بوم ہالٹ کوپن ہیگن میں مرمت کیفے ڈنمارک کے چیئرمین ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ الیکٹرانک آلات کی مرمت کے بجائے انہیں تبدیل کرنا ماحولیاتی اثرات کو مزید خراب کرتا ہے۔

مرمت کیفے کا یہ گروپ پورے ڈنمارک میں ہفتہ وار 15 پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے، جس میں مقامی لوگ ٹوٹے ہوئے الیکٹرانک آلات لاتے ہیں اور ان کی آنکھوں کے سامنے مفت میں مرمت کرواتے ہیں۔ مسٹر بوم ہولٹ کا کہنا ہے کہ یہ سروس تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔
For the sake of their pockets - and the planet - Europe's fixers are demanding the 'Right to Repair'
One of Denmark's 'repair cafes', where volunteer fixers breathe new life into once-defunct electronics Source: AP
یہاں کچھ لوگ ایسے گیجٹ لاتے ہیں جنہیں وہ تبدیل کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ تو کچھ برقی آلات کی مرمت کے لئے اس لئے یہاں آتے ہیں کیونکہ ان  کا ان ٹوٹے آلات سے ایک جذباتی تعلق ہوتا ہے اسے لئے وہ اسکی مرمت کروانا چاہتے ہیں  لیکن  مسٹر این لیسبتھ ڈیم  کی طرح زیادہ تر لوگ پرانے خراب ہوجانے والے آلات کی اس لئے مرمت کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ اس طرح یہ زیادہ پائیدار ا لیکٹرانس آلات کرہ ارض پر جمع ہونے والے برقی آلات کے جنک اور کوڑے کے وسیع پہاڑ کو کم کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔ 

ہر سال، ایک اوسط یورپیین لگ بھگ  16 کلو گرام سے زیادہ برقی فضلہ پیدا کرتا ہے۔   اس ردی کا تقریباً نصف ٹوٹے ہوئے گھریلو آلات کی وجہ سے ہے، اور یورپی یونین اس میں سے تقریباً 40 فیصد کو ری سائیکل کرتا ہے، جس سے ممکنہ طور پر خطرناک مواد کی بڑی مقدار باقی رہ جاتی ہے۔

 ایسی ریسائیکلنگ میں سویڈن  نے برقی آلات کی مرمت سے  بقیہ یورپی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جہاں مرمت اور اسپیئر پارٹس پر کم ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو ہو تا ہے۔   جیسکا لوتھر ریکٹر لنڈ یونیورسٹی میں ایک محقق اور جنوبی سویڈش شہر مالمو میں ایک پندرہ روزہ مرمت کیفے میں بورڈ کی رکن ہیں۔  وہ کہتی ہیں کہ الیکٹرانک آلات کی مرمت کے بجائے ان کی تبدیلی  ماحولیاتی اثرات کو مزید خراب کرتا ہے۔

 'مرمت کا حق' مہم کی طرف سے تیار کردہ ویڈیو سے اس کی تمہیر کی جاتی ہے، مرمت کا حق یا رائیٹ ٹو ریپئیر کا مقصد یہ ہے کی یورپی یونین 2021 کے آغاز میں فرانس میں متعارف کرائے گئے "مرمت کے اشاریہ یا انڈیکس  کو اپنائے۔
Companies that sell refrigerators, washers, hairdryers or TVs in the European Union will need to ensure those appliances can be repaired for up to 10 years. The new 'right to repair' comes into force across the 27-nation block- Feb. 26, 2021.
A person walks past a shop offering the repair of electronic equipment and domestic appliances in Berlin, Germany. Source: AP
انڈیکس پانچ مختلف معیاروں پر شمار کیے جانے والے الیکٹرانک آلات، بشمول اسمارٹ فونز، لیپ ٹاپس اور ٹیلی ویژنز کی مرمت کی اہلیت کو صفر سے دس تک درج کرتا ہے۔یعنی ہر الیکٹرانکس مصنوعات پر یہ لکھنا ضروری ہوتا ہے کہ اس برقی آلے  یا الیکٹرانک گیجیٹ میں مرمت کی صلاحیت یا اس کا ریپئیر انڈیکس  کتنا ہے۔ اس کے فاضل پرزہ جات کتنی آسانی سے مل سکتے ہیں اور اس کو کھول کر پرزے بدلنا کتنا سہل ہے۔

نے نئے اصول متعارف کرائے ہیں جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنا نا ہے کہ  فریج، واشر، اور ہیئر ڈرائر جیسے آلات  اس سال کے ابتدائی طور پر  دس سال تک مرمت کیے جاسکتے ہیں۔   قواعد کے تحت، مینوفیکچررز کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ پرزے ایک دہائی تک دستیاب ہوں، حالانکہ کچھ صرف پیشہ ورانہ مرمت کرنے والی کمپنیوں کو فراہم کیے جائیں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ صحیح طریقے سے نصب ہوں۔
نئے ایجاد ہونے والے آلات کو بھی مرمت کے اسی پروگرام کے تحت لایا جائے گا  تاکہ نئے آلات  اس طرح  بنائے جائیں کہ  ان کے پرزے  موجودہ روایتی اوزاروں کے ذریعے ہی بدلیں جا سکیں ۔  جیسیکا لوتھر ریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ درست سمت میں ایک قدم ہے - لیکن قواعد مزید آگے بڑھ سکتے ہیں۔

شماریات کے بیورو کے تازہ ترین اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ آسٹریلوی معیشت نے 2016-17 میں مقامی طور پر 465,000  ٹن سے زیادہ ای فضلہ پیدا کیا۔

 جس کا ایک چوتھائی یا 54.4 فیصد، لینڈ فل میں جاتا ہے۔   اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلین اپنے گھروں میں بھی بڑے پیمانے پر ای ۔وییسٹ   پیدا  کرتے ہیں۔  لیکن اس ملک میں مرمت کے کیفے کھل رہے ہیں - سڈنی میں بوور ریپیئر کیفے آسٹریلیا میں اس تصور کو لانے والی پہلی تنظیم تھی۔

پچھلے سال، اس نے اپنے مرمتی پروگرام کو آن لائن منتقل کیا جو ان لوگوں کو مدد فراہم کرتا ہے جو زوم کے ذریعے اپنی مرمت خود کرنا چاہتے ہیں۔

میں لاء فیوچر سینٹر فورم میں خطاب کرتے ہوئے، دی بوور کے جنرل منیجر، گائیڈو وربسٹ کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مرمت کے حق میں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔


نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے

 

 


شئیر